Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:16 - کِتابِ مُقادّس

16 بابل میں ہر ایک بونے والے کو اور اُسے جو دِرَو کے وقت درانتی پکڑے کاٹ ڈالو۔ ظالِم کی تلوار کی ہَیبت سے ہر ایک اپنے لوگوں میں جا مِلے گا اور ہر ایک اپنے وطن کو بھاگ جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 بابیل میں سے ہر بونے والے کو، اَور درانتی سے فصل کاٹنے والے کو ختم کر ڈالو۔ اَور ستمگر کی تلوار کی وجہ سے سَب کو اَپنی اَپنی قوم میں جا مِلنے دو، اَور سَب کو اَپنے اَپنے مُلک کو بھاگ جانے دو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 बाबल में जो बीज बोते और फ़सल के वक़्त दराँती चलाते हैं उन्हें रूए-ज़मीन पर से मिटा दो। उस वक़्त शहर के परदेसी मोहलक तलवार से भागकर अपने अपने वतन में वापस चले जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 بابل میں جو بیج بوتے اور فصل کے وقت درانتی چلاتے ہیں اُنہیں رُوئے زمین پر سے مٹا دو۔ اُس وقت شہر کے پردیسی مہلک تلوار سے بھاگ کر اپنے اپنے وطن میں واپس چلے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:16
7 حوالہ جات  

اور یُوں ہو گا کہ وہ کھدیڑے ہُوئے آہُو اور لاوارِث بھیڑوں کی مانِند ہوں گے۔ اُن میں سے ہر ایک اپنے لوگوں کی طرف مُتوجِّہ ہو گا اور ہر ایک اپنے وطن کو بھاگے گا۔


ہم تو بابل کی شِفایابی چاہتے تھے پر وہ شِفایاب نہ ہُؤا۔ تُم اُس کو چھوڑو۔ آؤ ہم سب اپنے اپنے وطن کو چلے جائیں کیونکہ اُس کی سزا آسمان تک پُہنچی اور اَفلاک تک بُلند ہُوئی۔


اُس نے بُہتوں کو گُمراہ کِیا۔ ہاں وہ ایک دُوسرے پر گِر پڑے اور اُنہوں نے کہا اُٹھو ہم مُہلک تلوار کے ظُلم سے اپنے لوگوں میں اور اپنے وطن کو پِھر جائیں۔


اَے کِسانو خجالت اُٹھاؤ۔ اَے تاکِستان کے باغبانو نَوحہ کرو کیونکہ گیہُوں اور جَو اور مَیدان کے تیّار کھیت برباد ہو گئے۔


اِس لِئے خُداوند خُدا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ سب بازاروں میں نَوحہ ہو گا اور سب گلِیوں میں افسوس افسوس! کہیں گے اور کِسانوں کو ماتم کے لِئے اور اُن کو جو نَوحہ گری میں مہارت رکھتے ہیں نَوحہ کے لِئے بُلائیں گے۔


اور تُجھی سے چَرواہے اور اُس کے گلّہ کو کُچلتا اور تُجھی سے کِسان اور اُس کے جوڑی بَیل کو اور تُجھی سے سرداروں اور حاکِموں کو چُور چُور کر دیتا ہُوں۔


وہ جوان شیر کی طرح اپنی کمِین گاہ سے نِکلا ہے۔ یقِیناً سِتم گر کے ظُلم سے اور اُس کے قہر کی شِدّت سے اُن کا مُلک وِیران ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات