Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:18 - کِتابِ مُقادّس

18 وہ بادشاہ جِس کا نام ربُّ الافواج ہے یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اپنی حیات کی قَسم جَیسا تبُور پہاڑوں میں اور جَیسا کرمِل سمُندر کے کنارے ہے وَیسا ہی وہ آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ”وہ بادشاہ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے،“ وہ یُوں فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، ”جِس طرح تبورؔ باقی پہاڑوں میں عظیم ہے، اَور کوہِ کرمِلؔ سمُندر سے اُونچا ہے اُسی طرح آنے والا بھی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 दुनिया का बादशाह जिसका नाम रब्बुल-अफ़वाज है फ़रमाता है, “मेरी हयात की क़सम, जो तुम पर हमला करने आ रहा है वह दूसरों से उतना बड़ा है जितना तबूर दीगर पहाड़ों से और करमिल समुंदर से ऊँचा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 دنیا کا بادشاہ جس کا نام رب الافواج ہے فرماتا ہے، ”میری حیات کی قَسم، جو تم پر حملہ کرنے آ رہا ہے وہ دوسروں سے اُتنا بڑا ہے جتنا تبور دیگر پہاڑوں سے اور کرمل سمندر سے اونچا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:18
20 حوالہ جات  

موآؔب غارت ہُؤا۔ اُس کے شہروں کا دُھواں اُٹھ رہا ہے اور اُس کے چِیدہ جوان قتل ہونے کو اُتر گئے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


اور اُس نے قادِس نفتالی سے ابی نُوعم کے بیٹے برق کو بُلا بھیجا اور اُس سے کہا کہ کیا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم نہیں کِیا کہ تُو تبُور کے پہاڑ پر چڑھ جا اور بنی نفتالی اور بنی زبُولُون میں سے دس ہزار آدمی اپنے ساتھ لے لے؟


اور وہ حد تبُور اور شخصِیماہ اور بَیت شمس سے جا مِلی اور اُن کی حد کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔ یہ سولہ شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔


لَعنت اُس دغاباز پر جِس کے گلّہ میں نر ہے پر خُداوند کے لِئے عَیب دار جانور کو نذر مان کر گُذرانتا ہے کیونکہ مَیں شاہِ عظِیم ہُوں اور قَوموں میں میرا نام مُہِیب ہے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


کیونکہ وہ شہر قُدس کے لوگ کہلاتے ہیں اور اِسرائیل کے خُدا پر توکُّل کرتے ہیں جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


ہمارا فِدیہ دینے والے کا نام ربُّ الافواج یعنی اِسرائیل کا قُدُّوس ہے۔


شِمال اور جنُوب کا پَیدا کرنے والا تُو ہی ہے۔ تبُور اور حرمُوؔن تیرے نام سے خُوشی مناتے ہیں۔


اب اَزلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔


نہ زمِین کی کیونکہ وہ اُس کے پاؤں کی چَوکی ہے۔ نہ یروشلِیم کی کیونکہ وہ بُزرگ بادشاہ کا شہر ہے۔


ہر آدمی حَیوانِ خصلت اور بے عِلم ہو گیا ہے۔ سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُس کی ڈھالی ہُوئی مُورت باطِل ہے۔ اُن میں دَم نہیں۔


اِس لِئے اَے تمام بنی یہُوداؔہ جو مُلکِ مِصرؔ میں بستے ہو! خُداوند کا کلام سُنو۔ دیکھو خُداوند فرماتا ہے مَیں نے اپنے بزُرگ نام کی قَسم کھائی ہے کہ اب میرا نام یہُوداؔہ کے لوگوں میں تمام مُلکِ مِصرؔ میں کِسی کے مُنہ سے نہ نِکلے گا کہ وہ کہے زِندہ خُداوند خُدا کی قَسم۔


لیکن خُداوند سچّا خُدا ہے۔ وہ زِندہ خُدا اور ابدی بادشاہ ہے۔ اُس کے قہر سے زمِین تھرتھراتی ہے اور قَوموں میں اُس کے قہر کی تاب نہیں۔


ایک قادِؔس کا بادشاہ۔ ایک کرمِل کے یقنِعام کا بادشاہ۔


اور مَیں اُمرا و حُکما کو اور اُس کے سرداروں اور حاکِموں کو مست کرُوں گا اور وہ دائِمی خواب میں پڑے رہیں گے اور بیدار نہ ہوں گے۔ وہ بادشاہ فرماتا ہے جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


تب اُنہوں نے سِیسرا کو خبر پُہنچائی کہ برق بن ابینُو عم کوہِ تبُور پر چڑھ گیا ہے۔


شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہے اور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچ کِیا ہے۔ وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیران کرے تاکہ تیرے شہر وِیران ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے۔


دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا۔ اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔


یعقُوبؔ کا بخرہ اُن کی مانِند نہیں کیونکہ وہ سب چِیزوں کا خالِق ہے اور اِسرائیل اُس کی مِیراث کا عصا ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔


کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پَیدا کِیا۔ وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات