Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اَے بیٹی جو مِصرؔ میں رہتی ہے! اَسِیری میں جانے کا سامان کر کیونکہ نُوف وِیران اور بھسم ہو گا۔ اُس میں کوئی بسنے والا نہ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے مِصر میں رہنے والوں، جَلاوطنی میں جانے کا سامان تیّار کر لو، کیونکہ میمفِسؔ شہر اُجاڑ دیا جائے گا، اَور وہ ویران اَور غَیر آباد ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ मिसर के बाशिंदो, अपना मालो-असबाब बाँधकर जिलावतन होने की तैयारियाँ करो। क्योंकि मेंफ़िस मिसमार होकर नज़रे-आतिश हो जाएगा। उसमें कोई नहीं रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے مصر کے باشندو، اپنا مال و اسباب باندھ کر جلاوطن ہونے کی تیاریاں کرو۔ کیونکہ میمفِس مسمار ہو کر نذرِ آتش ہو جائے گا۔ اُس میں کوئی نہیں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:19
14 حوالہ جات  

اُسی طرح شاہِ اسُور مِصری اسِیروں اور کُوشی جلاوطنوں کو کیا بُوڑھے کیا جوان برہنہ اور ننگے پاؤں اور بے پردہ سُرنیوں کے ساتھ مِصریوں کی رُسوائی کے لِئے لے جائے گا۔


اَے بیٹی جو دِیبوؔن میں بستی ہے اپنی شَوکت سے نِیچے اُتر اور پِیاسی بَیٹھ کیونکہ موآؔب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُتوں کو بھی نیست و نابُود کرُوں گا اور نُوؔف میں سے مُورتوں کو مِٹا ڈالُوں گا اور آیندہ کو مُلکِ مِصرؔ سے کوئی بادشاہ برپا نہ ہو گا اور مَیں مُلکِ مِصرؔ میں دہشت ڈال دُوں گا۔


وہ کلام جو اُن سب یہُودِیوں کی بابت جو مُلکِ مِصرؔ میں مِجداؔل کے عِلاقہ اور تحفخِیس اور نُوف اور فترُوؔس میں بستے تھے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


سمُندر کے ساحِل کے رہنے والوں یعنی کریتیوں کی قَوم پر افسوس! اَے کنعاؔن فلِستِیوں کی سرزمِین! خُداوند کا کلام تیرے خِلاف ہے۔ مَیں تُجھے نیست و نابُود کرُوں گا یہاں تک کہ کوئی بسنے والا نہ رہے۔


دیکھو مَیں حُکم کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور اُن کو پِھر اِس شہر کی طرف واپس لاؤُں گا اور وہ اِس سے لڑیں گے اور فتح کر کے آگ سے جلائیں گے اور مَیں یہُوداؔہ کے شہروں کو وِیران کر دُوں گا کہ غَیر آباد ہوں۔


تُو نے کیوں خُداوند کا نام لے کر نبُوّت کی اور کہا کہ یہ گھر سَیلا کی مانِند ہو گا اور یہ شہر وِیران اور غَیر آباد ہو گا؟ اور سب لوگ خُداوند کے گھر میں یَرمِیاؔہ کے پاس جمع ہُوئے۔


ضُعن کے شاہزادے احمق بن گئے ہیں۔ نُوف کے شاہزادوں نے فریب کھایا اور جِن پر مِصری قبائِل کا بھروسا تھا اُن ہی نے اُن کو گُمراہ کِیا۔


مِصرؔ میں آشکارا کرو۔ مِجداؔل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اور تحفخِیس میں مُنادی کرو۔ کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔


کِسی اِنسان کا پاؤں اُدھر نہ پڑے گا اور نہ اُس میں کِسی حَیوان کے پاؤں کا گُذر ہو گا کیونکہ وہ چالِیس برس تک آباد نہ ہو گا۔


اور مَیں وِیران مُلکوں کے ساتھ مُلکِ مِصرؔ کو وِیران کرُوں گا اور اُجڑے شہروں کے ساتھ اُس کے شہر چالِیس برس تک اُجاڑ رہیں گے اور مَیں مِصریوں کو قَوموں میں پراگندہ اور مُختلِف مُمالِک میں تِتّربِتّر کرُوں گا۔


کیونکہ وہ تباہی کے خَوف سے چلے گئے لیکن مِصرؔ اُن کو سمیٹے گا۔ موف اُن کو دفن کرے گا۔ اُن کی چاندی کے اچّھے خزانوں پر بِچُّھو بُوٹی قابِض ہو گی۔ اُن کے خَیموں میں کانٹے اُگیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات