Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:37 - کِتابِ مُقادّس

37 کیونکہ مَیں عَیلاؔم کو اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے آگے ہِراسان کرُوں گا اور اُن پر ایک بَلا یعنی قہرِ شدِید کو نازِل کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور تلوار کو اُن کے پِیچھے لگا دُوں گا یہاں تک کہ اُن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 مَیں عیلامؔ کو اُس کے جانی دُشمنوں، اَور مُخالفوں کے سامنے پراگندہ کر دُوں گا؛ مَیں اُن پر بُلا نازل کروں گا، اَور اَپنے قہر شدید میں عیلامؔ پر بڑی آفت نازل کروں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”مَیں اُن کا خاتِمہ ہونے تک تلوار سے اُن کا تعاقب کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 रब फ़रमाता है, ‘मैं ऐलाम को उसके जानी दुश्मनों के सामने पाश पाश कर दूँगा। मैं उन पर आफ़त लाऊँगा, मेरा सख़्त क़हर उन पर नाज़िल होगा। जब तक वह नेस्त न हों मैं तलवार को उनके पीछे चलाता रहूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 رب فرماتا ہے، ’مَیں عیلام کو اُس کے جانی دشمنوں کے سامنے پاش پاش کر دوں گا۔ مَیں اُن پر آفت لاؤں گا، میرا سخت قہر اُن پر نازل ہو گا۔ جب تک وہ نیست نہ ہوں مَیں تلوار کو اُن کے پیچھے چلاتا رہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:37
19 حوالہ جات  

اور اِن کو اُن قَوموں میں جِن کو نہ یہ نہ اِن کے باپ دادا جانتے تھے تِتّربِتّر کرُوں گا اور تلوار اِن کے پِیچھے بھیج کر اِن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔


اب موآؔب کی تعرِیف نہ ہو گی۔ حسبُوؔن میں اُنہوں نے یہ کہہ کر اُس کے خِلاف منصُوبے باندھے ہیں کہ آؤ ہم اُسے نیست کریں کہ وہ قَوم نہ کہلائے۔ اَے مَدمین تُو بھی کاٹ ڈالا جائے گا۔ تلوار تیرا پِیچھا کرے گی۔


جِن کی قبریں پاتال کی تہ میں ہیں اور اُس کی تمام جمعِیّت اُس کی قبر کے گِرداگِرد ہے۔ سب کے سب تلوار سے قتل ہُوئے جو زِندوں کی زمِین میں ہَیبت کا باعِث تھے۔


اور مَیں اُس کے آس پاس کے سب حِمایت کرنے والوں کو اور اُس کے سب غولوں کو تمام اطراف میں پراگندہ کرُوں گا اور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا پِیچھا کرُوں گا۔


تیرا ایک حِصّہ وبا سے مَر جائے گا اور کال سے تیرے اندر ہلاک ہو جائے گا اور دُوسرا حِصّہ تیری چاروں طرف تلوار سے مارا جائے گا اور تِیسرے حِصّہ کو مَیں ہر طرف پراگندہ کرُوں گا اور تلوار کھینچ کر اُن کا پِیچھا کرُوں گا۔


پِھر جب مُحاصرہ کے دِن پُورے ہو جائیں تو شہر کے بِیچ میں اُن کا ایک حِصّہ لے کر آگ میں جلا اور دُوسرا حِصّہ لے کر تلوار سے اِدھر اُدھر بِکھیر دے اور تِیسرا حِصّہ ہوا میں اُڑا دے اور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا پِیچھا کرُوں گا۔


لافزنوں پر تلوار ہے۔ وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے۔ اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔ وہ ڈر جائیں گے۔


وہ اُن کے خَیموں اور گلّوں کو لے لیں گے۔ اُن کے پردوں اور برتنوں اور اُونٹوں کو چِھین لے جائیں گے اور وہ چِلاّ کر اُن سے کہیں گے کہ چاروں طرف خَوف ہے۔


دمِشق کا زور ٹُوٹ گیا۔ اُس نے بھاگنے کے لِئے مُنہ پھیرا اور تھرتھراہٹ نے اُسے آ لِیا۔ زچّہ کے سے رنج و درد نے اُسے آ پکڑا۔


دیکھ وہ چڑھ آئے گا اور عُقاب کی طرح اُڑے گا اور بُصراؔہ کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا اور اُس دِن ادُوؔم کے بہادُروں کا دِل زچّہ کے دِل کی مانِند ہو گا۔


دیکھ خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں تیرے سب اِردگِرد والوں کا خَوف تُجھ پر غالِب کرُوں گا اور تُم میں سے ہر ایک آگے ہانکا جائے گا اور کوئی نہ ہو گا جو آوارہ پِھرنے والوں کو جمع کرے۔


وہ واوَیلا کریں گے اور کہیں گے کہ اُس نے کَیسی شِکست کھائی! موآؔب نے شرم کے مارے کیونکر اپنی پِیٹھ پھیری! پس موآؔب سب اِردگِرد والوں کے لِئے ہنسی اور خَوف کا باعِث ہو گا۔


جب تک یہ سب کُچھ نہ ہو لے اور خُداوند اپنے دِل کے مقصد پُورے نہ کر لے اُس کا قہرِ شدِید مَوقُوف نہ ہو گا۔ تُم آخِری دِنوں میں اِسے سمجھو گے۔


اور مَیں تُم کو غَیر قَوموں میں پراگندہ کر دُوں گا اور تُمہارے پِیچھے پِیچھے تلوار کھینچے رہُوں گا اور تُمہارا مُلک سُونا ہو جائے گا اور تُمہارے شہر وِیرانہ بن جائیں گے۔


اَے زمِین سُن! دیکھ مَیں اِن لوگوں پر آفت لاؤُں گا جو اِن کے اندیشوں کا پَھل ہے کیونکہ اِنہوں نے میرے کلام کو نہیں مانا اور میری شرِیعت کو ردّ کر دِیا ہے۔


اور مَیں اپنا تخت عَیلاؔم میں رکھُّوں گا اور وہاں سے بادشاہ اور اُمرا کو نابُود کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِن کو ہاں اِن لوگوں کو ناگدَونا کھِلاؤُں گا اور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات