Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:36 - کِتابِ مُقادّس

36 لافزنوں پر تلوار ہے۔ وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے۔ اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔ وہ ڈر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 اُس کے جھُوٹے نبیوں کے خِلاف تلوار چلے گی! جو احمق بَن جائیں گے۔ اُس کے سُورما فَوجیوں کے خِلاف تلوار چلے گی! جو خوفزدہ ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 तलवार क़िस्मत का हाल बतानेवालों पर टूट पड़े ताकि बेवुक़ूफ़ साबित हों। तलवार उसके सूरमाओं पर टूट पड़े ताकि उन पर दहशत छा जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 تلوار قسمت کا حال بتانے والوں پر ٹوٹ پڑے تاکہ بےوقوف ثابت ہوں۔ تلوار اُس کے سورماؤں پر ٹوٹ پڑے تاکہ اُن پر دہشت چھا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:36
22 حوالہ جات  

دیکھ وہ چڑھ آئے گا اور عُقاب کی طرح اُڑے گا اور بُصراؔہ کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا اور اُس دِن ادُوؔم کے بہادُروں کا دِل زچّہ کے دِل کی مانِند ہو گا۔


دیکھ تیرے اندر تیرے مَرد عَورتیں بن گئے۔ تیری مُملکت کے پھاٹک تیرے دُشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی۔


مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروں کو دِیوانہ بناتا ہُوں اور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اور اُن کی حِکمت کو حماقت ٹھہراتا ہُوں۔


مگر کُتّے اور جادُوگر اور حرام کار اور خُونی اور بُت پَرست اور جُھوٹی بات کا ہر ایک پسند کرنے اور گھڑنے والا باہر رہے گا۔


مگر بُزدِلوں اور بے اِیمانوں اور گِھنَونے لوگوں اور خُونِیوں اور حرام کاروں اور جادُوگروں اور بُت پرستوں اور سب جُھوٹوں کا حِصّہ آگ اور گندھک سے جَلنے والی جِھیل میں ہو گا۔ یہ دُوسری مَوت ہے۔


اور وہ حَیوان اور اُس کے ساتھ وہ جُھوٹا نبی پکڑا گیا جِس نے اُس کے سامنے اَیسے نِشان دِکھائے تھے جِن سے اُس نے حَیوان کی چھاپ لینے والوں اور اُس کے بُت کی پرستِش کرنے والوں کو گُمراہ کِیا تھا۔ وہ دونوں آگ کی اُس جِھیل میں زِندہ ڈالے گئے جو گندھک سے جَلتی ہے۔


وہ مغرُور ہے اور کُچھ نہیں جانتا بلکہ اُسے بحث اور لفظی تکرار کرنے کا مرض ہے۔ جِن سے حَسد اور جھگڑے اور بَدگوئِیاں اور بدگُمانِیاں۔


یہ اُن جُھوٹے آدمِیوں کی رِیاکاری کے باعِث ہو گا جِن کا دِل گویا گرم لوہے سے داغا گیا ہے۔


اور جو کوئی تُجھ پر نِگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گا اور کہے گا کہ نِینوؔہ وِیران ہُؤا۔ اِس پر کَون ترس کھائے گا؟ مَیں تیرے لِئے تسلّی دینے والے کہاں سے لاؤُں؟


نِینوؔہ تو قدِیم سے حَوض کی مانِند ہے تَو بھی وہ بھاگے چلے جاتے ہیں۔ وہ پُکارتے ہیں کہ ٹھہرو ٹھہرو! پر کوئی مُڑ کر نہیں دیکھتا۔


اور گُذرگاہیں لے لی گئِیں اور نَیستان آگ سے جلائے گئے اور فَوج ہَڑبَڑا گئی۔


بابل کے بہادُر لڑائی سے دست بردار اور قلعوں میں بَیٹھے ہیں۔ اُن کا زور گھٹ گیا۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہو گئے۔ اُس کے مسکن جلائے گئے۔ اُس کے اڑبنگے توڑے گئے۔


اور تُجھی سے چَرواہے اور اُس کے گلّہ کو کُچلتا اور تُجھی سے کِسان اور اُس کے جوڑی بَیل کو اور تُجھی سے سرداروں اور حاکِموں کو چُور چُور کر دیتا ہُوں۔


اِس لِئے اُس کے جوان بازاروں میں گِر جائیں گے اور سب جنگی مَرد اُس دِن کاٹ ڈالے جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


مَیں اُس کا قہر جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔ وہ کُچھ نہیں اور اُس کی شیخی سے کُچھ بن نہ پڑا۔


خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔


وہ اُس سے باتیں کر ہی رہا تھا کہ اُس نے اُس سے کہا کہ کیا ہم نے تُجھے بادشاہ کا مُشِیر بنایا ہے؟ چُپ رہ! تُو کیوں مار کھائے؟ تب وہ نبی یہ کہہ کر چُپ ہو گیا کہ مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا کا اِرادہ یہ ہے کہ تُجھے ہلاک کرے اِس لِئے کہ تُو نے یہ کِیا ہے اور میری مشورت نہیں مانی۔


تب ابی سلوؔم اور سب اِسرائیلی کہنے لگے کہ یہ مشورَت جو ارکی حُوسی نے دی ہے اخِیُتفل کی مشورَت سے اچّھی ہے کیونکہ یہ تو خُداوند ہی نے ٹھہرا دِیا تھا کہ اخِیُتفل کی اچّھی صلاح باطِل ہو جائے تاکہ خُداوند ابی سلوؔم پر بلا نازِل کرے۔


اور کِسی نے داؤُد کو بتایا کہ اخِیتُفل بھی مُفسِدوں میں شامِل اور ابی سلوؔم کے ساتھ ہے۔ تب داؤُد نے کہا اَے خُداوند! مَیں تُجھ سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اخِیتُفل کی صلاح کو بیُوقُوفی سے بدل دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات