Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 41:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور پِھر جب وہ شہر کے وسط میں پُہنچے تو اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اور اُس کے ساتِھیوں نے اُن کو قتل کر کے حَوض میں پھینک دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور پھر جَب وہ شہر کے وَسط میں پہُنچے، تَب اِشمعیل بِن نتنیاہؔ اَور اُس کے ساتھیوں نے اُنہیں قتل کرکے حوض میں پھینک دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ज्योंही वह शहर में दाख़िल हुए तो इसमाईल और उसके साथियों ने उन्हें क़त्ल करके एक हौज़ में फेंक दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جوں ہی وہ شہر میں داخل ہوئے تو اسمٰعیل اور اُس کے ساتھیوں نے اُنہیں قتل کر کے ایک حوض میں پھینک دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 41:7
11 حوالہ جات  

اُس کے اُمرا اُس میں شِکار کو پھاڑنے والے بھیڑِیوں کی مانِند ہیں جو ناجائِز نفع کی خاطِر خُون ریزی کرتے اور جانوں کو ہلاک کرتے ہیں۔


اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور وہ بے گُناہ کا خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔ اُن کے خیالات بدکرداری کے ہیں۔ تباہی اور ہلاکت اُن کی راہوں میں ہے۔


لیکن اَے خُدا! تُو اُن کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتارے گا۔ خُونی اور دغاباز اپنی آدھی عُمر تک بھی جِیتے نہ رہیں گے پر مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔


اُن کے قدم خُون بہانے کے لِئے تیز رَو ہیں۔


کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔


اور فِقح بِن رملیاؔہ نے جو اُس کا ایک سردار تھا اُس کے خِلاف سازِش کی اور اُس کو سامرِؔیہ میں بادشاہ کے محلّ کے مُحکم حِصّہ میں ارجُوب اور ارِیہ کے ساتھ مارا اور جِلعادیوں میں سے پچاس مَرد اُس کے ہمراہ تھے۔ سو وہ اُسے قتل کر کے اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔


لیکن تُو اپنی گور سے باہر نِکمّی شاخ کی مانِند نِکال پھینکا گیا۔ تُو اُن مقتُولوں کے نِیچے دبا ہے جو تلوار سے چھیدے گئے اور گڑھے کے پتّھروں پر گِرے ہیں۔ اُس لاش کی مانِند جو پاؤں سے لتاڑی گئی ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات