Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:24 - کِتابِ مُقادّس

24 مَیں نے تیرے لِئے پھندا لگایا اور اَے بابل تُو پکڑا گیا اور تُجھے خبر نہ تھی۔ تیرا پتہ مِلا اور تُو گرِفتار ہو گیا کیونکہ تُو نے خُداوند سے لڑائی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 اَے بابیل، مَیں نے تمہارے لیٔے ایک پھندا لگایا ہے، اَور خبر ہونے سے پہلے ہی، تُم پھنس چُکے تھے؛ اَور تُمہیں ڈھونڈ لیا گیا تھا۔ کیونکہ تُم نے یَاہوِہ سے مُخالفت کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 ऐ बाबल, तूने अपने लिए फंदा लगा दिया और तू उसमें फँस भी गया—तुझे पता भी न चला। तुझे ढूँड निकाला गया और तुझे पकड़ा भी गया। क्यों? इसलिए कि तूने रब का मुक़ाबला किया।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اے بابل، تُو نے اپنے لئے پھندا لگا دیا اور تُو اُس میں پھنس بھی گیا—تجھے پتا بھی نہ چلا۔ تجھے ڈھونڈ نکالا گیا اور تجھے پکڑا بھی گیا۔ کیوں؟ اِس لئے کہ تُو نے رب کا مقابلہ کیا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:24
17 حوالہ جات  

وہ دِل کا عقل مند اور طاقت میں زورآور ہے۔ کِس نے جُرأت کر کے اُس کا سامنا کِیا اور برومند ہُؤا؟


یا کیا تیرا بازُو خُدا کا سا ہے؟ اور کیا تُو اُس کی سی آواز سے گرج سکتا ہے؟


کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سے جھگڑا کرے؟ جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔


جو مُخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبُود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بَیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہِر کرتا ہے۔


اور مَیں اُمرا و حُکما کو اور اُس کے سرداروں اور حاکِموں کو مست کرُوں گا اور وہ دائِمی خواب میں پڑے رہیں گے اور بیدار نہ ہوں گے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


بابل یکایک گِر گیا اور غارت ہُؤا۔ اُس پر واوَیلا کرو۔ اُس کے زخم کے لِئے بلسان لو شاید وہ شِفا پائے۔


افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے! ٹِھیکرا تو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے۔ کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟ کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟


اور مَیں جہان کو اُس کی بُرائی کے سبب سے اور شرِیروں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دُوں گا اور مَیں مغرُوروں کا غرُور نیست اور ہَیبت ناک لوگوں کا گھمنڈ پست کر دُوں گا۔


کیونکہ اِنسان اپنا وقت بھی نہیں پہچانتا۔ جِس طرح مچھلِیاں جو مُصِیبت کے جال میں گرِفتار ہوتی ہیں اور جِس طرح چِڑیاں پھندے میں پھنسائی جاتی ہیں اُسی طرح بنی آدمؔ بھی بدبختی میں جب اچانک اُن پر آ پڑتی ہے پھنس جاتے ہیں۔


اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے فرِعونؔ کے پاس جا کر اُس سے کہا کہ خُداوند عِبرانیوں کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُو کب تک میرے سامنے نِیچا بننے سے اِنکار کرے گا؟ میرے لوگوں کو جانے دے کہ وہ میری عِبادت کریں۔


خَوف اور گڑھا اور دام تُجھ پر مسلِّط ہوں گے اَے ساکِنِ موآؔب خُداوند فرماتا ہے۔


جو کوئی دہشت سے بھاگے گڑھے میں گِرے گا اور جو گڑھے سے نِکلے دام میں پھنسے گا کیونکہ مَیں اُن پر ہاں موآؔب پر اُن کی سیاست کا برس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کے خِلاف اپنا ہاتھ بڑھایا ہے اور قادرِ مُطلق کے خِلاف بے باکی کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات