Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:25 - کِتابِ مُقادّس

25 خُداوند نے اپنا سلاح خانہ کھولا اور اپنے قہر کے ہتھیاروں کو نِکالا ہے کیونکہ کسدیوں کی سرزمِین میں خُداوند ربُّ الافواج کو کُچھ کرنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 یَاہوِہ نے اَپنا اسلحہ خانہ کھول دیا ہے، اَور اَپنے قہر ڈھانے والا ہتھیار نکال لائے ہیں، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ کو کَسدیوں کے مُلک میں کچھ کام کرناہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 क़ादिरे-मुतलक़ जो रब्बुल-अफ़वाज है फ़रमाता है, “मैं अपना असलिहाख़ाना खोलकर अपना ग़ज़ब नाज़िल करने के हथियार निकाल लाया हूँ, क्योंकि मुल्के-बाबल में उनकी अशद्द ज़रूरत है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 قادرِ مطلق جو رب الافواج ہے فرماتا ہے، ”مَیں اپنا اسلحہ خانہ کھول کر اپنا غضب نازل کرنے کے ہتھیار نکال لایا ہوں، کیونکہ ملکِ بابل میں اُن کی اشد ضرورت ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:25
17 حوالہ جات  

کیونکہ خُداوند بابل کو غارت کرتا ہے اور اُس کے بڑے شور و غُل کو نیست کرے گا۔ اُن کی لہریں سمُندر کی طرح شور مچاتی ہیں۔ اُن کے شور کی آواز بُلند ہے۔


دیکھ خُداوند فرماتا ہے اَے ہلاک کرنے والے پہاڑ جو تمام رُویِ زمِین کو ہلاک کرتا ہے! مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور مَیں اپنا ہاتھ تُجھ پر بڑھاؤُں گا اور چٹانوں پر سے تُجھے لُڑھکاؤُں گا اور تُجھے جلا ہُؤا پہاڑ بنا دُوں گا۔


اُسے گھیر کر تُم اُس پر للکارو۔ اُس نے اِطاعت منظُور کر لی۔ اُس کی بُنیادیں دھس گئِیں۔ اُس کی دِیواریں گِر گئِیں کیونکہ یہ خُداوند کا اِنتقام ہے۔ اُس سے اِنتقام لو۔ جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم اُس سے کرو۔


اِس لِئے اُس پر ایک ہی دِن میں آفتیں آئیں گی یعنی مَوت اور غم اور کال اور وہ آگ میں جلا کر خاک کر دی جائے گی کیونکہ اُس کا اِنصاف کرنے والا خُداوند خُدا قَوّی ہے۔


کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟


تُو میرا گُرز اور جنگی ہتھیار ہے اور تُجھی سے مَیں قَوموں کو توڑتا اور تُجھی سے سلطنتوں کو نیست کرتا ہُوں۔


تیرے تِیر تیز ہیں۔ وہ بادشاہ کے دُشمنوں کے دِل میں لگے ہیں۔ اُمّتیں تیرے سامنے زیر ہوتی ہیں۔


اَے زبردست! تُو اپنی تلوار کو جو تیری حشمت و شَوکت ہے اپنی کمر سے حمائِل کر


ہر ایک جو مِل جائے آر پار چھیدا جائے گا اور ہر ایک جو پکڑا جائے تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات