Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:39 - کِتابِ مُقادّس

39 پر آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ مَیں عَیلاؔم کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 ”پھر بھی آخِری دِنوں میں، مَیں عیلامؔ کو جَلاوطنی سے واپس لاؤں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 लेकिन रब यह भी फ़रमाता है, ‘आनेवाले दिनों में मैं ऐलाम को बहाल करूँगा’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 لیکن رب یہ بھی فرماتا ہے، ’آنے والے دنوں میں مَیں عیلام کو بحال کروں گا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:39
15 حوالہ جات  

باوُجُود اِس کے مَیں آخِری دِنوں میں موآؔب کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔ موآؔب کی عدالت یہاں تک ہُوئی۔


لیکن آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور سب ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور اُمّتیں وہاں پُہنچیں گی۔


اور مَیں بنی اِسرائیل اپنے لوگوں کو اسِیری سے واپس لاؤُں گا۔ وہ اُجڑے شہروں کو تعمِیر کر کے اُن میں بُود و باش کریں گے اور تاکِستان لگا کر اُن کی مَے پِئیں گے۔ وہ باغ لگائیں گے اور اُن کے پَھل کھائیں گے۔


اِس کے بعد بنی اِسرائیل رجُوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داؤُد کو ڈُھونڈیں گے اور آخِری دِنوں میں ڈرتے ہُوئے خُداوند اور اُس کی مِہربانی کے طالِب ہوں گے۔


پر اب مَیں اِس لِئے آیا ہُوں کہ جو کُچھ تیرے لوگوں پر آخِری ایّام میں آنے کو ہے تُجھے اُس کی خبر دُوں کیونکہ ہنُوز یہ رویا زمانۂِ دراز کے لِئے ہے۔


لیکن آسمان پر ایک خُدا ہے جو راز کی باتیں آشکارا کرتا ہے اور اُس نے نبُوکدؔنضر بادشاہ پر ظاہِر کِیا ہے کہ آخِری ایّام میں کیا وقُوع میں آئے گا۔ تیرا خواب اور تیرے دِماغی خیال جو تُو نے اپنے پلنگ پر دیکھے یہ ہیں۔


لیکن خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اب مَیں یعقُوبؔ کی اسِیری کو مَوقُوف کرُوں گا اور تمام بنی اِسرائیل پر رحم کرُوں گا اور اپنے مُقدّس نام کے لِئے غیُور ہُوں گا۔


تُو میری اُمّت اِسرائیل کے مُقابلہ کو نِکلے گا اور زمِین کو بادل کی طرح چِھپا لے گا۔ یہ آخِری دِنوں میں ہو گا اور مَیں تُجھے اپنی سرزمِین پر چڑھا لاؤُں گا تاکہ قَومیں مُجھے جانیں جِس وقت مَیں اَے جُوج اُن کی آنکھوں کے سامنے تُجھ سے اپنی تقدِیس کراؤُں۔


اور مَیں مِصرؔ کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا اور اُن کو فترُوؔس کی زمِین اُن کے وطن میں واپس پُہنچاؤُں گا اور وہ وہاں حقِیر مُملکت ہوں گے۔


مگر اُس کے بعد مَیں بنی عمُّون کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔


آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔


اور خُداوند نے ایُّوب کی اسِیری کو جب اُس نے اپنے دوستوں کے لِئے دُعا کی بدل دِیا اور خُداوند نے ایُّوب کو جِتنا اُس کے پاس پہلے تھا اُس کا دو چند دِیا۔


اور اِس کے بعد کہ مَیں اُن کو اُکھاڑ ڈالُوں گا یُوں ہو گا کہ مَیں پِھر اُن پر رحم کرُوں گا اور ہر ایک کو اُس کی مِیراث میں اور ہر ایک کو اُس کی زمِین میں پِھر لاؤُں گا۔


اور مَیں اپنا تخت عَیلاؔم میں رکھُّوں گا اور وہاں سے بادشاہ اور اُمرا کو نابُود کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات