Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور یُوں ہو گا کہ جب وہ کہیں گے کہ خُداوند ہمارے خُدا نے یہ سب کُچھ ہم سے کیوں کِیا؟ تو تُو اُن سے کہے گا کہ جِس طرح تُم نے مُجھے چھوڑ دِیا اور اپنے مُلک میں غَیر معبُودوں کی عِبادت کی اُسی طرح تُم اُس مُلک میں جو تُمہارا نہیں ہے اجنبِیوں کی خِدمت کرو گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَور جَب لوگ پُوچھیں، ’یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمارے ساتھ یہ سَب کیوں کیا؟‘ تَب تُم اُنہیں بتانا، ’چونکہ ہم نے اَپنے خُدا کو ترک کر دیا تھا اَور اَپنے مُلک میں غَیر معبُودوں کی خدمت کی تھی؛ اِس لیٔے اَب ہم اِس مُلک میں جو ہمارا نہیں ہے، اَب ہمیں پردیسیوں کی خدمت پردیسی مُلک میں کرنی پڑےگی۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 “ऐ यरमियाह, अगर लोग तुझसे पूछें, रब हमारे ख़ुदा ने यह सब कुछ हमारे साथ क्यों किया? तो उन्हें बता, तुम मुझे तर्क करके अपने वतन में अजनबी माबूदों की ख़िदमत करते रहे हो, इसलिए तुम वतन से दूर मुल्क में अजनबियों की ख़िदमत करोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 ”اے یرمیاہ، اگر لوگ تجھ سے پوچھیں، ’رب ہمارے خدا نے یہ سب کچھ ہمارے ساتھ کیوں کیا؟‘ تو اُنہیں بتا، ’تم مجھے ترک کر کے اپنے وطن میں اجنبی معبودوں کی خدمت کرتے رہے ہو، اِس لئے تم وطن سے دُور ملک میں اجنبیوں کی خدمت کرو گے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:19
18 حوالہ جات  

اِس لِئے مَیں تُم کو اِس مُلک سے خارِج کر کے اَیسے مُلک میں آوارہ کرُوں گا جِسے نہ تُم اور نہ تُمہارے باپ دادا جانتے تھے اور وہاں تُم رات دِن غَیر معبُودوں کی عِبادت کرو گے کیونکہ مَیں تُم پر رحم نہ کرُوں گا۔


اور اگر تُو اپنے دِل میں کہے کہ یہ حادِثے مُجھ پر کیوں گُذرے؟ تیری بدکرداری کی شِدّت سے تیرا دامن اُٹھایا گیا اور تیری ایڑِیاں جبراً برہنہ کی گئِیں۔


غُلام ہم پر حُکمرانی کرتے ہیں۔ اُن کے ہاتھ سے چُھڑانے والا کوئی نہیں۔


تَو بھی تُو کہتی ہے مَیں بے قُصُور ہُوں۔ اُس کا غضب یقِیناً مُجھ پر سے ٹل جائے گا۔ دیکھ مَیں تُجھ پر فتویٰ دُوں گا کیونکہ تُو کہتی ہے مَیں نے گُناہ نہیں کِیا۔


کیونکہ میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کِیں۔ اُنہوں نے مُجھ آبِ حیات کے چشمہ کو ترک کر دِیا اور اپنے لِئے حَوض کھودے ہیں۔ شِکستہ حَوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔


کیا اِسرائیل غُلام ہے؟ کیا وہ خانہ زاد ہے؟ وہ کِس لِئے لُوٹا گیا؟


لیکن خُداوند فرماتا ہے اُن ایّام میں بھی مَیں تُم کو بِالکُل برباد نہ کرُوں گا۔


یعقُوب کے گھرانے میں اِس بات کا اِشتہار دو اور یہُوداؔہ میں اِس کی مُنادی کرو اور کہو۔


اور خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ اُنہوں نے میری شرِیعت کو جو مَیں نے اُن کے آگے رکھّی تھی ترک کر دِیا اور میری آواز کو نہ سُنا اور اُس کے مُطابِق نہ چلے۔


صاحِبِ حِکمت آدمی کَون ہے کہ اِسے سمجھے؟ اور وہ جِس سے خُداوند کے مُنہ نے فرمایا کہ اِس بات کا اِعلان کرے؟ کہ یہ سرزمِین کِس لِئے وِیران ہُوئی اور بیابان کی مانِند جل گئی کہ کوئی اِس میں قدم نہیں رکھتا؟


اور تُو از خُود اُس مِیراث سے جو مَیں نے تُجھے دی اپنے قصُور کے باعِث ہاتھ اُٹھائے گا اور مَیں اُس مُلک میں جِسے تُو نہیں جانتا تُجھ سے تیرے دُشمنوں کی خِدمت کراؤُں گا کیونکہ تُم نے میرے قہر کی آگ بھڑکا دی ہے جو ہمیشہ تک جلتی رہے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات