Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور وہ تیری فصل کا اناج اور تیری روٹی جو تیرے بیٹوں اور بیٹِیوں کے کھانے کی تھی کھا جائیں گے۔ تیرے گائے بَیل اور تیری بھیڑ بکرِیوں کو چٹ کر جائیں گے۔ تیرے انگُور اور انجِیر نِگل جائیں گے۔ تیرے حصِین شہروں کو جِن پر تیرا بھروسا ہے تلوار سے وِیران کر دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 وہ تمہاری فصل اَور تمہارا کھانا، تمہارے بیٹے اَور تمہاری بیٹیاں؛ تمہارے گلّے اَور تمہارے ریوڑ، تمہاری انگوری فصل اَور اَنجیر کے باغ بالکُل چٹ کر جایٔیں گے۔ جِن مُستحکم شہروں پر تُمہیں اِعتماد ہے اُنہیں وہ تلوار سے تباہ کر ڈالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 वह सब कुछ हड़प कर लेंगे : तेरी फ़सलें, तेरी ख़ुराक, तेरे बेटे-बेटियाँ, तेरी भेड़-बकरियाँ, तेरे गाय-बैल, तेरी अंगूर की बेलें और तेरे अंजीर के दरख़्त। जिन क़िलाबंद शहरों पर तुम भरोसा रखते हो उन्हें वह तलवार से ख़ाक में मिला देंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 وہ سب کچھ ہڑپ کر لیں گے: تیری فصلیں، تیری خوراک، تیرے بیٹے بیٹیاں، تیری بھیڑبکریاں، تیرے گائےبَیل، تیری انگور کی بیلیں اور تیرے انجیر کے درخت۔ جن قلعہ بند شہروں پر تم بھروسا رکھتے ہو اُنہیں وہ تلوار سے خاک میں ملا دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:17
25 حوالہ جات  

تیری زمِین کی پَیداوار اور تیری ساری کمائی کو ایک اَیسی قَوم کھائے گی جِس سے تُو واقِف نہیں اور تُو سدا مظلُوم اور دبا ہی رہے گا۔


تو مَیں بھی تُمہارے ساتھ اِس طرح پیش آؤُں گا کہ دہشت اور تپِ دِق اور بُخار کو تُم پر مُقرّر کر دُوں گا جو تُمہاری آنکھوں کو چَوپٹ کر دیں گے اور تُمہاری جان کو گُھلا ڈالیں گے اور تُمہارا بیج بونا فضُول ہو گا کیونکہ تُمہارے دُشمن اُس کی فصل کھائیں گے۔


مَیں نے قَوموں کو کاٹ ڈالا۔ اُن کے بُرج برباد کِئے گئے۔ مَیں نے اُن کے کُوچوں کو وِیران کِیا یہاں تک کہ اُن میں کوئی نہیں چلتا۔ اُن کے شہر اُجاڑ ہُوئے اور اُن میں کوئی اِنسان نہیں۔ کوئی باشِندہ نہیں۔


اِسرائیل نے اپنے خالِق کو فراموش کر کے بُت خانے بنائے ہیں اور یہُوداؔہ نے بُہت سے حصِین شہر تعمِیر کِئے ہیں لیکن مَیں اُس کے شہروں پر آگ بھیجُوں گا اور وہ اُن کے قصروں کو بھسم کر دے گی۔


اِس لِئے اَے اِسرائیل کے پہاڑو خُداوند خُدا کا کلام سُنو۔ خُداوند خُدا پہاڑوں اور ٹِیلوں۔ نالوں اور وادِیوں اور اُجاڑ وِیرانوں سے اور مترُوک شہروں سے جو آس پاس کی قَوموں کے باقی لوگوں کے لِئے لُوٹ اور جایِ تمسخُر ہُوئے ہیں یُوں فرماتا ہے۔


خُداوند نے یعقُوب کے تمام گھر غارت کِئے اور رحم نہ کِیا اُس نے اپنے قہر میں دُخترِ یہُوداؔہ کے تمام قلعے گِرا کر خاک میں مِلا دِئے۔ اُس نے مُملکِت اور اُس کے اُمرا کو ناپاک ٹھہرایا۔


اِسرائیل پراگندہ بھیڑوں کی مانِند ہے۔ شیروں نے اُسے رگیدا ہے۔ پہلے شاہِ اسُور نے اُسے کھا لِیا اور پِھر یہ شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اُس کی ہڈِّیوں تک چبا گیا۔


سب جِنہوں نے اُن کو پایا اُن کو نِگل گئے اور اُن کے دُشمنوں نے کہا ہم قصُوروار نہیں ہیں کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے۔ وہ خُداوند جو مسکنِ صداقت اور اُن کے باپ دادا کی اُمّیدگاہ ہے۔


اُس کے گھوڑوں کے فرّانے کی آواز دان سے سُنائی دیتی ہے۔ اُس کے جنگی گھوڑوں کے ہِنہنانے کی آواز سے تمام زمِین کانپ گئی کیونکہ وہ آ پُہنچے ہیں اور زمِین کو اور سب کُچھ جو اُس میں ہے اور شہر کو بھی اُس کے باشِندوں سمیت کھا جائیں گے۔


پِھر مَیں نے نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ زرخیز زمِین بیابان ہو گئی اور اُس کے سب شہر خُداوند کی حضُوری اور اُس کے قہر کی شِدّت سے برباد ہو گئے۔


شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہے اور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچ کِیا ہے۔ وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیران کرے تاکہ تیرے شہر وِیران ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے۔


کیونکہ خُداوند فرماتا ہے دیکھ! مَیں شِمال کی سلطنتوں کے تمام خاندانوں کو بُلاؤُں گا اور وہ آئیں گے اور ہر ایک اپنا تخت یروشلیِم کے پھاٹکوں کے مدخل پر اور اُس کی سب دِیواروں کے گِرداگِرد اور یہُوداؔہ کے تمام شہروں کے مُقابِل قائِم کرے گا۔


نہ کہ وہ بنائیں اور دُوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دُوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانِند ہوں گے اور میرے برگُزِیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدّتوں تک فائِدہ اُٹھائیں گے۔


بلکہ وُہی جِنہوں نے فصل جمع کی ہے اُس میں سے کھائیں گے اور خُداوند کی حمد کریں گے اور وہ جو ذخِیرہ میں لائے ہیں اُسے میرے مَقدِس کی بارگاہوں میں پِئیں گے۔


خُداوند نے اپنے دہنے ہاتھ اور اپنے قوی بازُو کی قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً مَیں آگے کو تیرا غلّہ تیرے دُشمنوں کے کھانے کو نہ دُوں گا اور بے گانوں کے بیٹے تیری مَے جِس کے لِئے تُو نے مِحنت کی نہیں پِئیں گے۔


لیکن خُداوند فرماتا ہے اُن ایّام میں بھی مَیں تُم کو بِالکُل برباد نہ کرُوں گا۔


خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اُن کو بِالکُل فنا کرُوں گا۔ نہ تاک میں انگُور لگیں گے اور نہ انجِیر کے درخت میں انجِیر بلکہ پتّے بھی سُوکھ جائیں گے اور جو کُچھ مَیں نے اُن کو دِیا جاتا رہے گا۔


اور سلامتی کے بھیڑ خانے خُداوند کے قہرِ شدِید سے برباد ہو گئے۔


جب وہ شہر کے کوچُوں میں کے زخمِیوں کی طرح غش کھاتے اور جب اپنی ماؤں کی گود میں جان بلب ہوتے ہیں تو اُن سے کہتے ہیں کہ غلّہ اور مَے کہاں ہے؟


اور مَیں اُس کے انگُور اور انجِیر کے درختوں کو جِن کی بابت اُس نے کہا ہے یہ میری اُجرت ہے جو میرے یاروں نے مُجھے دی ہے برباد کرُوں گا اور اُن کو جنگل بناؤُں گا اور جنگلی جانور اُن کو کھائیں گے۔


اگر ادُوم کہے ہم برباد تو ہُوئے پر وِیران جگہوں کو پِھر آ کر تعمِیر کریں گے تو ربُّ الافواج فرماتا ہے اگرچہ وہ تعمِیر کریں پر مَیں ڈھاؤُں گا اور لوگ اُن کا یہ نام رکھّیں گے شرارت کا مُلک۔ وہ لوگ جِن پر ہمیشہ خُداوند کا قہر ہے۔


گویا اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے اور اُن کے پِیچھے پِیچھے شُعلہ جلاتا جاتا ہے۔ اُن کے آگے زمِین باغِ عدؔن کی مانِند ہے اور اُن کے پِیچھے وِیران بیابان ہے۔ ہاں اُن سے کُچھ نہیں بچتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات