Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 41:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تب اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اُن دس آدمِیوں سمیت جو اُس کے ساتھ تھے اُٹھا اور جِدلیاؔہ بِن اخیقاؔم بِن سافن کو جِسے شاہِ بابل نے مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا تھا تلوار سے مارا اور اُسے قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تبھی اِشمعیل بِن نتنیاہؔ اَور وہ دس آدمی جو اُس کے ساتھ تھے اُٹھے اَور گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کو جسے شاہِ بابیل نے مُلک کا حاکم مُقرّر کیا تھا، تلوار سے حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तो इसमाईल और उसके दस आदमी अचानक उठे और अपनी तलवारों को खींचकर जिदलियाह को मार डाला। यों इसमाईल ने उस आदमी को क़त्ल किया जिसे बाबल के बादशाह ने सूबा यहूदाह पर मुक़र्रर किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تو اسمٰعیل اور اُس کے دس آدمی اچانک اُٹھے اور اپنی تلواروں کو کھینچ کر جِدلیاہ کو مار ڈالا۔ یوں اسمٰعیل نے اُس آدمی کو قتل کیا جسے بابل کے بادشاہ نے صوبہ یہوداہ پر مقرر کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 41:2
12 حوالہ جات  

مگر ساتویں مہِینے اَیسا ہُؤا کہ اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ بِن الِیسمع جو بادشاہ کی نسل سے تھا اپنے ساتھ دس مَرد لے کر آیا اور جدِلیاؔہ کو اَیسا مارا کہ وہ مَر گیا اور اُن یہُودیوں اور کسدیوں کو بھی جو اُس کے ساتھ مِصفاہ میں تھے قتل کِیا۔


وہ وہِیں تھا کہ اُس نے پِھر کہا تُو جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کے پاس جِسے شاہِ بابل نے یہُوداؔہ کے شہروں کا حاکِم کِیا ہے چلا جا اور لوگوں کے درمِیان اُس کے ساتھ رہ ورنہ جہاں تیری نظر میں بِہتر ہو وہِیں چلا جا۔ اور جلوداروں کے سردار نے اُسے خُوراک اور اِنعام دے کر رُخصت کِیا۔


جب لشکروں کے سب سرداروں نے اور اُن کے آدمِیوں نے جو مَیدان میں رہ گئے تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کو مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا ہے اور مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کو اور مُملکت کے مِسکِینوں کو جو اسِیر ہو کر بابل کو نہ گئے تھے اُس کے سپُرد کِیا ہے۔


اُنہوں نے نیکی کے بدلے مُجھ سے بدی کی ہے اور میری مُحبّت کے بدلے عداوت۔


بلکہ میرے دِلی دوست نے جِس پر مُجھے بھروسا تھا اور جو میری روٹی کھاتا تھا مُجھ پر لات اُٹھائی ہے۔


جب ابنیر حبرُوؔن میں لَوٹ آیا تو یوآب اُسے الگ پھاٹک کے اندر لے گیا تاکہ اُس کے ساتھ چُپکے چُپکے بات کرے اور وہاں اپنے بھائی عساہیل کے خُون کے بدلہ میں اُس کے پیٹ میں اَیسا مارا کہ وہ مَر گیا۔


مَیں تُم سب کی بابت نہیں کہتا۔ جِن کو مَیں نے چُنا اُنہیں مَیں جانتا ہُوں لیکن یہ اِس لِئے ہے کہ یہ نوِشتہ پُورا ہو کہ جو میری روٹی کھاتا ہے اُس نے مُجھ پر لات اُٹھائی۔


تو اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اور یُوحناؔن اور یُونتن بنی قرِیح اور سِراؔیاہ بِن تنحُومت اور بنی عیِفی نطُوفاتی اور یزنیاؔہ بِن معکاؔتی اپنے آدمِیوں کے ساتھ جدلیاؔہ کے پاس مِصفاؔہ میں آئے۔


اور اِسمٰعیل نے اُن سب یہُودِیوں کو جو جِدلیاؔہ کے ساتھ مِصفاؔہ میں تھے اور کسدی سِپاہِیوں کو جو وہاں حاضِر تھے قتل کِیا۔


اور اُس سے کہنے لگے کیا تُو جانتا ہے کہ بنی عمُّون کے بادشاہ بعلِیس نے اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ کو اِس لِئے بھیجا ہے کہ تُجھے قتل کرے؟ پر جِدؔلیاہ بِن اخِیقاؔم نے اُن کا یقِین نہ کِیا۔


پر جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم نے یُوحناؔن بِن قرِیح سے کہا تُو ایسا کام ہرگِز نہ کرنا کیونکہ تُو اِسمٰعیل کی بابت جُھوٹ کہتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات