Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:12 - کِتابِ مُقادّس

12 قَوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنا اور زمِین تیرے نالہ سے معمُور ہو گئی کیونکہ بہادُر ایک دُوسرے سے ٹکرا کر باہم گِر گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 مُختلف قومیں تمہاری رُسوائی کا حال سُنیں گی؛ اَور زمین تمہارے رونے سے بھر جائے گی۔ ایک جنگجو فَوجی دُوسرے فَوجی سے ٹکرائیں گے؛ اَور دونوں باہم گِر جایٔیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तेरी शरमिंदगी की ख़बर दीगर अक़वाम में फैल गई है, तेरी चीख़ें पूरी दुनिया में गूँज रही हैं। क्योंकि तेरे सूरमे एक दूसरे से ठोकर खाकर गिर गए हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تیری شرمندگی کی خبر دیگر اقوام میں پھیل گئی ہے، تیری چیخیں پوری دنیا میں گونج رہی ہیں۔ کیونکہ تیرے سورمے ایک دوسرے سے ٹھوکر کھا کر گر گئے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:12
17 حوالہ جات  

نہ سبُکپا بھاگنے پائے گا نہ بہادُر بچ نِکلے گا۔ شِمال میں دریایِ فُراؔت کے کنارے اُنہوں نے ٹھوکر کھائی اور گِر پڑے۔


یہُوداؔہ ماتم کرتا ہے اور اُس کے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے۔ وہ ماتمی لِباس میں خاک پر بَیٹھے ہیں اور یروشلیِم کا نالہ بُلند ہُؤا ہے۔


اور مَیں مِصریوں کو آپس میں مُخالِف کر دُوں گا۔ اُن میں ہر ایک اپنے بھائی سے اور ہر ایک اپنے ہمسایہ سے لڑے گا۔ شہر شہر سے اور صُوبہ صُوبہ سے۔


اور خُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مِشنہ سے ماتم کی اور ٹِیلوں پر سے بڑے غَوغا کی صدا اُٹھے گی۔


بابل سے رونے کی اور کسدیوں کی سرزمِین سے بڑی ہلاکت کی آواز آتی ہے۔


اُن کے گِرنے کی آواز سے زمِین کانپ جائے گی۔ اُن کے چِلاّنے کا شور بحرِ قُلزؔم تک سُنائی دے گا۔


حسبوؔن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعاؔلہ اور یہض تک اور ضُغر سے حوروناؔیم تک۔ عجلت شلیشیاؔہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔


وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


اور جو لوگ مَرے نہیں وہ گلٹِیوں کے مارے پڑے رہے اور شہر کی فریاد آسمان تک پُہنچی۔


مَے کے لِئے بازاروں میں واوَیلا ہو رہا ہے۔ ساری خُوشی پر تارِیکی چھا گئی۔ مُلک کی عِشرت جاتی رہی۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمال سے پانی چڑھیں گے اور سَیلاب کی طرح ہوں گے اور مُلک پر اور سب پر جو اُس میں ہے شہر پر اور اُس کے باشِندوں پر بہہ نِکلیں گے۔ اُس وقت لوگ چِلاّئیں گے اور مُلک کے سب باشِندے نالہ کریں گے۔


بابل کی شِکست کے شور سے زمِین کانپتی ہے اور فریاد کو قَوموں نے سُنا ہے۔


وہ اپنے سرداروں کو بُلاتا ہے۔ وہ ٹکرّیں کھاتے آتے ہیں۔ وہ جلدی جلدی فصِیل پر چڑھتے ہیں اور اڑتلا تیّار کِیا جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات