Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:33 - کِتابِ مُقادّس

33 ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداؔہ دونوں مظلُوم ہیں اور اُن کو اسِیر کرنے والے اُن کو قَید میں رکھتے ہیں اور چھوڑنے سے اِنکار کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے: ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ پر، ظُلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اُن کو اسیر کرنے والے اُنہیں قَید میں رکھے ہُوئے ہیں، اَور اُنہیں رہا کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, “इसराईल और यहूदाह के लोगों पर ज़ुल्म हुआ है। जिन्होंने उन्हें असीर करके जिलावतन किया है वह उन्हें रिहा नहीं करना चाहते, उन्हें जाने नहीं देते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 رب الافواج فرماتا ہے، ”اسرائیل اور یہوداہ کے لوگوں پر ظلم ہوا ہے۔ جنہوں نے اُنہیں اسیر کر کے جلاوطن کیا ہے وہ اُنہیں رِہا نہیں کرنا چاہتے، اُنہیں جانے نہیں دیتے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:33
16 حوالہ جات  

جِس نے جہان کو وِیران کِیا اور اُس کی بستِیاں اُجاڑ دِیں۔ جِس نے اپنے اسِیروں کو آزاد نہ کِیا کہ گھر کی طرف جائیں؟


کیا وہ روزہ جو مَیں چاہتا ہُوں یہ نہیں کہ ظُلم کی زنجِیریں توڑیں اور جُوئے کے بندھن کھولیں اور مظلُوموں کو آزاد کریں بلکہ ہر ایک جُوئے کو توڑ ڈالیں؟


مَیں اپنے لوگوں پر غَضب ناک ہُؤا۔ مَیں نے اپنی مِیراث کو ناپاک کِیا اور اُن کو تیرے ہاتھ میں سَونپ دِیا۔ تُو نے اُن پر رحم نہ کِیا۔ تُو نے بُوڑھوں پر بھی اپنا بھاری جُؤا رکھّا۔


اور مَیں اُسے اُن کے ہاتھ میں دُوں گا جو تُجھے دُکھ دیتے اور جو تُجھ سے کہتے تھے کہ جُھک جا تاکہ ہم تیرے اُوپر سے گُذریں اور تُو نے اپنی پِیٹھ کو گویا زمِین بلکہ گُذرنے والوں کے لِئے سڑک بنا دِیا۔


اور اگر تُو اُن کو جانے نہ دے گا تو دیکھ مَیں تیرے مُلک کو مینڈکوں سے مارُوں گا۔


فرِعونؔ نے کہا کہ خُداوند کَون ہے کہ مَیں اُس کی بات کو مان کر بنی اِسرائیل کو جانے دُوں؟ مَیں خُداوند کو نہیں جانتا اور مَیں بنی اِسرائیل کو جانے بھی نہیں دُوں گا۔


سب جِنہوں نے اُن کو پایا اُن کو نِگل گئے اور اُن کے دُشمنوں نے کہا ہم قصُوروار نہیں ہیں کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے۔ وہ خُداوند جو مسکنِ صداقت اور اُن کے باپ دادا کی اُمّیدگاہ ہے۔


اور اُن کی اَولاد اَیسی ہو گی جَیسی پہلے تھی اور اُن کی جماعت میرے حضُور میں قائِم ہو گی اور مَیں اُن سب کو جو اُن پر ظُلم کریں سزا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات