Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:2 - کِتابِ مُقادّس

2 مِصرؔ کی بابت:۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ نِکوؔہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُراؔت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مِصر کے متعلّق، یہ پیغام شاہِ مِصر فَرعوہؔ نِکوہؔ کی فَوج کے متعلّق ہے جو دریائے فراتؔ کے کنارے پر کرکمیشؔ میں تھی جسے شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ نے یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ، شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں شِکست دی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 पहला पैग़ाम मिसर के बारे में है। यहूदाह के बादशाह यहूयक़ीम बिन यूसियाह के चौथे साल में शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र ने दरियाए-फ़ुरात पर वाक़े शहर करकिमीस के पास मिसरी फ़ौज को शिकस्त दी थी। उन दिनों में मिसरी बादशाह निकोह फ़िरौन की फ़ौज के बारे में रब का कलाम नाज़िल हुआ,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 پہلا پیغام مصر کے بارے میں ہے۔ یہوداہ کے بادشاہ یہویقیم بن یوسیاہ کے چوتھے سال میں شاہِ بابل نبوکدنضر نے دریائے فرات پر واقع شہر کرکِمیس کے پاس مصری فوج کو شکست دی تھی۔ اُن دنوں میں مصری بادشاہ نکوہ فرعون کی فوج کے بارے میں رب کا کلام نازل ہوا،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:2
16 حوالہ جات  

اُسی کے ایّام میں شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ نِکو شاہِ اسُور پر چڑھائی کرنے کے لِئے دریایِ فرات کو گیا تھا اور یُوسیاؔہ بادشاہ اُس کا سامنا کرنے کو نِکلا۔ سو اُس نے اُسے دیکھتے ہی مجِدّو میں قتل کر دِیا۔


مِصرؔ میں آشکارا کرو۔ مِجداؔل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اور تحفخِیس میں مُنادی کرو۔ کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔


شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یُوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں جب بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ یَرمِیاؔہ کی زُبانی کلام کو کِتاب میں لِکھ رہا تھا تو یَرمِیاؔہ نے اُس سے کہا۔


شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسِیاؔہ کے چَوتھے برس میں یہ کلام خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ کو اور اُس کے مُلازِموں اور اُس کے اُمرا اور اُس کے سب لوگوں کو۔


وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں جو شاہِ بابل نبُوکدنضرؔ کا پہلا برس تھا یہُوداؔہ کے سب لوگوں کی بابت یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


کیا کلنو کرکمِیس کی مانِند نہیں ہے؟ اور حماؔت ارفاد کی مانِند نہیں؟ اور سامرؔیہ دمِشق کی مانِند نہیں ہے؟


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


دیکھ تُجھے اِس مسلے ہُوئے سرکنڈے کے عصا یعنی مِصرؔ پر بھروسا ہے۔ اُس پر اگر کوئی ٹیک لگائے تو وہ اُس کے ہاتھ میں گڑ جائے گا اور اُسے چھید دے گا۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اُن سب کے لِئے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ہے۔


سو فرِعونؔ نِکوہ نے اُسے رِبلہ میں جو مُلکِ حمات میں ہے قَید کر دِیا تاکہ وہ یروشلیِم میں سلطنت نہ کرنے پائے اور اُس مُلک پر سَو قِنطار چاندی اور ایک قِنطار سونا خِراج مُقرّر کِیا۔


اور شاہِ مِصرؔ پِھر کبھی اپنے مُلک سے باہر نہ گیا کیونکہ شاہِ بابل نے مِصرؔ کے نالے سے دریایِ فراؔت تک سب کُچھ جو شاہِ مِصرؔ کا تھا لے لِیا تھا۔


اور وہ آ کر مُلکِ مِصرؔ کو شِکست دے گا اور جو مَوت کے لِئے ہیں مَوت کے اور جو اَسِیری کے لِئے ہیں اَسِیری کے اور جو تلوار کے لِئے ہیں تلوار کے حوالہ کرے گا۔


مِصرؔ کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو خُداوند ایک تیز رَو بادل پر سوار ہو کر مِصرؔ میں آتا ہے اور مِصرؔ کے بُت اُس کے حضُور لرزان ہوں گے اور مِصرؔ کا دِل پِگھل جائے گا۔


اُس وقت مُلکِ مِصرؔ کے وسط میں خُداوند کا ایک مذبح اور اُس کی سرحد پر خُداوند کا ایک سُتُون ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات