Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں شاہِ بابل اور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا جِس طرح مَیں نے شاہِ اَسُور کو سزا دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جِس طرح مَیں نے شاہِ اشُور کو سزا دی اُسی طرح مَیں شاہِ بابیل اَور اُس کے مُلک کو سزا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 इसलिए रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, “पहले मैंने शाहे-असूर को सज़ा दी, और अब मैं शाहे-बाबल को उसके मुल्क समेत वही सज़ा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اِس لئے رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ”پہلے مَیں نے شاہِ اسور کو سزا دی، اور اب مَیں شاہِ بابل کو اُس کے ملک سمیت وہی سزا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:18
11 حوالہ جات  

لیکن یُوں ہو گا کہ جب خُداوند کوہِ صِیُّون پر اور یروشلیِم میں اپنا سب کام کر چُکے گا۔ تب (وہ فرماتا ہے) مَیں شاہِ اسُور کو اُس کے گُستاخ دِل کے ثمرہ کی اور اُس کی بُلند نظری اور گھمنڈ کی سزا دُوں گا۔


کیونکہ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا دِن یعنی اِنتقام کا روز ہے تاکہ وہ اپنے دُشمنوں سے اِنتقام لے۔ پس تلوار کھا جائے گی اور سیر ہو گی اور اُن کے خُون سے مست ہو گی کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کے لِئے شِمالی سرزمِین میں دریایِ فُراؔت کے کنارے ایک ذبِیحہ ہے۔


اور جو کوئی تُجھ پر نِگاہ کرے گا تُجھ سے بھاگے گا اور کہے گا کہ نِینوؔہ وِیران ہُؤا۔ اِس پر کَون ترس کھائے گا؟ مَیں تیرے لِئے تسلّی دینے والے کہاں سے لاؤُں؟


اَے شاہِ اسُور تیرے چرواہے سو گئے۔ تیرے سردار لیٹ گئے۔ تیری رعایا پہاڑوں پر پراگندہ ہو گئی اور اُس کو فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔


اِس لِئے اگر مَیں اپنی جھلکتی تلوار کو تیز کرُوں اور عدالت کو اپنے ہاتھ میں لے لُوں تو اپنے مُخالِفوں سے اِنتِقام لُوں گا اور اپنے کِینہ رکھنے والوں کو بدلہ دُوں گا۔


اور سب قَومیں اُس کی اور اُس کے بیٹے اور اُس کے پوتے کی خِدمت کریں گی جب تک کہ اُس کی مُملکت کا وقت نہ آئے۔ تب بُہت سی قَومیں اور بڑے بڑے بادشاہ اُس سے خِدمت کروائیں گے۔


چُونکہ تُو نے بُہت سی قَوموں کو لُوٹ لِیا اور مُلک و شہر و باشِندوں میں خُون ریزی اور سِتم گری کی ہے اِس لِئے باقی ماندہ لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات