Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 40:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور دیکھو مَیں تو اِس لِئے مِصفاؔہ میں رہتا ہُوں کہ جو کسدی ہمارے پاس آئیں اُن کی خِدمت میں حاضِر رہُوں پر تُم مَے اور تابِستانی میوے اور تیل جمع کر کے اپنے برتنوں میں رکھّو اور اپنے شہروں میں جِن پر تُم نے قبضہ کِیا ہے بسو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 میں خُود مِصفاہؔ میں رہُوں گا تاکہ جو کَسدی ہمارے پاس آئیں گے اُن کے پاس تمہاری نُمائندگی کروں۔ لیکن تُم مَے، گرمی کے میوے اَور تیل حاصل کرکے اَپنے برتنوں میں رکھو اَور اُن شہروں میں بسو جنہیں تُم نے حاصل کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मैं ख़ुद मिसफ़ाह में ठहरकर आपकी सिफ़ारिश करूँगा जब बाबल के नुमाइंदे आएँगे। इतने में अंगूर, मौसमे-गरमा का फल और ज़ैतून की फ़सलें जमा करके अपने बरतनों में महफ़ूज़ रखें। उन शहरों में आबाद रहें जिन पर आपने क़ब्ज़ा कर लिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مَیں خود مِصفاہ میں ٹھہر کر آپ کی سفارش کروں گا جب بابل کے نمائندے آئیں گے۔ اِتنے میں انگور، موسمِ گرما کا پھل اور زیتون کی فصلیں جمع کر کے اپنے برتنوں میں محفوظ رکھیں۔ اُن شہروں میں آباد رہیں جن پر آپ نے قبضہ کر لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 40:10
15 حوالہ جات  

تو سب یہُودی ہر جگہ سے جہاں وہ تِتّربِتّر کِئے گئے تھے لَوٹے اور یہُوداؔہ کے مُلک میں مِصفاؔہ میں جِدلیاؔہ کے پاس آئے اور مَے اور تابِستانی میوے کثرت سے جمع کِئے۔


اَے سِبماؔہ کی تاک مَیں یعزؔیر کے رونے سے زِیادہ تیرے لِئے روؤُں گا۔ تیری شاخیں سمُندر تک پَھیل گئِیں۔ وہ یعزؔیر کے سمُندر تک پُہنچ گئِیں۔ غارت گر تیرے تابِستانی میوئوں پر اور تیرے انگُوروں پر آ پڑا ہے۔


پر قَوم کے مِسکِینوں کو جِن کے پاس کُچھ نہ تھا جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے یہُوداؔہ کے مُلک میں رہنے دِیا اور اُسی وقت اُن کو تاکِستان اور کھیت بخشے۔


اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ یُوناداؔب بِن ریکاؔب کے لِئے میرے حضُور میں کھڑے ہونے کو کبھی آدمی کی کمی نہ ہو گی۔


پس مَیں یعزؔیر کے آہ و نالہ سے سِبماؔہ کی تاک کے لِئے زاری کرُوں گا۔ اَے حسبوؔن اَے الیعاؔلہ مَیں تُجھے اپنے آنسُوؤں سے تر کر دُوں گا کیونکہ تیرے ایّامِ گرمی کے میووں اور غلّہ کی فصل کو غَوغایِ جنگ نے آ لِیا۔


اور جب داؤُد چوٹی سے کُچھ آگے بڑھا تو مفِیبوؔست کا خادِم ضِیبا دو گدھے لِئے ہُوئے اُسے مِلا جِن پر زِین کَسے تھے اور اُن کے اُوپر دو سَو روٹِیاں اور کِشمِش کے سَو خوشے اور تابِستانی میووں کے سَو دانے اور مَے کا ایک مشکِیزہ تھا۔


نُون کا بیٹا یشُوعؔ جو تیرے سامنے کھڑا رہتا ہے وہاں جائے گا۔ سو تُو اُس کی حَوصلہ افزائی کر کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک کا مالِک بنائے گا۔


پس ہر وقت جاگتے اور دُعا کرتے رہو تاکہ تُم کو اِن سب ہونے والی باتوں سے بچنے اور اِبنِ آدمؔ کے حضُور کھڑے ہونے کا مقدُور ہو۔


مُجھ پر افسوس! مَیں تابِستانی میوہ جمع ہونے اور اُنگُور توڑنے کے بعد کی خوشہ چِینی کی مانِند ہُوں۔ نہ کھانے کو کوئی خوشہ اور نہ پہلا پکّا دِل پسند انجِیر ہے۔


تب یَرمِیاؔہ جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کے پاس مِصفاؔہ میں گیا اور اُس کے ساتھ اُن لوگوں کے درمِیان جو اُس مُلک میں باقی رہ گئے تھے رہنے لگا۔


تُو کِسی کو اُس کے کام میں مِحنتی دیکھتا ہے؟ وہ بادشاہوں کے حضُور کھڑا ہو گا۔ وہ کم قدر لوگوں کی خِدمت نہ کرے گا۔


جب تُو اپنے کھلِیہان اور کولُھو کا مال جمع کر چُکے تو سات دِن تک عِیدِ خیام کرنا۔


خُوش نصِیب ہیں تیرے لوگ اور خُوش نصِیب ہیں تیرے یہ مُلازِم جو برابر تیرے حضُور کھڑے رہتے اور تیری حِکمت سُنتے ہیں۔


سُوکھی گھاس جمع کی جاتی ہے۔ پِھر سبزہ نمایاں ہوتا ہے اور پہاڑوں پر سے چارہ کاٹ کر فراہم کِیا جاتا ہے۔


پر یُوحناؔن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں نے یہُوداؔہ کے سب باقی لوگوں کو جو تمام قَوموں میں سے جہاں جہاں وہ تِتّربِتّر کِئے گئے تھے اور یہُوداؔہ کے مُلک میں بسنے کو واپس آئے تھے ساتھ لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات