یرمیاہ 5:7 - کِتابِ مُقادّس7 مَیں تُجھے کیونکر مُعاف کرُوں؟ تیرے فرزندوں نے مُجھ کو چھوڑا اور اُن کی قَسم کھائی جو خُدا نہیں ہیں۔ جب مَیں نے اُن کو سیر کِیا تو اُنہوں نے بدکاری کی اور پرے باندھ کر قحبہ خانوں میں اِکٹّھے ہُوئے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ7 ”میں تُمہیں کیوں مُعاف کروں؟ تمہارے فرزندوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور اَیسے معبُودوں کی قَسم کھائی جو خُدا نہیں ہیں۔ جَب مَیں نے اُن کی تمام ضروریات پُوری کیں، تَب بھی اُنہُوں نے زناکاری کی اَور قحبہ خانوں میں مجمع لگا دیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 “मैं तुझे कैसे मुआफ़ करूँ? तेरी औलाद ने मुझे तर्क करके उनकी क़सम खाई है जो ख़ुदा नहीं हैं। गो मैंने उनकी हर ज़रूरत पूरी की तो भी उन्होंने ज़िना किया, चकले के सामने उनकी लंबी क़तारें लगी रहीं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 ”مَیں تجھے کیسے معاف کروں؟ تیری اولاد نے مجھے ترک کر کے اُن کی قَسم کھائی ہے جو خدا نہیں ہیں۔ گو مَیں نے اُن کی ہر ضرورت پوری کی توبھی اُنہوں نے زنا کیا، چکلے کے سامنے اُن کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ باب دیکھیں |
اور مَیں عدالت کے لِئے تُمہارے نزدِیک آؤُں گا اور جادُوگروں اور بدکاروں اور جُھوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو مزدُوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتِیموں پر سِتم کرتے اور مُسافِروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مُجھ سے نہیں ڈرتے مُستعِد گواہ ہُوں گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔