Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور غارت گر ہر ایک شہر پر آئے گا اور کوئی شہر نہ بچے گا۔ وادی بھی وِیران ہو گی اور مَیدان اُجاڑ ہو جائے گا جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ کے فرمان کے مُطابق، غارت گِر ہر شہر پر حملہ کرےگا، اَور ایک بھی شہر نہیں بچے گا۔ وادی تباہ ہو جائے گی اَور میدان برباد ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तबाह करनेवाला हर शहर पर हमला करेगा, एक भी नहीं बचेगा। जिस तरह रब ने फ़रमाया है, वादी भी तबाह हो जाएगी और मैदाने-मुरतफ़ा भी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تباہ کرنے والا ہر شہر پر حملہ کرے گا، ایک بھی نہیں بچے گا۔ جس طرح رب نے فرمایا ہے، وادی بھی تباہ ہو جائے گی اور میدانِ مرتفع بھی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:8
10 حوالہ جات  

اَے میری بِنتِ قَوم! ٹاٹ اُوڑھ اور راکھ میں لیٹ۔ اپنے اِکلوتوں پر ماتم اور دِل خراش نَوحہ کر کیونکہ غارت گر ہم پر اچانک آئے گا۔


اِس لِئے دیکھ مَیں موآؔب کے پہلُو کو اُس کے شہروں سے اُس کی سرحد کے شہروں سے جو زمِین کی شَوکت ہیں بَیت یسِیموؔت اور بعل معُون اور قریتاؔئِم سے کھول دُوں گا۔


اِس لِئے کہ غارت گر اُس پر ہاں بابل پر چڑھ آیا ہے اور اُس کے زورآور لوگ پکڑے جائیں گے۔ اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی کیونکہ خُداوند اِنتقام لینے والا خُدا ہے۔ وہ ضرُور بدلہ لے گا۔


اَے بیٹی جو دِیبوؔن میں بستی ہے اپنی شَوکت سے نِیچے اُتر اور پِیاسی بَیٹھ کیونکہ موآؔب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


اُن کی بیوائیں میرے آگے سمُندر کی ریت سے زِیادہ ہو گئِیں۔ مَیں نے دوپہر کے وقت جوانوں کی ماں پر غارت گر کو مُسلّط کِیا۔ مَیں نے اُس پر ناگہان عذاب و دہشت کو ڈال دِیا۔


اور مَیدان کے سب شہر اور اموریوں کے بادشاہ سِیحوؔن کا سارا مُلک جو حسبوؔن میں سلطنت کرتا تھا جِسے مُوسیٰ نے مِدیان کے رئِیسوں اوی اور رقم اور صُور اور حُور اور رِبع سِیحوؔن کے رئِیسوں سمیت جو اُس مُلک میں بستے تھے قتل کِیا تھا۔


حسبوؔن اور اُس کے سب شہر جو مَیدان میں ہیں۔ دِیبوؔن اور بامات بعل اور بَیت بعل معون۔


عروعیر سے جو وادیِ ارنوؔن کے کنارے واقِع ہے شرُوع کر کے وہ شہر جو وادی کے بِیچ میں ہے اور مِیدبا کا سارا مَیدان دِیبوؔن تک۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات