Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 48:3 - کِتابِ مُقادّس

3 حورو نایم میں چِیخ پُکار۔ وِیرانی اور بڑی تباہی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 حُورونایمؔ سے چیخ و پُکار سُنایٔی دیتی ہے، وہ نہایت شدید تباہی اَور بربادی کی چیخیں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 सुनो! होरोनायम से चीख़ें बुलंद हो रही हैं। तबाही और बड़ी शिकस्त का शोर मच रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 سنو! حورونائم سے چیخیں بلند ہو رہی ہیں۔ تباہی اور بڑی شکست کا شور مچ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 48:3
12 حوالہ جات  

میرا دِل موآؔب کے لِئے فریاد کرتا ہے۔ اُس کے بھاگنے والے ضُغر تک عجلت شلیشِیاؔہ تک پُہنچے۔ ہاں وہ لُوحیِت کی چڑھائی پر روتے ہُوئے چڑھ جاتے اور حورو نایم کی راہ میں ہلاکت پر واوَیلا کرتے ہیں۔


حسبوؔن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعاؔلہ اور یہض تک اور ضُغر سے حوروناؔیم تک۔ عجلت شلیشیاؔہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔


کیونکہ لُوحِیت کی چڑھائی پر آہ و نالہ کرتے ہُوئے چڑھیں گے۔ یقِیناً حورو نایم کی اُترائی پر مُخالِف ہلاکت کی سی آواز سُنتے ہیں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمال سے پانی چڑھیں گے اور سَیلاب کی طرح ہوں گے اور مُلک پر اور سب پر جو اُس میں ہے شہر پر اور اُس کے باشِندوں پر بہہ نِکلیں گے۔ اُس وقت لوگ چِلاّئیں گے اور مُلک کے سب باشِندے نالہ کریں گے۔


اِسی لِئے مَیں نے کہا میری طرف مت دیکھو کیونکہ مَیں زار زار روؤں گا۔ میری تسلّی کی فِکر مت کرو کیونکہ میری دُخترِ قَوم برباد ہو گئی۔


کیونکہ فریاد موآؔب کی سرحدّوں تک اور اُن کا نَوحہ اِجلائِم تک اور اُن کا ماتم بیرایلِیم تک پُہنچ گیا ہے۔


بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآؔب واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔


ہاں وہ آدمی اُن شہروں کی مانِند ہو جِن کو خُداوند نے شِکست دی اور افسوس نہ کِیا اور وہ صُبح کو خَوفناک شور سُنے اور دوپہر کے وقت بڑی للکار۔


موآؔب برباد ہُؤا۔ اُس کے بچّوں کے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔


بابل سے رونے کی اور کسدیوں کی سرزمِین سے بڑی ہلاکت کی آواز آتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات