Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 47:4 - کِتابِ مُقادّس

4 یہ اُس دِن کے سبب سے ہو گا جو آتا ہے کہ سب فلِستِیوں کو غارت کرے اور صُور اور صَیدا سے ہر مددگار کو جو باقی رہ گیا ہے نیست کرے کیونکہ خُداوند فلِستِیوں کو یعنی کَفتور کے جزِیرہ کے باقی لوگوں کو غارت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔ کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو، جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि वह दिन आनेवाला है जब तमाम फ़िलिस्तियों को नेस्तो-नाबूद किया जाएगा ताकि सूर और सैदा के आख़िरी मदद करनेवाले भी ख़त्म हो जाएँ। क्योंकि रब फ़िलिस्तियों को सफ़हाए-हस्ती से मिटानेवाला है, जज़ीराए-क्रेते के उन बचे हुओं को जो यहाँ आकर आबाद हुए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ وہ دن آنے والا ہے جب تمام فلستیوں کو نیست و نابود کیا جائے گا تاکہ صور اور صیدا کے آخری مدد کرنے والے بھی ختم ہو جائیں۔ کیونکہ رب فلستیوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے والا ہے، جزیرۂ کریتے کے اُن بچے ہوؤں کو جو یہاں آ کر آباد ہوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 47:4
27 حوالہ جات  

خُداوند فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل! کیا تُم میرے لِئے اہِلِ کُوش کی اَولاد کی مانِند نہیں ہو؟ کیا مَیں اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے اور فلِستِیوں کو کفتُور سے اور ارامیوں کو قِیر سے نہیں نِکال لایا ہُوں؟


اور اُس وقت اِس ساحِل کے باشِندے کہیں گے دیکھو ہماری اُمّیدگاہ کا یہ حال ہُؤا جِس میں ہم مدد کے لِئے بھاگے تاکہ اسُور کے بادشاہ سے بچ جائیں۔ پس ہم کِس طرح رہائی پائیں؟


اَیسے ہی عَوّیوں کو جو اپنی بستیوں میں غَزّہ ؔتک بسے ہُوئے تھے کَفتورِیوں نے جو کَفتورہؔ سے نِکلے تھے ہلاک کِیا اور اُن کی جگہ آپ بس گئے)۔


سزا کے دِن آ گئے۔ جزا کا وقت آ پُہنچا۔ اِسرائیل کو معلُوم ہو جائے گا کہ اُس کی بدکرداری کی کثرت اور عداوت کی زِیادتی کے باعِث نبی بیوُقُوف ہے۔ رُوحانی آدمی دِیوانہ ہے۔


جب کہ وہ تیرے لِئے دھوکا دیکھتے ہیں اور جُھوٹے فال نِکالتے ہیں کہ تُجھ کو اُن شرِیروں کی گردنوں پر ڈال دیں جو مارے گئے جِن کا زمانہ اُن کی بدکرداری کے انجام کو پُہنچنے پر آیا ہے۔


اور تُو اَے مجرُوح شرِیر شاہِ اِسرائیل جِس کا زمانہ بدکرداری کے انجام کو پُہنچنے پر آیا ہے۔


وقت آ گیا۔ دِن قرِیب ہے۔ نہ خرِیدنے والا خوش ہو نہ بیچنے والا اُداس کیونکہ اُن کے تمام انبوہ پر غضب نازِل ہونے کو ہے۔


کیونکہ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا دِن یعنی اِنتقام کا روز ہے تاکہ وہ اپنے دُشمنوں سے اِنتقام لے۔ پس تلوار کھا جائے گی اور سیر ہو گی اور اُن کے خُون سے مست ہو گی کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کے لِئے شِمالی سرزمِین میں دریایِ فُراؔت کے کنارے ایک ذبِیحہ ہے۔


خُداوند اُس پر ہنسے گا کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اُس کا دِن آتا ہے۔


کیونکہ یہ اِنتِقام کے دِن ہوں گے جِن میں سب باتیں جو لِکھّی ہیں پُوری ہو جائیں گی۔


اور جب مَیں مِصرؔ میں آگ بھڑکاؤُں گا اور اُس کے سب مددگار ہلاک کِئے جائیں گے تو وہ معلُوم کریں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں فلِستیوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور کریتِیوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور سمُندر کے ساحِل کے باقی لوگوں کو ہلاک کرُوں گا۔


تب اسُور اُسی تلوار سے گِر جائے گا جو اِنسان کی نہیں اور وُہی تلوار جو آدمی کی نہیں اُسے ہلاک کرے گی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگے گا اور اُس کے جواں مرد خِراج گُذار بنیں گے۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


خُدا اپنے غضب کو نہیں ہٹائے گا۔ رہب کے مددگار اُس کے نِیچے جُھک جاتے ہیں۔


اور فترُوسی اور کسلوُحی (جِن سے فِلستی نِکلے) اور کفتُوری پَیدا ہُوئے۔


جب فِینحاؔس کاہِن اور جماعت کے امِیروں یعنی ہزار در ہزار اِسرائیلِیوں کے سرداروں نے جو اُس کے ساتھ آئے تھے یہ باتیں سُنِیں جو بنی رُوبِن اور بنی جد اور بنی منسّی نے کہِیں تو وہ بُہت خُوش ہُوئے۔


اور کنعانؔ سے صَیداؔ جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّؔ۔


اَے پھاٹک! تُو واوَیلا کر۔ اَے شہر! تُو چِلاّ۔ اَے فلِستِین تُو بِالکُل گُداز ہو گئی کیونکہ شِمال سے ایک دُھواں اُٹھے گا اور اُس کے لشکروں میں سے کوئی پِیچھے نہ رہ جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات