Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 49:19 - کِتابِ مُقادّس

19 دیکھ وہ شیرِ بَبر کی طرح یَردؔن کے جنگل سے نِکل کر مُحکم بستی پر چڑھ آئے گا پر مَیں اچانک اُس کو وہاں سے بھگا دُوں گا اور اپنے برگُزِیدہ کو اُس پر مُقرّر کرُوں گا کیونکہ مُجھ سا کَون ہے؟ کَون ہے جو میرے لِئے وقت مُقرّر کرے؟ اور وہ چرواہا کَون ہے جو میرے مُقابِل کھڑا ہو سکے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ”دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا، وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 जिस तरह शेर-बबर यरदन के जंगल से निकलकर शादाब चरागाहों में चरनेवाली भेड़-बकरियों पर टूट पड़ता है उसी तरह मैं एकदम अदोम को उसके अपने मुल्क से भगा दूँगा। तब मैं अपने चुने हुए आदमी को अदोम पर मुक़र्रर करूँगा। क्योंकि कौन मेरे बराबर है? कौन मुझसे जवाब तलब कर सकता है? वह गल्लाबान कहाँ है जो मेरा मुक़ाबला कर सके?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 جس طرح شیرببر یردن کے جنگل سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑبکریوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں ایک دم ادوم کو اُس کے اپنے ملک سے بھگا دوں گا۔ تب مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو ادوم پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 49:19
28 حوالہ جات  

اگر تُو پِیادوں کے ساتھ دَوڑا اور اُنہوں نے تُجھے تھکا دِیا تو پِھر تُجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کی برابری کرے؟ تُو سلامتی کی سرزمِین میں تو بے خَوف ہے لیکن یَردؔن کے جنگل میں کیا کرے گا؟


اور اُن کا حاکِم اُن ہی میں سے ہو گا اور اُن کا فرمانروا اُن ہی کے درمِیان سے پَیدا ہو گا اور مَیں اُسے قُربت بخشُوں گا اور وہ میرے نزدِیک آئے گا کیونکہ کَون ہے جِس نے یہ جُرأت کی ہو کہ میرے پاس آئے؟ خُداوند فرماتا ہے۔


کوئی اَیسا تُند خُو نہیں جو اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرے۔ پِھر وہ کَون ہے جو میرے سامنے کھڑا ہو سکے؟


اگر زورآور کی طاقت کا ذِکر ہو تو دیکھو وہ ہے! اور اگر اِنصاف کا تو میرے لِئے وقت کَون ٹھہرائے گا؟


اور جب عہد کے صندُوق کے اُٹھانے والے یَردن پر پُہنچے اور اُن کاہِنوں کے پاؤں جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے کنارے کے پانی میں ڈُوب گئے (کیونکہ فصل کے تمام ایّام میں یَردن کا پانی چاروں طرف اپنے کناروں سے اُوپر چڑھ کر بہا کرتا ہے)۔


معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟ کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟


کیونکہ اُن کے غضب کا روزِ عظِیم آ پُہنچا۔ اب کَون ٹھہر سکتا ہے؟


چرواہوں کے نَوحہ کی آواز آتی ہے کیونکہ اُن کی حشمت غارت ہُوئی۔ جوان بَبروں کی گرج سُنائی دیتی ہے کیونکہ یَردؔن کا جنگل برباد ہو گیا۔


کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟ اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟ اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتا ہے۔ وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہے اور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچ کِیا ہے۔ وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیران کرے تاکہ تیرے شہر وِیران ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے۔


وہ قُدُّوس فرماتا ہے تُم مُجھے کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور مَیں کِس چِیز سے مُشابہ ہُوں گا۔


اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! اَے یاہ! تُجھ سا زبردست کَون ہے؟ تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔


کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟ فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِند ہے؟


فقط تُجھ ہی سے ڈرنا چاہئے اور تیرے قہر کے وقت کَون تیرے حضُور کھڑا رہ سکتا ہے؟


مَیں کامِل تو ہُوں پر مَیں اپنے کو کُچھ نہیں سمجھتا۔ مَیں اپنی زِندگی کو حقِیر جانتا ہُوں۔


یہ وہ ہیں جو پہلے مہِینے میں یَردؔن کے پار گئے جب اُس کے سب کنارے ڈُوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرِق اور مغرِب کی طرف بھگا دِیا۔


پِھر اُس نے قورحؔ اور اُس کے کُل فریق سے کہا کہ کل صُبح خُداوند دِکھا دے گا کہ کَون اُس کا ہے اور کَون مُقدّس ہے اور وہ اُسی کو اپنے نزدِیک آنے دے گا کیونکہ جِسے وہ خُود چُنے گا اُسے وہ اپنی قُربت بھی دے گا۔


پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہ مَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں۔ مَیں خُدا ہُوں اور مُجھ سا کوئی نہیں۔


اور کہا اَے خُداوند ہمارے باپ دادا کے خُدا کیا تُو ہی آسمان میں خُدا نہیں؟ اور کیا قَوموں کی سب مُملکتوں پر حُکُومت کرنے والا تُو ہی نہیں؟ زور اور قُدرت تیرے ہاتھ میں ہے اَیسا کہ کوئی تیرا سامنا نہیں کر سکتا۔


تُو نے آسمان پر سے فَیصلہ سُنایا۔ زمِین ڈر کر چُپ ہو گئی۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


پہلا شیرِ بَبر کی مانِند تھا اور عُقاب کے سے بازُو رکھتا تھا اور مَیں دیکھتا رہا جب تک اُس کے پر اُکھاڑے گئے اور وہ زمِین سے اُٹھایا گیا اور آدمی کی طرح پاؤں پر کھڑا کِیا گیا اور اِنسان کا دِل اُسے دِیا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات