Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 40:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور اِسی طرح جب اُن سب یہُودیوں نے جو موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور تمام مُمالِک میں تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے یہُوداؔہ کے چند لوگوں کو رہنے دِیا ہے اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کو اُن پر حاکِم مُقرّر کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 جَب مُوآب، عمُّون، اِدُوم اَور دُوسرے تمام مُلکوں کے یہُودیوں نے سُنا کہ شاہِ بابیل نے باقی بچے لوگوں کو یہُودیؔہ میں رہنے دیا ہے اَور گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ بِن شافانؔ کو وہاں کا حاکم مُقرّر کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 यहूदाह के मुतअद्दिद बाशिंदे मोआब, अम्मोन, अदोम और दीगर पड़ोसी ममालिक में हिजरत कर गए थे। अब जब उन्हें इत्तला मिली कि शाहे-बाबल ने कुछ बचे हुए लोगों को यहूदाह में छोड़कर जिदलियाह बिन अख़ीक़ाम बिन साफ़न को गवर्नर बना दिया है

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 یہوداہ کے متعدد باشندے موآب، عمون، ادوم اور دیگر پڑوسی ممالک میں ہجرت کر گئے تھے۔ اب جب اُنہیں اطلاع ملی کہ شاہِ بابل نے کچھ بچے ہوئے لوگوں کو یہوداہ میں چھوڑ کر جِدلیاہ بن اخی قام بن سافن کو گورنر بنا دیا ہے

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 40:11
23 حوالہ جات  

میرے جلاوطن تیرے ساتھ رہیں۔ تُو موآب کو غارت گروں سے چِھپا لے کیونکہ سِتم گر مَوقُوف ہوں گے اور غارت گری تمام ہو جائے گی اور سب ظالِم مُلک سے فنا ہوں گے۔


جِس طرح تُو نے بنی اِسرائیل کی مِیراث پر اِس لِئے کہ وہ وِیران تھی شادمانی کی اُسی طرح مَیں بھی تُجھ سے کرُوں گا۔ اَے کوہِ شعِیر تُو اور تمام ادُوؔم بِالکُل وِیران ہو گے اور لوگ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


چُونکہ تُو قدِیم سے عداوت رکھتا ہے اور تُو نے بنی اِسرائیل کو اُن کی مُصِیبت کے دِن اُن کی بدکرداری کے آخِر میں تلوار کی دھار کے حوالہ کِیا ہے۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ ادُوؔم نے بنی یہُوداؔہ سے کِینہ کشی کی اور اُن سے اِنتِقام لے کر بڑا گُناہ کِیا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ موآؔب اور شعِیر کہتے ہیں کہ بنی یہُوداؔہ تمام قَوموں کی مانِند ہیں۔


کیونکہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ تُو نے تالِیاں بجائِیں اور پاؤں پٹکے اور اِسرائیل کی مُملکت کی بربادی پر اپنی کمال عداوت سے بڑی شادمانی کی۔


کہ اَے آدمؔ زاد بنی عمُّون کی طرف مُتوجِّہ ہو اور اُن کے خِلاف نبُوّت کر۔


تیرا ایک حِصّہ وبا سے مَر جائے گا اور کال سے تیرے اندر ہلاک ہو جائے گا اور دُوسرا حِصّہ تیری چاروں طرف تلوار سے مارا جائے گا اور تِیسرے حِصّہ کو مَیں ہر طرف پراگندہ کرُوں گا اور تلوار کھینچ کر اُن کا پِیچھا کرُوں گا۔


اور اُن میں سے تھوڑے سے بال گِن کر لے اور اُن کو اپنے دامن میں باندھ۔


ہاں مَیں اُن کو ترک کر دُوں گا کہ دُنیا کی سب مُملکتوں میں دھکّے کھاتے پِھریں تاکہ وہ ہر ایک جگہ میں جہاں جہاں مَیں اُن کو ہانک دُوں گا ملامت اور مِثل اور طَعن اور لَعنت کا باعِث ہوں۔


اور جب تُم نے دیکھا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ ناحس تُم پر چڑھ آیا تو تُم نے مُجھ سے کہا کہ ہم پر کوئی بادشاہ سلطنت کرے حالانکہ خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارا بادشاہ تھا۔


تب عمُّونی ناحس چڑھائی کر کے یبِیس جِلعاد کے مُقابِل خَیمہ زن ہُؤا اور یبِیس کے سب لوگوں نے ناحس سے کہا ہم سے عہد و پَیمان کر لے اور ہم تیری خِدمت کریں گے۔


اور اِسرائیلی شِطّیم میں رہتے تھے اور لوگوں نے موآبی عَورتوں کے ساتھ حرام کاری شرُوع کر دی۔


پِھر بنی اِسرائیل نے کُوچ کِیا اور دریایِ یَردؔن کے پار موآب کے مَیدانوں میں یرِیحوُ کے مُقابِل خَیمے کھڑے کِئے۔


پس عیسوؔ جِسے ادُومؔ بھی کہتے ہیں کوہِ شعیرؔ میں رہنے لگا۔


کیونکہ وہ عَورتیں اِن لوگوں کو اپنے دیوتاؤں کی قُربانیوں میں آنے کی دعوت دیتی تِھیں اور یہ لوگ جا کر کھاتے اور اُن کے دیوتاؤں کو سِجدہ کرتے تھے۔


اور وہ مغرِب کی طرف فلِستیوں کے کندھوں پر جھپٹیں گے اور وہ مِل کر مشرِق کے بسنے والوں کو لُوٹیں گے اور ادُوؔم اور موآؔب پر ہاتھ ڈالیں گے اور بنی عمُّون اُن کے فرمانبردار ہوں گے۔


مِصرؔ اور یہُوداؔہ اور ادُوؔم اور بنی عمُّون اور موآب کو اور اُن سب کو جو گاؤ دُم داڑھی رکھتے ہیں جو بیابان کے باشِندے ہیں کیونکہ یہ سب قَومیں نامختُون ہیں اور اِسرائیل کا سارا گھرانا دِل کا نامختُون ہے۔


تب اِسمٰعیل سب باقی لوگوں کو یعنی شاہزادِیوں اور اُن سب لوگوں کو جو مِصفاؔہ میں رہتے تھے جِن کو جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کے سِپُرد کِیا تھا اسِیر کر کے لے گیا۔ اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اُن کو اسِیر کر کے روانہ ہُؤا کہ پار ہو کر بنی عمُّون میں جا پُہنچے۔


پر یُوحناؔن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں نے یہُوداؔہ کے سب باقی لوگوں کو جو تمام قَوموں میں سے جہاں جہاں وہ تِتّربِتّر کِئے گئے تھے اور یہُوداؔہ کے مُلک میں بسنے کو واپس آئے تھے ساتھ لِیا۔


میری بھیڑیں تمام پہاڑوں پر اور ہر ایک اُونچے ٹِیلے پر بھٹکتی پِھرتی تِھیں۔ ہاں میری بھیڑیں تمام رُویِ زمِین پر تِتّربِتّر ہو گئِیں اور کِسی نے نہ اُن کو ڈُھونڈا نہ اُن کی تلاش کی۔


یعنی مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں اور شاہزادِیوں اور جِس کِسی کو جلَوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کے ساتھ چھوڑا تھا اور یَرمِیاؔہ نبی اور بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ کو ساتھ لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات