Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 5:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اِس لِئے کہ خُداوند فرماتا ہے اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے نے مُجھ سے نِہایت بے وفائی کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یَاہوِہ فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے مُجھ سے بڑی بےوفائی کی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 क्योंकि रब फ़रमाता है, “इसराईल और यहूदाह के बाशिंदे हर तरह से मुझसे बेवफ़ा रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کیونکہ رب فرماتا ہے، ”اسرائیل اور یہوداہ کے باشندے ہر طرح سے مجھ سے بےوفا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 5:11
9 حوالہ جات  

لیکن خُداوند فرماتا ہے اَے اِسرائیل کے گھرانے! جِس طرح بِیوی بے وفائی سے اپنے شَوہر کو چھوڑ دیتی ہے اُسی طرح تُو نے مُجھ سے بے وفائی کی ہے۔


ہاں تُو نے نہ سُنا نہ جانا۔ ہاں قدِیم ہی سے تیرے کان کُھلے نہ تھے کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو بِالکُل بے وفا ہے اور رَحِم ہی سے خطاکار کہلاتا ہے۔


لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔


اُنہوں نے خُداوند کے ساتھ بیوفائی کی کیونکہ اُن سے اجنبی بچّے پَیدا ہُوئے۔ اب ایک مہِینے کا عرصہ اُن کی جائیداد سمیت اُن کو کھا جائے گا۔


اِنتِہایِ زمِین سے نغموں کی آواز ہم کو سُنائی دیتی ہے۔ جلال و عظمت صادِق کے لِئے! پر مَیں نے کہا مَیں گُداز ہو گیا۔ مَیں ہلاک ہُؤا۔ مُجھ پر افسوس! دغابازوں نے دغا کی۔ ہاں دغابازوں نے بڑی دغا کی۔


اُس کی دِیواروں پر چڑھ جاؤ اور توڑ ڈالو لیکن بِالکُل برباد نہ کرو۔ اُس کی شاخیں کاٹ دو کیونکہ وہ خُداوند کی نہیں ہیں۔


کاش کہ میرے لِئے بیابان میں مُسافِر خانہ ہوتا تاکہ مَیں اپنی قَوم کو چھوڑ دیتا اور اُن میں سے نِکل جاتا! کیونکہ وہ سب بدکار اور دغاباز جماعت ہیں۔


اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوں تو تُو ہی صادِق ٹھہرے گا تَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہُوں کہ شرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟ سب دغاباز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات