Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:46 - کِتابِ مُقادّس

46 ہائے تُجھ پر اَے موآؔب! کمُوؔس کے لوگ ہلاک ہُوئے کیونکہ تیرے بیٹوں کو اسِیر کر کے لے گئے اور تیری بیٹِیاں بھی اسِیر ہُوئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 اَے مُوآب، تُم پر ہائے! کموشؔ کے لوگ نِیست و نابود ہو گئے؛ تمہارے فرزند جَلاوطن کر دئیے گیٔے اَور تمہاری بیٹیاں اسیری میں چلی گئیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 ऐ मोआब, तुझ पर अफ़सोस! कमोस देवता के परस्तार नेस्तो-नाबूद हैं, तेरे बेटे-बेटियाँ क़ैदी बनकर जिलावतन हो गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 اے موآب، تجھ پر افسوس! کموس دیوتا کے پرستار نیست و نابود ہیں، تیرے بیٹے بیٹیاں قیدی بن کر جلاوطن ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:46
7 حوالہ جات  

اَے موآب! تُجھ پر نَوحہ ہے۔ اَے کموس کے ماننے والو! تُم ہلاک ہُوئے۔ اُس نے اپنے بیٹوں کو جو بھاگے تھے اور اپنی بیٹِیوں کو اسِیروں کی مانِند امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے حوالہ کِیا۔


تب موآؔب کمُوؔس سے شرمِندہ ہو گا جِس طرح اِسرائیل کا گھرانا بَیت ایل سے جو اُس کا بھروسا تھا خجِل ہُؤا۔


اور چُونکہ تُو نے اپنے کاموں اور خزانوں پر تکیہ کِیا اِس لِئے تُو بھی گرِفتار ہو گا اور کمُوؔس اپنے کاہِنوں اور اُمرا سمیت اسِیر ہو کر جائے گا۔


پِھر سُلیماؔن نے موآبیوں کے نفرتی کموس کے لِئے اُس پہاڑ پر جو یروشلیِم کے سامنے ہے اور بنی عمُّون کے نفرتی موؔلک کے لِئے بُلند مقام بنا دِیا۔


کیا جو کُچھ تیرا دیوتا کموس تُجھے قبضہ کرنے کو دے تُو اُس پر قبضہ نہ کرے گا؟ پس جِس جِس کو خُداوند ہمارے خُدا نے ہمارے سامنے سے خارِج کر دِیا ہے ہم بھی اُن کے مُلک پر قبضہ کریں گے۔


اور بادشاہ نے اُن اُونچے مقاموں پر نجاست ڈلوائی جو یروشلیِم کے مُقابِل کوہِ آلایش کی دہنی طرف تھے جِن کو اِسرائیلؔ کے بادشاہ سُلیماؔن نے صَیدانیوں کی نفرتی عستاراؔت اور موآبیوں کے نفرتی کمُوؔس اور بنی عمُّون کے نفرتی مِلکُوؔم کے لِئے بنایا تھا۔


کیونکہ ارنُوؔن کے گھاٹوں پر موآب کی بیٹیاں آوارہ پرِندوں اور اُن کے پراگندہ بچّوں کی مانِند ہوں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات