Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:22 - کِتابِ مُقادّس

22 دیکھ وہ چڑھ آئے گا اور عُقاب کی طرح اُڑے گا اور بُصراؔہ کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا اور اُس دِن ادُوؔم کے بہادُروں کا دِل زچّہ کے دِل کی مانِند ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 वह देखो! दुश्मन उक़ाब की तरह उड़कर अदोम पर झपट्टा मारता है। वह अपने परों को फैलाकर बुसरा पर साया डालता है। उस दिन अदोमी सूरमाओं का दिल दर्दे-ज़ह में मुब्तला औरत की तरह पेचो-ताब खाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 وہ دیکھو! دشمن عقاب کی طرح اُڑ کر ادوم پر جھپٹا مارتا ہے۔ وہ اپنے پَروں کو پھیلا کر بُصرہ پر سایہ ڈالتا ہے۔ اُس دن ادومی سورماؤں کا دل دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح پیچ و تاب کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:22
21 حوالہ جات  

تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔


اور وہ ہِراسان ہوں گے جان کنی اور غمگِینی اُن کو آ لے گی۔ وہ اَیسے درد میں مُبتلا ہوں گے جَیسے عَورت زِہ کی حالت میں۔ وہ سراسِیمہ ہو کر ایک دُوسرے کا مُنہ دیکھیں گے اور اُن کے چِہرے شُعلہ نُما ہوں گے۔


دمِشق کا زور ٹُوٹ گیا۔ اُس نے بھاگنے کے لِئے مُنہ پھیرا اور تھرتھراہٹ نے اُسے آ لِیا۔ زچّہ کے سے رنج و درد نے اُسے آ پکڑا۔


اب پُوچھو اور دیکھو کیا کبھی کِسی مَرد کو دردِ زِہ لگا؟ کیا سبب ہے کہ مَیں ہر ایک مَرد کو زچّہ کی مانِند اپنے ہاتھ کمر پر رکھّے دیکھتا ہُوں اور سب کے چِہرے زرد ہو گئے ہیں؟


ہم نے اِس کی شُہرت سُنی ہے۔ ہمارے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے ہم زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہیں۔


دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا۔ اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔


خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔


جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔


پہلا شیرِ بَبر کی مانِند تھا اور عُقاب کے سے بازُو رکھتا تھا اور مَیں دیکھتا رہا جب تک اُس کے پر اُکھاڑے گئے اور وہ زمِین سے اُٹھایا گیا اور آدمی کی طرح پاؤں پر کھڑا کِیا گیا اور اِنسان کا دِل اُسے دِیا گیا۔


اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!


جب وہ تُجھ پر اُن کو مُقرّر کرے گا جِن کو تُو نے اپنی حِمایت کی تعلِیم دی ہے تو تُو کیا کہے گی؟ کیا تُو اُس عَورت کی مانِند جِسے دردِ زِہ ہو درد میں مُبتلا نہ ہو گی؟


کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہے جِسے درد لگے ہوں اور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہ پَیدا ہو یعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتی اور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہے ہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تاب ہے۔


اَے خُداوند! تیرے حضُور میں ہم اُس حامِلہ کی مانِند ہیں جِس کی وِلادت کا وقت نزدِیک ہو۔ جو دُکھ میں ہے اور اپنے درد سے چِلاّتی ہے۔


سو میری کمر میں سخت درد ہے اور مَیں گویا دَردِ زِہ میں تڑپتا ہُوں۔ مَیں اَیسا ہِراسان ہُوں کہ سُن نہیں سکتا۔ مَیں اَیسا پریشان ہُوں کہ دیکھ نہیں سکتا۔


پاتال کی رسِّیاں میرے چَوگِرد تِھیں مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے۔


عُقاب کی راہ ہوا میں اور سانپ کی راہ چٹان پر اور جہاز کی راہ سمُندر میں اور مَرد کی روِش جوان عَورت کے ساتھ۔


اور وہ مغرِب کی طرف فلِستیوں کے کندھوں پر جھپٹیں گے اور وہ مِل کر مشرِق کے بسنے والوں کو لُوٹیں گے اور ادُوؔم اور موآؔب پر ہاتھ ڈالیں گے اور بنی عمُّون اُن کے فرمانبردار ہوں گے۔


لافزنوں پر تلوار ہے۔ وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے۔ اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔ وہ ڈر جائیں گے۔


اَے تِیماؔن تیرے بہادُر گھبرا جائیں گے یہاں تک کہ کوہِستانِ عیسَو کے باشِندوں میں سے ہر ایک کاٹ ڈالا جائے گا۔


شاہِ بابل نے اُن کی شُہرت سُنی ہے۔ اُس کے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے۔ وہ زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتار ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات