Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:37 - کِتابِ مُقادّس

37 اُس کے گھوڑوں اور رتھوں اور سب مِلے جُلے لوگوں پر جو اُس میں ہیں تلوار ہے۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہوں گے۔ اُس کے خزانوں پر تلوار ہے۔ وہ لُوٹے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کے خِلاف تلوار چلے گی اَور اُن پردیسیوں کے خِلاف بھی جو اُس کی فَوج میں ہیں! وہ سَب عورتوں کی مانند کمزور ہو جایٔیں گے۔ اُس کے خزانوں پر بھی تلوار چلے گی! اَور وہ لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 तलवार बाबल के घोड़ों, रथों और परदेसी फ़ौजियों पर टूट पड़े ताकि वह औरतों की मानिंद बन जाएँ। तलवार उसके ख़ज़ानों पर टूट पड़े ताकि वह छीन लिए जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 تلوار بابل کے گھوڑوں، رتھوں اور پردیسی فوجیوں پر ٹوٹ پڑے تاکہ وہ عورتوں کی مانند بن جائیں۔ تلوار اُس کے خزانوں پر ٹوٹ پڑے تاکہ وہ چھین لئے جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:37
20 حوالہ جات  

بابل کے بہادُر لڑائی سے دست بردار اور قلعوں میں بَیٹھے ہیں۔ اُن کا زور گھٹ گیا۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہو گئے۔ اُس کے مسکن جلائے گئے۔ اُس کے اڑبنگے توڑے گئے۔


دیکھ تیرے اندر تیرے مَرد عَورتیں بن گئے۔ تیری مُملکت کے پھاٹک تیرے دُشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی۔


تُجھی سے مَیں گھوڑے اور سوار کو کُچلتا اور تُجھی سے رتھ اور اُس کے سوار کو چُور کرتا ہُوں۔


وہاں کے شہر اور قلعے لے لِئے جائیں گے اور اُس دِن موآؔب کے بہادُروں کے دِل زچّہ کے دِل کی طرح ہوں گے۔


اور سب مِلے جُلے لوگوں اور عُوض کی زمِین کے سب بادشاہوں اور فلِستِیوں کی سرزمِین کے سب بادشاہوں اور اسقلُوؔن اور غزّہ اور عقرُوؔن اور اشدُود کے باقی لوگوں کو۔


اُس وقت ربُّ الافواج کے ہاتھ چلانے سے جو وہ مِصرؔ پر چلائے گا مِصری عَورتوں کی مانِند ہو جائیں گے اور ہَیبت زدہ اور ہِراسان ہوں گے۔


کُوش اور فُوؔط اور لُود اور تمام مِلے جُلے لوگ اور کُوب اور اُس سرزمِین کے رہنے والے جِنہوں نے مُعاہدہ کِیا ہے اُن کے ساتھ تلوار سے قتل ہوں گے۔


اور مَیں ظُلمات کے خزانے اور پوشِیدہ مکانوں کے دفِینے تُجھے دُوں گا تاکہ تُو جانے کہ مَیں خُداوند اِسرائیل کا خُدا ہُوں جِس نے تُجھے نام لے کر بُلایا ہے۔


اور سلطنتوں کے تخت اُلٹ دُوں گا اور قَوموں کی سلطنتوں کی توانائی نیست کر دُوں گا اور رتھوں کو سواروں سمیت اُلٹ دُوں گا اور گھوڑے اور اُن کے سوار گِر جائیں گے اور ہر شخص اپنے بھائی کی تلوار سے قتل ہو گا۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور اُس کے رتھوں کو جلا کر دُھواں بنا دُوں گا اور تلوار تیرے جوان بَبروں کو کھا جائے گی اور مَیں تیرا شِکار زمِین پر سے مِٹا ڈالُوں گا اور تیرے ایلچِیوں کی آواز پِھر سُنائی نہ دے گی۔


اور تُم میرے دسترخوان پر گھوڑوں اور سواروں سے اور بہادُروں اور تمام جنگی مَردوں سے سیر ہو گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


سِرے سے شرُوع کر کے اُس پر چڑھو اور اُس کے انبار خانوں کو کھولو۔ اُس کو کھنڈر کر ڈالو اور اُس کو نیست کرو۔ اُس کی کوئی چِیز باقی نہ چھوڑو۔


اور عرب کے سب بادشاہوں اور اُن مِلے جُلے لوگوں کے سب بادشاہوں کو جو بیابان میں بستے ہیں۔


اَے یعقُوب کے خُدا! تیری جِھڑکی سے رتھ اور گھوڑے دونوں پر مَوت کی نِیند طاری ہے۔


وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔


مقتُول کسدیوں کی سرزمِین میں گِریں گے اور چِھدے ہُوئے اُس کے بازاروں میں پڑے رہیں گے۔


تُجھی سے مَرد و زن اور پِیر و جوان کو کُچلتا اور تُجھی سے نَوخیز لڑکوں اور لڑکیوں کو پِیس ڈالتا ہُوں۔


کسدِستان لُوٹا جائے گا اُسے لُوٹنے والے سب آسُودہ ہوں گے خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات