Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 43:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کہ بڑے پتّھر اپنے ہاتھ میں لے اور اُن کو فرِعونؔ کے محلّ کے مدخل پر جو تحفخِیس میں ہے بنی یہُوداؔہ کی آنکھوں کے سامنے چُونے سے فرش میں لگا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”اَپنے ساتھ چند بڑے پتّھر لے اَور یہُودیوں کی آنکھوں کے سامنے اُنہیں اینٹ کے چبُوترے میں جو تحفنحِیسؔ میں فَرعوہؔ کے محل کے مدخل کے پاس ہے مٹّی میں دفنا دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 “अपने हमवतनों के देखते देखते चंद-एक बड़े पत्थर फ़िरौन के महल के दरवाज़े के क़रीब ले जाकर गारे की मदद से फ़र्श की कच्ची ईंटों में दबा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ”اپنے ہم وطنوں کے دیکھتے دیکھتے چند ایک بڑے پتھر فرعون کے محل کے دروازے کے قریب لے جا کر گارے کی مدد سے فرش کی کچی اینٹوں میں دبا دے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 43:9
18 حوالہ جات  

پِھر ایک زورآور فرِشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانِند ایک پتّھر اُٹھایا اور یہ کہہ کر سمُندر میں پھینک دِیا کہ بابل کا بڑا شہر بھی اِسی طرح زور سے گِرایا جائے گا اور پِھر کبھی اُس کا پتہ نہ مِلے گا۔


اُس نے ہمارے پاس آ کر پَولُس کا کمربند لِیا اور اپنے ہاتھ پاؤں باندھ کر کہا رُوحُ القُدس یُوں فرماتا ہے کہ جِس شخص کا یہ کمربند ہے اُس کو یہُودی یروشلِیم میں اِسی طرح باندھیں گے اور غَیر قَوموں کے ہاتھ میں حوالہ کریں گے۔


تُو اپنے مُحاصرہ کے وقت کے لِئے پانی بھر لے اور اپنے قلعوں کو مضبُوط کر۔ گڑھے میں اُتر کر مِٹّی تیّار کر اور اِینٹ کا سانچہ ہاتھ میں لے۔


مَیں نے تو نبیوں سے کلام کِیا اور رویا پر رویا دِکھائی اور نبیوں کے وسِیلہ سے تشبِیہات اِستعمال کِیں۔


اور اَے آدمؔ زاد تُو ایک کھپرا لے اور اپنے سامنے رکھ کر اُس پر ایک شہر ہاں یروشلیِم ہی کی تصوِیر کھینچ۔


اور اُس نے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نِکال کر اُن کو آروں اور لوہے کے ہینگوں اور لوہے کے کُلہاڑوں کے نِیچے کر دِیا اور اُن کو اِینٹوں کے پزاوے میں سے چلوایا اور اُس نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کِیا۔ پِھر داؤُد اور سب لوگ یروشلِیم کو لَوٹ آئے۔


اور اُنہوں نے اُن سے سخت مِحنت سے گارا اور اِینٹ بنوا بنوا کر اور کھیت میں ہر قِسم کی خِدمت لے لے کر اُن کی زِندگی تلخ کی۔ اُن کی سب خِدمتیں جو وہ اُن سے کراتے تھے تشدُّد کی تِھیں۔


تب خُداوند کا کلام تحفخِیس میں یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


اور اُن سے کہہ کہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلاؤُں گا اور اِن پتّھروں پر جِن کو مَیں نے لگایا ہے اُس کا تخت رکُھّوں گا اور وہ اِن پر اپنا قالِین بِچھائے گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ حُفرؔع کو اُس کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا جِس طرح مَیں نے شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے حوالہ کر دِیا جو اُس کا مُخالِف اور جانی دُشمن تھا۔


شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ کو اور اُس کے مُلازِموں اور اُس کے اُمرا اور اُس کے سب لوگوں کو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات