Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 43:4 - کِتابِ مُقادّس

4 پس یُوحناؔن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں اور سب لوگوں نے خُداوند کا یہ حُکم کہ وہ یہُوداؔہ کے مُلک میں رہیں نہ مانا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 چنانچہ یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام فَوجی افسروں اَور سَب لوگوں نے یَاہوِہ کا یہ حُکم نہ مانا کہ وہ مُلکِ یہُودیؔہ میں ہی رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐसी बातें करते करते यूहनान बिन क़रीह, दीगर फ़ौजी अफ़सरों और बाक़ी तमाम लोगों ने रब का हुक्म रद्द किया। वह मुल्के-यहूदाह में न रहे

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ایسی باتیں کرتے کرتے یوحنان بن قریح، دیگر فوجی افسروں اور باقی تمام لوگوں نے رب کا حکم رد کیا۔ وہ ملکِ یہوداہ میں نہ رہے

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 43:4
10 حوالہ جات  

پر اُنہوں نے نہ سُنا نہ کان لگایا کہ اپنی بُرائی سے باز آئیں اور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور نہ جلائیں۔


خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔


وہ اُس سے باتیں کر ہی رہا تھا کہ اُس نے اُس سے کہا کہ کیا ہم نے تُجھے بادشاہ کا مُشِیر بنایا ہے؟ چُپ رہ! تُو کیوں مار کھائے؟ تب وہ نبی یہ کہہ کر چُپ ہو گیا کہ مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا کا اِرادہ یہ ہے کہ تُجھے ہلاک کرے اِس لِئے کہ تُو نے یہ کِیا ہے اور میری مشورت نہیں مانی۔


تب مَیں نے کہا کہ حِکمت زور سے بِہتر ہے تَو بھی مِسکِین کی حِکمت کی تحقِیر ہوتی ہے اور اُس کی باتیں سُنی نہیں جاتِیں۔


تب سب لوگ کیا چھوٹے کیا بڑے اور جتھوں کے سردار اُٹھ کر مِصرؔ کو چلے گئے کیونکہ وہ کسدیوں سے ڈرتے تھے۔


تب یُوحناؔن بِن قرِیح اور وہ فَوجی سردار جو اُس کے ہمراہ تھے سب باقی ماندہ لوگوں کو واپس لائے جِن کو اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کو قتل کرنے کے بعد مِصفاؔہ سے لے گیا تھا یعنی جنگی مَردوں اور عَورتوں اور لڑکوں اور خواجہ سراؤں کو جِن کو وہ جِبعُوؔن سے واپس لایا تھا۔


اور اُس نے یُوحناؔن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں کو جو اُس کے ساتھ تھے اور ادنیٰ و اعلیٰ سب کو بُلایا۔


اور مَیں نے آج تُم پر یہ ظاہِر کر دِیا ہے تَو بھی تُم نے خُداوند اپنے خُدا کی آواز کو یا کِسی بات کو جِس کے لِئے اُس نے مُجھے تُمہارے پاس بھیجا ہے نہیں مانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات