Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:24 - کِتابِ مُقادّس

24 دمِشق کا زور ٹُوٹ گیا۔ اُس نے بھاگنے کے لِئے مُنہ پھیرا اور تھرتھراہٹ نے اُسے آ لِیا۔ زچّہ کے سے رنج و درد نے اُسے آ پکڑا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 دَمشق کمزور ہو گیا ہے، اَور بھاگنے کے لیٔے پلٹ گیا ہے اَور گھبراہٹ نے اُسے اَپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تکلیف اَور خوف نے اُسے پکڑ لیا ہے، گویا زچّہ کی مانند سخت درد۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 दमिश्क़ हिम्मत हारकर भागने के लिए मुड़ गया है। दहशत उस पर छा गई है, और वह दर्दे-ज़ह में मुब्तला औरत की तरह तड़प रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 دمشق ہمت ہار کر بھاگنے کے لئے مُڑ گیا ہے۔ دہشت اُس پر چھا گئی ہے، اور وہ دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح تڑپ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:24
13 حوالہ جات  

لیکن یہ سب باتیں مُصِیبتوں کا شُرُوع ہی ہوں گی۔


اور وہ ہِراسان ہوں گے جان کنی اور غمگِینی اُن کو آ لے گی۔ وہ اَیسے درد میں مُبتلا ہوں گے جَیسے عَورت زِہ کی حالت میں۔ وہ سراسِیمہ ہو کر ایک دُوسرے کا مُنہ دیکھیں گے اور اُن کے چِہرے شُعلہ نُما ہوں گے۔


ہم نے اِس کی شُہرت سُنی ہے۔ ہمارے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے ہم زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہیں۔


شاہِ بابل نے اُن کی شُہرت سُنی ہے۔ اُس کے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے۔ وہ زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہے۔


پِھر اُس نے عَورت سے کہا کہ مَیں تیرے دردِ حمل کو بُہت بڑھاؤں گا۔ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شَوہر کی طرف ہو گی اور وہ تُجھ پر حُکُومت کرے گا۔


کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


اب پُوچھو اور دیکھو کیا کبھی کِسی مَرد کو دردِ زِہ لگا؟ کیا سبب ہے کہ مَیں ہر ایک مَرد کو زچّہ کی مانِند اپنے ہاتھ کمر پر رکھّے دیکھتا ہُوں اور سب کے چِہرے زرد ہو گئے ہیں؟


وہاں کے شہر اور قلعے لے لِئے جائیں گے اور اُس دِن موآؔب کے بہادُروں کے دِل زچّہ کے دِل کی طرح ہوں گے۔


دیکھ وہ چڑھ آئے گا اور عُقاب کی طرح اُڑے گا اور بُصراؔہ کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا اور اُس دِن ادُوؔم کے بہادُروں کا دِل زچّہ کے دِل کی مانِند ہو گا۔


وہ اُن کے خَیموں اور گلّوں کو لے لیں گے۔ اُن کے پردوں اور برتنوں اور اُونٹوں کو چِھین لے جائیں گے اور وہ چِلاّ کر اُن سے کہیں گے کہ چاروں طرف خَوف ہے۔


کیونکہ مَیں عَیلاؔم کو اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے آگے ہِراسان کرُوں گا اور اُن پر ایک بَلا یعنی قہرِ شدِید کو نازِل کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور تلوار کو اُن کے پِیچھے لگا دُوں گا یہاں تک کہ اُن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔


وہ گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گا۔ وہ بے دانِش فرزند ہے۔ اب مُناسِب ہے کہ وِلادت گاہ میں دیر نہ کرے۔


کیونکہ قَوم پر قَوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی۔ جگہ جگہ بَھونچال آئیں گے اور کال پڑیں گے۔ یہ باتیں مُصِیبتوں کا شُرُوع ہی ہوں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات