Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 46:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اَے کُنواری دُخترِ مِصرؔ! جِلعاد کو چڑھ جا اور بلسان لے۔ تُو بے فائِدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمال کرتی ہے۔ تُو شِفا نہ پائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”اَے مِصر کی کنواری بیٹی، گِلعادؔ جا کر مرہم لے آ۔ لیکن تُم خوامخواہ مُختلف دوائیں اِستعمال کرتی ہو؛ کیونکہ تُم شفا نہیں پاؤ گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 ऐ कुँवारी मिसर बेटी, मुल्के-जिलियाद में जाकर अपने ज़ख़मों के लिए बलसान ख़रीद ले। लेकिन क्या फ़ायदा? ख़ाह तू कितनी दवाई क्यों न इस्तेमाल करे तेरी चोटें भर ही नहीं सकतीं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اے کنواری مصر بیٹی، ملکِ جِلعاد میں جا کر اپنے زخموں کے لئے بلسان خرید لے۔ لیکن کیا فائدہ؟ خواہ تُو کتنی دوائی کیوں نہ استعمال کرے تیری چوٹیں بھر ہی نہیں سکتیں!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 46:11
15 حوالہ جات  

کیا جِلعاد میں رَوغنِ بلسان نہیں ہے؟ کیا وہاں کوئی طبِیب نہیں؟ میری بِنتِ قَوم کیوں شِفا نہیں پاتی؟


کیونکہ اُس کا زخم لاعِلاج ہے۔ وہ یہُوداؔہ تک بھی آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک تک بلکہ یروشلیِم تک پُہنچا۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


تیری شِکستگی لاعِلاج ہے۔ تیرا زخم کاری ہے۔ تیرا حال سُن کر سب تالی بجائیں گے کیونکہ کَون ہے جِس پر ہمیشہ تیری شرارت کا بار نہ تھا؟


اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔


مَیں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تک تُو کَوڑی کَوڑی ادا نہ کر دے گا وہاں سے ہرگِز نہ چُھوٹے گا۔


یہُوداؔہ اور اِسرائیل کا مُلک تیرے تاجِر تھے۔ وہ مِنِّیت اور پنّگ کا گیہُوں اور شہد اور روغن اور بلسان لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔


بابل یکایک گِر گیا اور غارت ہُؤا۔ اُس پر واوَیلا کرو۔ اُس کے زخم کے لِئے بلسان لو شاید وہ شِفا پائے۔


تب اُن کے باپ اِسرائیلؔ نے اُن سے کہا اگر یِہی بات ہے تو اَیسا کرو کہ اپنے برتنوں میں اِس مُلک کی مشہُور پَیداوار میں سے کُچھ اُس شخص کے لِئے نذرانہ لیتے جاؤ جَیسے تھوڑا سا رَوغنِ بلسان تھوڑا سا شہد کُچھ گرم مصالح اور مُرّ اور پِستہ اور بادام۔


اور وہ کھانا کھانے بَیٹھے اور آنکھ اُٹھائی تو دیکھا کہ اِسمٰعیلِیوں کا ایک قافِلہ جِلعادؔ سے آ رہا ہے اور گرم مصالح اور رَوغنِ بلسان اور مُرّ اُونٹوں پر لادے ہُوئے مِصرؔ کو لِئے جا رہا ہے۔


اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تُو آباد ہو جائے گی۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔


اپنے لِئے سُتُون کھڑے کر۔ اپنے لِئے کھمبے بنا۔ اُس شاہراہ پر دِل لگا۔ ہاں اُسی راہ سے جِس سے تُو گئی تھی واپس آ۔ اَے اِسرائیل کی کُنواری اپنے اِن شہروں میں واپس آ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات