Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 44:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں تُمہارے خِلاف زِیان کاری پر آمادہ ہُوں گا تاکہ تمام یہُوداؔہ کو نیست کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تُم پر آفت لانے کی ٹھان لی ہے اَور مَیں پُورے یہُودیؔہ کو ہلاک کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 चुनाँचे रब्बुल-अफ़वाज जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है, ‘मैं तुम पर आफ़त लाने का अटल इरादा रखता हूँ। तमाम यहूदाह ख़त्म हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 چنانچہ رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ’مَیں تم پر آفت لانے کا اٹل ارادہ رکھتا ہوں۔ تمام یہوداہ ختم ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 44:11
9 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں نے اِس شہر کا رُخ کِیا ہے کہ اِس سے بُرائی کرُوں اور بھلائی نہ کرُوں۔ خُداوند فرماتا ہے وہ شاہِ بابل کے حوالہ کِیا جائے گا اور وہ اُسے آگ سے جلائے گا۔


اور اگر دُشمن اُن کو اسِیر کر کے لے جائیں تو وہاں تلوار کو حُکم کرُوں گا اور وہ اُن کو قتل کرے گی اور مَیں اُن کی بھلائی کے لِئے نہیں بلکہ بُرائی کے لِئے اُن پر نِگاہ رکُھّوں گا۔


خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہے تاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔


اور مَیں خُود بھی تُمہارا مُخالِف ہو جاؤُں گا اور تُم اپنے دُشمنوں کے آگے شِکست کھاؤ گے اور جِن کو تُم سے عداوت ہے وُہی تُم پر حُکمرانی کریں گے اور جب کوئی تُم کو رگیدتا بھی نہ ہو گا تب بھی تُم بھاگو گے۔


اور اِسرائیلؔ کے گھرانے کا یا اُن پردیسیوں میں سے جو اُن میں بُود و باش کرتے ہیں جو کوئی کِسی طرح کا خُون کھائے مَیں اُس خُون کھانے والے کے خِلاف ہُوں گا اور اُسے اُس کے لوگوں میں سے کاٹ ڈالُوں گا۔


اور میرا چِہرہ اُن کے خِلاف ہو گا۔ وہ آگ سے نِکل بھاگیں گے پر آگ اُن کو بھسم کرے گی اور جب میرا چِہرہ اُن کے خِلاف ہو گا تو تُم جانو گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔


اِس لِئے اَے تمام بنی یہُوداؔہ جو مُلکِ مِصرؔ میں بستے ہو! خُداوند کا کلام سُنو۔ دیکھو خُداوند فرماتا ہے مَیں نے اپنے بزُرگ نام کی قَسم کھائی ہے کہ اب میرا نام یہُوداؔہ کے لوگوں میں تمام مُلکِ مِصرؔ میں کِسی کے مُنہ سے نہ نِکلے گا کہ وہ کہے زِندہ خُداوند خُدا کی قَسم۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات