Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:6 - کِتابِ مُقادّس

6 تُم صِیُّون ہی میں جھنڈا کھڑا کرو۔ پناہ لینے کو بھاگو اور دیر نہ کرو کیونکہ مَیں بلا اور ہلاکتِ شدِید کو شِمال کی طرف سے لاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 صِیّونؔ کی طرف چلنے کے لیٔے عَلم اُٹھاؤ! بِنا تاخیر پناہ کے لیٔے بھاگ چلو! کیونکہ مَیں شمال کی جانِب سے ایک آفت، بَلکہ نہایت شدید تباہی لا رہا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 झंडा गाड़ दो ताकि लोग उसे देखकर सिय्यून में पनाह लें। महफ़ूज़ मक़ाम में भाग जाओ और कहीं न रुको, क्योंकि मैं शिमाल की तरफ़ से आफ़त ला रहा हूँ, सब कुछ धड़ाम से गिर जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جھنڈا گاڑ دو تاکہ لوگ اُسے دیکھ کر صیون میں پناہ لیں۔ محفوظ مقام میں بھاگ جاؤ اور کہیں نہ رُکو، کیونکہ مَیں شمال کی طرف سے آفت لا رہا ہوں، سب کچھ دھڑام سے گر جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:6
19 حوالہ جات  

قَوموں میں اِعلان کرو اور اِشتِہار دو اور جھنڈا کھڑا کرو۔ مُنادی کرو۔ پوشِیدہ نہ رکھّو۔ کہہ دو کہ بابل لے لِیا گیا۔ بیل رُسوا ہُؤا۔ مرودؔک سراسِیمہ ہو گیا۔ اُس کے بُت خجِل ہُوئے۔ اُس کی مُورتیں توڑی گئِیں۔


مُلک میں جھنڈا کھڑا کرو۔ قَوموں میں نرسِنگا پُھونکو۔ اُن کو اُس کے خِلاف مخصُوص کرو۔ اَراراؔط اور مِنّی اور اشکناز کی مُملکتوں کو اُس پر چڑھا لاؤ۔ اُس کے خِلاف سِپہ سالار مُقرّر کرو اور سواروں کو مُہلِک ٹِڈّیوں کی طرح چڑھا لاؤ۔


بابل کی دِیواروں کے مُقابِل جھنڈا کھڑا کرو۔ پہرے کی چَوکِیاں مضبُوط کرو۔ پہرے داروں کو بِٹھاؤ۔ کمِین گاہیں تیّار کرو کیونکہ خُداوند نے اہلِ بابل کے حق میں جو کُچھ ٹھہرایا اور فرمایا تھا سو پُورا کِیا۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ شِمالی مُلک سے ایک گُروہ آتی ہے اور اِنتِہایِ زمِین سے ایک بڑی قَوم برانگیختہ کی جائے گی۔


اَے بنی بِنیمِین یروشلیِم میں سے پناہ کے لِئے بھاگ نِکلو اور تقُوؔع میں نرسِنگا پُھونکو اور بَیت ہکّرم میں آتِشِین علَم بُلند کرو کیونکہ شِمال کی طرف سے بلا اور بڑی تباہی آنے والی ہے۔


مَیں کب تک یہ جھنڈا دیکُھوں اور نرسِنگے کی آواز سنُوں؟


گُذر جاؤ! پھاٹکوں میں سے گُذر جاؤ! لوگوں کے لِئے راہ درُست کرو اور شاہراہ اُونچی اور بُلند کرو۔ پتّھر چُن کر صاف کر دو۔ لوگوں کے لِئے جھنڈا کھڑا کرو۔


اور خُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مِشنہ سے ماتم کی اور ٹِیلوں پر سے بڑے غَوغا کی صدا اُٹھے گی۔


بابل سے رونے کی اور کسدیوں کی سرزمِین سے بڑی ہلاکت کی آواز آتی ہے۔


مُلک میں لڑائی اور بڑی ہلاکت کی آواز ہے۔


اور خُداوند فرماتا ہے پِھر مَیں شاہِ یہُوداؔہ صِدقِیاہ کو اور اُس کے مُلازِموں اور عام لوگوں کو جو اِس شہر میں وبا اور تلوار اور کال سے بچ جائیں گے شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اور اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے حوالہ کرُوں گا اور وہ اُن کو تِہ تیغ کرے گا۔ نہ اُن کو چھوڑے گا نہ اُن پر ترس کھائے گا اور نہ رحم کرے گا۔


اور اب تُو جا کر یہُوداؔہ کے لوگوں اور یروشلیِم کے باشِندوں سے کہہ دے کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں تُمہارے لِئے مُصِیبت تجوِیز کرتا ہُوں اور تُمہاری مُخالفت میں منصُوبہ باندھتا ہُوں۔ سو اب تُم میں سے ہر ایک اپنی بُری روِش سے باز آئے اور اپنی راہ اور اپنے اعمال کو درُست کرے۔


اور مَیں تیرے خِلاف غارت گروں کو مُقرّر کرُوں گا۔ ہر ایک کو اُس کے ہتھیاروں سمیت اور وہ تیرے نفِیس دیوداروں کو کاٹیں گے اور اُن کو آگ میں ڈالیں گے۔


اور مُشکی گھوڑوں والا رتھ شِمالی مُلک کو نِکلا چلا جاتا ہے اور نُقرہ گھوڑوں والا اُس کے پِیچھے اور ابلق گھوڑوں والا جنُوبی مُلک کو۔


دیکھ شِمال کے مُلک سے بڑے غَوغا اور ہنگامہ کی آواز آتی ہے تاکہ یہُوداؔہ کے شہروں کو اُجاڑ کر گِیدڑوں کا مسکن بنائے۔


پِھر اُس نے بُلند آواز سے پُکار کر میرے کانوں میں کہا کہ اُن کو جو شہر کے مُنتظِم ہیں نزدِیک بُلا۔ ہر ایک شخص اپنا مُہلِک ہتھیار ہاتھ میں لِئے ہو۔


اور دیکھو چھ مَرد اُوپر کے پھاٹک کی راہ سے جو شِمال کی طرف ہے چلے آئے اور ہر ایک مَرد کے ہاتھ میں اُس کا خُون ریز ہتھیار تھا اور اُن کے درمِیان ایک آدمی کتانی لِباس پہنے تھا اور اُس کی کمر پر لِکھنے کی دوات تھی۔ سو وہ اندر گئے اور پِیتل کے مذبح کے پاس کھڑے ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات