Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 47:7 - کِتابِ مُقادّس

7 وہ کَیسے ٹھہر سکتی ہے جب کہ خُداوند نے اسقلوؔن اور سمُندر کے ساحِل کے خِلاف اُسے حُکم دِیا ہے؟ اُس نے اُسے وہاں مُقرّر کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 لیکن تُو کیسے ٹھہر سکتی ہے؟ کیونکہ تُجھے یَاہوِہ نے حُکم دے کر، اشقلونؔ اَور اُس کے سمُندر کے ساحِلی علاقوں پر حملہ کرنے کو تعینات کیا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन तू किस तरह आराम कर सकती है जब रब ने इसका हुक्म दिया है? उसी ने तो मुक़र्रर किया है कि वह अस्क़लून और साहिली इलाक़े पर धावा बोले।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن تُو کس طرح آرام کر سکتی ہے جب رب نے اِس کا حکم دیا ہے؟ اُسی نے تو مقرر کیا ہے کہ وہ اسقلون اور ساحلی علاقے پر دھاوا بولے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 47:7
15 حوالہ جات  

خُداوند کی آواز شہر کو پُکارتی ہے اور دانِش مند اُس کے نام کا لِحاظ رکھتا ہے۔ عصا اور اُس کے مُقرّر کرنے والے کی سُنو۔


یا اگر مَیں اُس مُلک پر تلوار بھیجُوں اور کہُوں کہ اَے تلوار مُلک میں گُذر کر اور مَیں اُس کے اِنسان اور حَیوان کو کاٹ ڈالُوں۔


مَیں اُسے ایک رِیاکار قَوم پر بھیجُوں گا اور اُن لوگوں کی مُخالفت میں جِن پر میرا قہر ہے مَیں اُسے حُکمِ قطعی دُوں گا کہ مال لُوٹے اور غنِیمت لے لے اور اُن کو بازاروں کی کِیچڑ کی مانِند لتاڑے۔


کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں فلِستیوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور کریتِیوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور سمُندر کے ساحِل کے باقی لوگوں کو ہلاک کرُوں گا۔


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے قدِیم ایّام سے ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


مَیں نے اپنے مخصُوص لوگوں کو حُکم کِیا۔ مَیں نے اپنے بہادُروں کو جو میری خُداوندی سے مسرُور ہیں بُلایا ہے کہ وہ میرے قہر کو انجام دیں۔


سو اب تُو جا اور عمالِیق کو مار اور جو کُچھ اُن کا ہے سب کو بِالکُل نابُود کر دے اور اُن پر رحم مت کر بلکہ مَرد اور عَورت۔ ننّھے بچّے اور شِیرخوار۔ گائے بَیل اور بھیڑ بکریاں۔ اُونٹ اور گدھے سب کو قتل کر ڈال۔


جو خُداوند کا کام بے پروائی سے کرتا ہے اور جو اپنی تلوار کو خُون ریزی سے باز رکھتا ہے ملعُون ہو۔


اُس کو مِیان میں کر۔ مَیں تیری پَیدایش کے مکان میں اور تیری زادبُوم میں تیری عدالت کرُوں گا۔


کہ اَے آدمؔ زاد نبُوّت کر اور کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو کہہ تلوار بلکہ تیز اور صَیقل کی ہُوئی تلوار ہے۔


اور اَے آدمؔ زاد تُو نبُوّت کر اور تالی بجا اور تلوار دو چند بلکہ سِہ چند ہو جائے۔ وہ تلوار جو مقتُولوں پر کارگر ہُوئی بڑی خُون ریزی کی تلوار ہے جو اُن کو گھیرتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات