Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اَے حسبُوؔن واوَیلا کر کہ عَی برباد کی گئی۔ اَے ربّہ کی بیٹِیو چِلاّؤ اور ٹاٹ اوڑھ کر ماتم کرو اور اِحاطوں میں اِدھر اُدھر دَوڑو کیونکہ مِلکوؔم اَسِیری میں جائے گا اور اُس کے کاہِن اور اُمرا بھی ساتھ جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”اَے حِشبونؔ ماتم کر کہ عَیؔ تباہ کر دیا گیا! اَے ربّہؔ کے باشِندوں، چِلّاؤ! ٹاٹ پہن کر ماتم کرو؛ دیواروں کے اَندر اِدھر اُدھر دَوڑو، کیونکہ مولکؔ اَپنے کاہِنوں اَور حاکموں کے ساتھ، جَلاوطن کیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 “ऐ हसबोन, वावैला कर, क्योंकि अई शहर बरबाद हुआ है। ऐ रब्बा की बेटियो, मदद के लिए चिल्लाओ! टाट ओढ़कर मातम करो! बाड़ों के अंदर बेचैनी से इधर-उधर फिरो! क्योंकि मलिक देवता अपने पुजारियों और बुज़ुर्गों समेत जिलावतन हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ”اے حسبون، واویلا کر، کیونکہ عَی شہر برباد ہوا ہے۔ اے ربّہ کی بیٹیو، مدد کے لئے چلّاؤ! ٹاٹ اوڑھ کر ماتم کرو! باڑوں کے اندر بےچینی سے اِدھر اُدھر پھرو! کیونکہ مَلِک دیوتا اپنے پجاریوں اور بزرگوں سمیت جلاوطن ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:3
28 حوالہ جات  

اور چُونکہ تُو نے اپنے کاموں اور خزانوں پر تکیہ کِیا اِس لِئے تُو بھی گرِفتار ہو گا اور کمُوؔس اپنے کاہِنوں اور اُمرا سمیت اسِیر ہو کر جائے گا۔


فی الحقِیقت ہر ایک سر مُنڈا ہے اور ہر ایک داڑھی کتری گئی ہے۔ ہر ایک کے ہاتھ پر زخم ہے اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ۔


بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآؔب واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔


ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے دیکھ مَیں آمُونِ نُو کو اور فرِعونؔ اور مِصرؔ اور اُس کے معبُودوں اور اُس کے بادشاہوں کو یعنی فرِعونؔ اور اُن کو جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں سزا دُوں گا۔


اِس لِئے ٹاٹ اوڑھ کر چھاتی پِیٹو اور واوَیلا کرو کیونکہ خُداوند کا قہرِ شدِید ہم پر سے ٹل نہیں گیا۔


اور بادشاہ نے اُن اُونچے مقاموں پر نجاست ڈلوائی جو یروشلیِم کے مُقابِل کوہِ آلایش کی دہنی طرف تھے جِن کو اِسرائیلؔ کے بادشاہ سُلیماؔن نے صَیدانیوں کی نفرتی عستاراؔت اور موآبیوں کے نفرتی کمُوؔس اور بنی عمُّون کے نفرتی مِلکُوؔم کے لِئے بنایا تھا۔


کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور صَیدانِیوں کی دیوی عستاراؔت اور موآبیوں کے دیوتا کموؔس اور بنی عمُّون کے دیوتا مِلکوم کی پرستِش کی ہے اور میری راہوں پر نہ چلے کہ وہ کام کرتے جو میری نظر میں بھلا تھا اور میرے آئِین اور احکام کو مانتے جَیسا اُس کے باپ داؤُد نے کِیا۔


کیونکہ سُلیماؔن صَیدانِیوں کی دیوی عستاراؔت اور عمُّونیوں کے نفرتی مِلکوم کی پَیروی کرنے لگا۔


اَے دَولت مندو ذرا سُنو تو! تُم اپنی مُصیبتوں پر جو آنے والی ہیں روؤ اور واوَیلا کرو۔


اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلک کی پرستِش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عِبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن مِلکُوم کی قَسم کھاتے ہیں۔


اور اُن کا بادشاہ بلکہ وہ اپنے اُمرا کے ساتھ اسِیر ہو کر جائے گا خُداوند فرماتا ہے۔


بابل یکایک گِر گیا اور غارت ہُؤا۔ اُس پر واوَیلا کرو۔ اُس کے زخم کے لِئے بلسان لو شاید وہ شِفا پائے۔


بنی عمُّون کی بابت:۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ کیا اِسرائیل کے بیٹے نہیں ہیں؟ کیا اُس کا کوئی وارِث نہیں؟ پِھر مِلکوؔم نے کیوں جد پر قبضہ کر لِیا اور اُس کے لوگ اُس کے شہروں میں کیوں بستے ہیں؟


موآؔب رُسوا ہُؤا کیونکہ وہ پست کر دِیا گیا۔ تُم واوَیلا مچاؤ اور چِلاّؤ۔ ارنُوؔن میں اِشتِہار دو کہ موآؔب غارت ہو گیا۔


اب موآؔب کی تعرِیف نہ ہو گی۔ حسبُوؔن میں اُنہوں نے یہ کہہ کر اُس کے خِلاف منصُوبے باندھے ہیں کہ آؤ ہم اُسے نیست کریں کہ وہ قَوم نہ کہلائے۔ اَے مَدمین تُو بھی کاٹ ڈالا جائے گا۔ تلوار تیرا پِیچھا کرے گی۔


اَے میری بِنتِ قَوم! ٹاٹ اُوڑھ اور راکھ میں لیٹ۔ اپنے اِکلوتوں پر ماتم اور دِل خراش نَوحہ کر کیونکہ غارت گر ہم پر اچانک آئے گا۔


اَے ساحِل کے باشِندو تُم زار زار روتے ہُوئے ترسِیس کو چلے جاؤ۔


صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔ اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑ گیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔


سو موآؔب واوَیلا کرے گا۔ موآؔب کے لِئے ہر ایک واوَیلا کرے گا۔ قِیر حراست کی کِشمش کی ٹِکِیوں پر تُم سخت تباہ حالی میں ماتم کرو گے۔


اَے پھاٹک! تُو واوَیلا کر۔ اَے شہر! تُو چِلاّ۔ اَے فلِستِین تُو بِالکُل گُداز ہو گئی کیونکہ شِمال سے ایک دُھواں اُٹھے گا اور اُس کے لشکروں میں سے کوئی پِیچھے نہ رہ جائے گا۔


اب تُم واوَیلا کرو کیونکہ خُداوند کا دِن نزدِیک ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِند آئے گا۔


پس یشُوع نے عی کو جلا کر ہمیشہ کے لِئے اُسے ایک ڈھیر اور وِیرانہ بنا دِیا جو آج کے دِن تک ہے۔


اور یشُوع نے یرِیحُو سے عی کو جو بَیت ایل کی مشرِقی سمت میں بَیت آوؔن کے قرِیب واقِع ہے کُچھ لوگ یہ کہہ کر بھیجے کہ جا کر مُلک کا حال دریافت کرو اور اِن لوگوں نے جا کر عی کا حال دریافت کِیا۔


اور خُداوند نے یشُوؔع سے کہا خَوف نہ کھا اور نہ ہِراسان ہو۔ سب جنگی مَردوں کو ساتھ لے اور اُٹھ کر عی پر چڑھائی کر۔ دیکھ مَیں نے عی کے بادشاہ اور اُس کی رعیّت اور اُس کے شہر اور اُس کے عِلاقہ کو تیرے قبضہ میں کر دِیا ہے۔


اور اَیسا ہُؤا کہ دُوسرے سال جِس وقت بادشاہ جنگ کے لِئے نِکلتے ہیں داؤُد نے یوآؔب اور اُس کے ساتھ اپنے خادِموں اور سب اِسرائیلِیوں کو بھیجا اور اُنہوں نے بنی عمُّون کو قتل کِیا اور ربّہ کو جا گھیرا پر داؤُد یروشلِیم ہی میں رہا۔


بَیت ایل اور عی کے لوگ دو سَو تیئِیس۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات