Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:29 - کِتابِ مُقادّس

29 وہ اُن کے خَیموں اور گلّوں کو لے لیں گے۔ اُن کے پردوں اور برتنوں اور اُونٹوں کو چِھین لے جائیں گے اور وہ چِلاّ کر اُن سے کہیں گے کہ چاروں طرف خَوف ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اُن کے خیمے اَور گلّے لُوٹ لیٔے جایٔیں گے؛ اُن کے پناہ گاہ اَور تمام گھر کے اَسباب، اَور اُونٹوں کو چھین لیا جائے گا۔ تَب وہ ایک دُوسرے سے چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر کہیں گے، ’ہمارے چاروں طرف خوف ہی خوف ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 तुम उनके ख़ैमों, भेड़-बकरियों और ऊँटों को छीन लोगे, उनके ख़ैमों के परदों और बाक़ी सामान को लूट लोगे। चीख़ें सुनाई देंगी, ‘हाय, चारों तरफ़ दहशत ही दहशत’!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 تم اُن کے خیموں، بھیڑبکریوں اور اونٹوں کو چھین لو گے، اُن کے خیموں کے پردوں اور باقی سامان کو لُوٹ لو گے۔ چیخیں سنائی دیں گی، ’ہائے، چاروں طرف دہشت ہی دہشت‘!“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:29
21 حوالہ جات  

مَیں اُن کو گھبرائے ہُوئے کیوں دیکھتا ہُوں؟ وہ پلٹ گئے۔ اُن کے بہادُروں نے شِکست کھائی۔ وہ بھاگ نِکلے اور پِیچھے پِھر کر نہیں دیکھتے کیونکہ چاروں طرف خَوف ہے خُداوند فرماتا ہے۔


مَیدان میں نہ نِکلنا اور سڑک پر نہ جانا کیونکہ ہر طرف دُشمن کی تلوار کا خَوف ہے۔


مَیں نے کُوشن کے خَیموں کو مُصِیبت میں دیکھا۔ مُلکِ مِدیاؔن کے پردے ہِل گئے۔


مُجھ پر افسوس کہ مَیں مسک میں بستا اور قِیدار کے خَیموں میں رہتا ہُوں۔


کیونکہ جب ہم مَکِدُنیہ میں آئے اُس وقت بھی ہمارے جِسم کو چَین نہ مِلا بلکہ ہر طرف سے مُصِیبت میں گرِفتار رہے۔ باہر لڑائِیاں تِھیں۔ اندر دہشتیں۔


ہم ہر طرف سے مُصِیبت تو اُٹھاتے ہیں لیکن لاچار نہیں ہوتے۔ حَیران تو ہوتے ہیں مگر نااُمّید نہیں ہوتے۔


دمِشق کا زور ٹُوٹ گیا۔ اُس نے بھاگنے کے لِئے مُنہ پھیرا اور تھرتھراہٹ نے اُسے آ لِیا۔ زچّہ کے سے رنج و درد نے اُسے آ پکڑا۔


میرا خَیمہ غارت کِیا گیا اور میری سب طنابیں توڑ دی گئِیں۔ میرے بچّے میرے پاس سے چلے گئے اور وہ ہیں نہیں۔ اب کوئی نہ رہا جو میرا خَیمہ کھڑا کرے اور میرے پردے لگائے۔


شِکست پر شِکست کی خبر آتی ہے۔ یقِیناً تمام مُلک برباد ہو گیا۔ میرے خَیمے ناگہان اور میرے پردے ایک دم میں غارت کِئے گئے۔


قِیدار کی سب بھیڑیں تیرے پاس جمع ہوں گی۔ نبایوؔت کے مینڈھے تیری خِدمت میں حاضِر ہوں گے۔ وہ میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے اور مَیں اپنی شَوکت کے گھر کو جلال بخشُوں گا۔


وہ ابد تک آباد نہ ہو گا اور پُشت در پُشت اُس میں کوئی نہ بسے گا۔ وہاں ہرگز عرب خَیمے نہ لگائیں گے اور وہاں گڈرئے گلّوں کو نہ بِٹھائیں گے۔


کیونکہ مَیں نے بہتوں سے اپنی بدنامی سُنی ہے۔ ہر طرف خَوف ہی خَوف ہے۔ جب اُنہوں نے مِل کر میرے خِلاف مشوَرہ کِیا تُو میری جان لینے کا منصُوبہ باندھا۔


اُس کے پاس سات ہزار بھیڑیں اور تِین ہزار اُونٹ اور پانچ سَو جوڑی بَیل اور پانچ سَو گدھیاں اور بُہت سے نَوکر چاکر تھے اَیسا کہ اہلِ مشرِق میں وہ سب سے بڑا آدمی تھا۔


سو وہ سونے کی بالِیاں جو اُس نے مانگی تھِیں وزن میں ایک ہزار سات سَو مِثقال تھِیں علاوہ اُن چندن ہاروں اور جُھمکوں اور مِدیانی بادشاہوں کی ارغوانی پوشاک کے جو وہ پہنے تھے اور اُن زنجِیروں کے جو اُن کے اُونٹوں کے گلے میں پڑی تِھیں۔


تب زِبح اور ضلِمنع نے کہا تُو آپ اُٹھ کر ہم پر وار کر کیونکہ جَیسا آدمی ہوتا ہے وَیسی ہی اُس کی طاقت ہوتی ہے۔ سو جِدعوؔن نے اُٹھ کر زِبح اور ضلِمنع کو قتل کِیا اور اُن کے اُونٹوں کے گلے کے چندن ہار لے لِئے۔


اور مِدیانی اور عمالِیقی اور اہلِ مشرِق کثرت سے وادی کے بِیچ ٹِڈّیوں کی مانِند پَھیلے پڑے تھے اور اُن کے اُونٹ کثرت کے سبب سے سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند بے شُمار تھے۔


کیونکہ وہ اپنے چَوپایوں اور ڈیروں کو ساتھ لے کر آتے اور ٹِڈّیوں کے دَل کی مانِند آتے اور وہ اور اُن کے اُونٹ بے شُمار ہوتے تھے۔ یہ لوگ مُلک کو تباہ کرنے کے لِئے آ جاتے تھے۔


اور وہ کھانا کھانے بَیٹھے اور آنکھ اُٹھائی تو دیکھا کہ اِسمٰعیلِیوں کا ایک قافِلہ جِلعادؔ سے آ رہا ہے اور گرم مصالح اور رَوغنِ بلسان اور مُرّ اُونٹوں پر لادے ہُوئے مِصرؔ کو لِئے جا رہا ہے۔


دیکھ خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں تیرے سب اِردگِرد والوں کا خَوف تُجھ پر غالِب کرُوں گا اور تُم میں سے ہر ایک آگے ہانکا جائے گا اور کوئی نہ ہو گا جو آوارہ پِھرنے والوں کو جمع کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات