Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 40:7 - کِتابِ مُقادّس

7 جب لشکروں کے سب سرداروں نے اور اُن کے آدمِیوں نے جو مَیدان میں رہ گئے تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کو مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا ہے اور مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کو اور مُملکت کے مِسکِینوں کو جو اسِیر ہو کر بابل کو نہ گئے تھے اُس کے سپُرد کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جَب تمام لشکر کے افسروں اَور اُن کے فَوجیوں نے جو اَب تک دیہاتوں میں تھے یہ سُنا کہ شاہِ بابیل نے گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ کو مُلک کا حاکم مُقرّر کیا ہے اَور مُلک کے غریب مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کو، جنہیں جَلاوطن کرکے بابیل نہیں لے جایا گیا تھا اُسے سُپرد کر دیا ہے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 देहात में अब तक यहूदाह के कुछ फ़ौजी अफ़सर अपने दस्तों समेत छुपे रहते थे। जब उन्हें ख़बर मिली कि शाहे-बाबल ने जिदलियाह बिन अख़ीक़ाम को यहूदाह का गवर्नर बनाकर उन ग़रीब आदमियों और बाल-बच्चों पर मुक़र्रर किया है जो जिलावतन नहीं हुए हैं

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 دیہات میں اب تک یہوداہ کے کچھ فوجی افسر اپنے دستوں سمیت چھپے رہتے تھے۔ جب اُنہیں خبر ملی کہ شاہِ بابل نے جِدلیاہ بن اخی قام کو یہوداہ کا گورنر بنا کر اُن غریب آدمیوں اور بال بچوں پر مقرر کیا ہے جو جلاوطن نہیں ہوئے ہیں

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 40:7
14 حوالہ جات  

پر قَوم کے مِسکِینوں کو جِن کے پاس کُچھ نہ تھا جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے یہُوداؔہ کے مُلک میں رہنے دِیا اور اُسی وقت اُن کو تاکِستان اور کھیت بخشے۔


مُلک کے سب لوگ اُس فرمانروا کے لِئے جو اِسرائیل میں ہے یِہی ہدیہ دیں گے۔


اور شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ اور سب جنگی مَرد اُن کو دیکھ کر بھاگے اور دونوں دِیواروں کے درمِیان جو پھاٹک شاہی باغ کے برابر تھا اُس سے وہ رات ہی رات بھاگ نِکلے اور بیابان کی راہ لی۔


تب شہر پناہ میں رخنہ ہو گیا اور دونوں دِیواروں کے درمِیان جو پھاٹک شاہی باغ کے برابر تھا اُس سے سب جنگی مرد رات ہی رات بھاگ گئے (اُس وقت کسدی شہر کو گھیرے ہُوئے تھے) اور بادشاہ نے بیابان کا راستہ لِیا۔


پر جلوداروں کے سردار نے مُلک کے کنگالوں کو رہنے دِیا تاکہ کھیتی اور تاکِستانوں کی باغبانی کریں۔


لیکن جب یُوحناؔن بِن قرِیح نے اور لشکر کے سب سرداروں نے جو اُس کے ساتھ تھے اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ کی تمام شرارت کی بابت جو اُس نے کی تھی سُنا۔


یعنی مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں اور شاہزادِیوں اور جِس کِسی کو جلَوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کے ساتھ چھوڑا تھا اور یَرمِیاؔہ نبی اور بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ کو ساتھ لِیا۔


پر جلَوداروں کے سردار نبُوز رادان نے مُلک کے کنگالوں کو رہنے دِیا تاکہ کھیتی اور تاکِستانوں کی باغبانی کریں۔


اِس کے بعد جلوداروں کا سردار نبُوزراداؔن باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جو اُس کی طرف ہو کر اُس کے پاس بھاگ آئے تھے یعنی قَوم کے سب باقی لوگوں کو اسِیر کر کے بابل کو لے گیا۔


یَرمِیاؔہ کو قَید خانہ کے صحن سے نِکلوا لِیا اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کے سپُرد کِیا کہ اُسے گھر لے جائے۔ سو وہ لوگوں کے ساتھ رہنے لگا۔


اور ساتویں مہِینے میں یُوں ہُؤا کہ اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ بِن الیسمع جو شاہی نسل سے اور بادشاہ کے سرداروں میں سے تھا دس آدمی ساتھ لے کر جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کے پاس مِصفاؔہ میں آیا اور اُنہوں نے وہاں مِصفاؔہ میں مِل کر کھانا کھایا۔


تب اِسمٰعیل سب باقی لوگوں کو یعنی شاہزادِیوں اور اُن سب لوگوں کو جو مِصفاؔہ میں رہتے تھے جِن کو جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کے سِپُرد کِیا تھا اسِیر کر کے لے گیا۔ اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اُن کو اسِیر کر کے روانہ ہُؤا کہ پار ہو کر بنی عمُّون میں جا پُہنچے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات