Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:36 - کِتابِ مُقادّس

36 پس میرا دِل موآؔب کے لِئے بانسری کی مانِند آہیں بھرتا اور قِیرحرؔس کے لوگوں کے لِئے شہناؤں کی طرح فغان کرتا ہے کیونکہ اُس کا فراوان ذخِیرہ تلف ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 ”اِس لیٔے مُوآب کی خاطِر میرا دِل گویا بانسری کی مانند نوحہ کرتا ہے؛ وہ قیرؔ حارسیتھؔ کے لوگوں کے لیٔے شہنائی کی طرح ماتم کرتا ہے۔ کیونکہ اُن کا فراواں ذخیرہ تلف ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 इसलिए मेरा दिल बाँसरी के मातमी सुर निकालकर मोआब और क़ीर-हरासत के लिए नोहा कर रहा है। क्योंकि उनकी हासिलशुदा दौलत जाती रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 اِس لئے میرا دل بانسری کے ماتمی سُر نکال کر موآب اور قیرحراست کے لئے نوحہ کر رہا ہے۔ کیونکہ اُن کی حاصل شدہ دولت جاتی رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:36
14 حوالہ جات  

اِس لِئے وہ فراوان مال جو اُنہوں نے حاصِل کِیا تھا اور ذخِیرہ جو اُنہوں نے رکھ چھوڑا تھا بید کی ندی کے پار لے جائیں گے۔


اِس لِئے میرا اندرُون موآؔب پر اور میرا دِل قِیر حارس پر بربط کی مانِند فغان خیز ہے۔


میرا دِل موآؔب کے لِئے فریاد کرتا ہے۔ اُس کے بھاگنے والے ضُغر تک عجلت شلیشِیاؔہ تک پُہنچے۔ ہاں وہ لُوحیِت کی چڑھائی پر روتے ہُوئے چڑھ جاتے اور حورو نایم کی راہ میں ہلاکت پر واوَیلا کرتے ہیں۔


بے اِنصافی سے دَولت حاصِل کرنے والا اُس تِیتر کی مانِند ہے جو کِسی دُوسرے کے انڈوں پر بَیٹھے۔ وہ آدھی عُمر میں اُسے کھو بَیٹھے گا اور آخِر کو احمق ٹھہرے گا۔


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


آسمان پر سے نِگاہ کر اور اپنے مُقدّس اور جلِیل مسکن سے دیکھ۔ تیری غَیرت اور تیری قُدرت کے کام کہاں ہیں؟ تیری دِلی رحمت اور تیری شفقت جو مُجھ پر تھی مَوقُوف ہو گئی۔


دَولت مند آدمی کا مال اُس کا مُحکم شہر اور اُس کے تصوُّر میں اُونچی دِیوار کی مانِند ہے۔


نیک آدمی اپنے پوتوں کے لِئے مِیراث چھوڑتا ہے پر گُنہگار کی دَولت صادِقوں کے لِئے فراہم کی جاتی ہے۔


قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت مَوت سے رہائی دیتی ہے۔


اور اُنہوں نے شہروں کو مِسمار کِیا اور زمِین کے ہر اچّھے قطعہ پر سبھوں نے ایک ایک پتّھر ڈال کر اُسے بھر دِیا اور اُنہوں نے پانی کے سب چشمے بند کر دِئے اور سب اچّھے درخت کاٹ ڈالے۔ فقط قِیر حراؔست ہی کے پتّھروں کو باقی چھوڑا پر گوپیا چلانے والوں نے اُس کو بھی جا گھیرا اور اُسے مارا۔


اِس لِئے مَیں موآؔب کے لِئے واوَیلا کرُوں گا۔ ہاں سارے موآؔب کے لِئے مَیں زار زار روؤُں گا۔ قِیرحرس کے لوگوں کے لِئے ماتم کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات