Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:35 - کِتابِ مُقادّس

35 کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں عَیلاؔم کی کمان اُن کی بڑی توانائی کو توڑ ڈالُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں عیلامؔ کی کمان توڑ ڈالُوں گا، جِس پر اُس کی قُوّت کا دارومدار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 “रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘मैं ऐलाम की कमान को तोड़ डालता हूँ, उस हथियार को जिस पर ऐलाम की ताक़त मबनी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 ”رب الافواج فرماتا ہے، ’مَیں عیلام کی کمان کو توڑ ڈالتا ہوں، اُس ہتھیار کو جس پر عیلام کی طاقت مبنی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:35
8 حوالہ جات  

کیونکہ عیلاؔم نے جنگی رتھوں اور سواروں کے ساتھ ترکش اُٹھا لِیا اور قِیر نے سِپر کا غِلاف اُتار دِیا۔


اِس لِئے کہ غارت گر اُس پر ہاں بابل پر چڑھ آیا ہے اور اُس کے زورآور لوگ پکڑے جائیں گے۔ اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی کیونکہ خُداوند اِنتقام لینے والا خُدا ہے۔ وہ ضرُور بدلہ لے گا۔


وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔


تِیر اندازوں کو بُلا کر اِکٹّھا کرو کہ بابل پر جائیں۔ سب کمان داروں کو ہر طرف سے اُس کے مُقابِل خَیمہ زن کرو۔ وہاں سے کوئی بچ نہ نِکلے۔ اُس کے کام کے مُوافِق اُس کو بدلہ دو۔ سب کُچھ جو اُس نے کِیا اُس سے کرو کیونکہ اُس نے خُداوند اِسرائیل کے قُدُّوس کے حضُور بُہت تکبُّر کِیا۔


اَے سب تِیراندازو! بابل کو گھیر کر اُس کے خِلاف صف آرائی کرو۔ اُس پر تِیر چلاؤ۔ تِیروں کو دریغ نہ کرو کیونکہ اُس نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے۔


اور اُسی وقت یِزرعیل کی وادی میں اِسرائیل کی کمان توڑُوں گا۔


خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔


ایک ہَولناک رویا مُجھے نظر آئی۔ دغاباز دغابازی کرتا ہے اور غارت گر غارت کرتا ہے۔ اَے عیلاؔم چڑھائی کر۔ اَے مادَی مُحاصرہ کر۔ مَیں وہ سب کراہنا جو اُس کے سبب سے ہُؤا مَوقُوف کرتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات