Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 47:2 - کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمال سے پانی چڑھیں گے اور سَیلاب کی طرح ہوں گے اور مُلک پر اور سب پر جو اُس میں ہے شہر پر اور اُس کے باشِندوں پر بہہ نِکلیں گے۔ اُس وقت لوگ چِلاّئیں گے اور مُلک کے سب باشِندے نالہ کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛ جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔ اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے، اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔ لوگ چِلّائیں گے، اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “रब फ़रमाता है कि शिमाल से पानी आ रहा है जो सैलाब बनकर पूरे मुल्क को ग़रक़ कर देगा। पूरा मुल्क शहरों और बाशिंदों समेत उसमें डूब जाएगा। लोग चीख़ उठेंगे, और मुल्क के तमाम बाशिंदे आहो-ज़ारी करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”رب فرماتا ہے کہ شمال سے پانی آ رہا ہے جو سیلاب بن کر پورے ملک کو غرق کر دے گا۔ پورا ملک شہروں اور باشندوں سمیت اُس میں ڈوب جائے گا۔ لوگ چیخ اُٹھیں گے، اور ملک کے تمام باشندے آہ و زاری کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 47:2
32 حوالہ جات  

مِصرؔ نِہایت خُوب صُورت بچِھیا ہے لیکن شِمال سے تباہی آتی ہے بلکہ آ پُہنچی۔


اُس کے گھوڑوں کے فرّانے کی آواز دان سے سُنائی دیتی ہے۔ اُس کے جنگی گھوڑوں کے ہِنہنانے کی آواز سے تمام زمِین کانپ گئی کیونکہ وہ آ پُہنچے ہیں اور زمِین کو اور سب کُچھ جو اُس میں ہے اور شہر کو بھی اُس کے باشِندوں سمیت کھا جائیں گے۔


تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ شِمال کی طرف سے اِس مُلک کے تمام باشِندوں پر آفت آئے گی۔


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان ہیں۔


اور اُن ساتوں فرِشتوں میں سے جِن کے پاس سات پِیالے تھے ایک نے آ کر مُجھ سے یہ کہا کہ اِدھر آ۔ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی کی سزا دِکھاؤُں جو بُہت سے پانِیوں پر بَیٹھی ہُوئی ہے۔


اَے دَولت مندو ذرا سُنو تو! تُم اپنی مُصیبتوں پر جو آنے والی ہیں روؤ اور واوَیلا کرو۔


لیکن اگر کوئی تُم سے کہے کہ یہ قُربانی کا گوشت ہے تو اُس کے سبب سے جِس نے تُمہیں جتایا اور دِینی اِمتِیاز کے سبب سے نہ کھاؤ۔


کیونکہ زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند کی ہے۔


لیکن اب وہ اُس کے مکان کو بڑے سَیلاب سے نیست و نابُود کرے گا اور تارِیکی اُس کے دُشمنوں کو رگیدے گی۔


اور وہ سَیلابِ افواج کو اپنے سامنے رگیدے گا اور شِکست دے گا اور امِیر عہد کو بھی نہ چھوڑے گا۔


وہ واوَیلا کریں گے اور کہیں گے کہ اُس نے کَیسی شِکست کھائی! موآؔب نے شرم کے مارے کیونکر اپنی پِیٹھ پھیری! پس موآؔب سب اِردگِرد والوں کے لِئے ہنسی اور خَوف کا باعِث ہو گا۔


وہ کلام جو خُداوند نے یَرمِیاؔہ نبی کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے آنے اور مُلکِ مِصرؔ کو شِکست دینے کے بارے میں فرمایا۔


تب مغرِب کے باشِندے خُداوند کے نام سے ڈریں گے اور مشرِق کے باشِندے اُس کے جلال سے کیونکہ وہ دریا کے سَیلاب کی طرح آئے گا جو خُداوند کے دَم سے رواں ہو۔


اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔


رویا کی وادی کی بابت بارِ نبُوّت۔ اب تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم سب کے سب کوٹھوں پر چڑھ گئے؟


کیونکہ فریاد موآؔب کی سرحدّوں تک اور اُن کا نَوحہ اِجلائِم تک اور اُن کا ماتم بیرایلِیم تک پُہنچ گیا ہے۔


اَے پھاٹک! تُو واوَیلا کر۔ اَے شہر! تُو چِلاّ۔ اَے فلِستِین تُو بِالکُل گُداز ہو گئی کیونکہ شِمال سے ایک دُھواں اُٹھے گا اور اُس کے لشکروں میں سے کوئی پِیچھے نہ رہ جائے گا۔


سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیں اور جہان اور اُس کے باشِندے۔


آسمان خُوشی منائے اور زمِین شادمان ہو۔ سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیں۔


اگر مَیں بُھوکا ہوتا تو تُجھ سے نہ کہتا کیونکہ دُنیا اور اُس کی معمُوری میری ہی ہے۔


زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمالی مُلک سے ایک گُروہ آتی ہے اور اِنتِہایِ زمِین سے ایک بڑی قَوم برانگیختہ کی جائے گی۔


قَوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنا اور زمِین تیرے نالہ سے معمُور ہو گئی کیونکہ بہادُر ایک دُوسرے سے ٹکرا کر باہم گِر گئے۔


دُخترِ مِصرؔ رُسوا ہو گی۔ وہ شِمالی لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات