Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:5 - کِتابِ مُقادّس

5 یہُوداؔہ میں اِشتہار دو اور یروشلیِم میں اِس کی مُنادی کرو اور کہو کہ تُم مُلک میں نرسِنگا پُھونکو۔ بُلند آواز سے پُکارو اور کہو کہ جمع ہو کہ حصِین شہروں میں چلیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ”یہُودیؔہ میں مُنادی کرو اَور یروشلیمؔ میں یہ اعلان کرو، ’سارے مُلک میں نرسنگا پھُونکو،‘ بُلند آواز سے پُکارو، ’آؤ ہم جمع ہُوں! اَور مُستحکم شہروں میں پناہ لیں!‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 यहूदाह में एलान करो और यरूशलम को इत्तला दो, ‘मुल्क-भर में नरसिंगा बजाओ!’ गला फाड़कर चिल्लाओ, ‘इकट्ठे हो जाओ! आओ, हम क़िलाबंद शहरों में पनाह लें!’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 یہوداہ میں اعلان کرو اور یروشلم کو اطلاع دو، ’ملک بھر میں نرسنگا بجاؤ!‘ گلا پھاڑ کر چلّاؤ، ’اکٹھے ہو جاؤ! آؤ، ہم قلعہ بند شہروں میں پناہ لیں!‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:5
16 حوالہ جات  

ہم کیوں چُپ چاپ بَیٹھے ہیں؟ آؤ اِکٹّھے ہو کر مُحکم شہروں میں بھاگ چلیں اور وہاں چُپ ہو رہیں کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو چُپ کرایا اور ہم کو اِندراین کا پانی پِینے کو دِیا ہے۔ اِس لِئے کہ ہم خُداوند کے گُنہگار ہیں۔


اَے بنی بِنیمِین یروشلیِم میں سے پناہ کے لِئے بھاگ نِکلو اور تقُوؔع میں نرسِنگا پُھونکو اور بَیت ہکّرم میں آتِشِین علَم بُلند کرو کیونکہ شِمال کی طرف سے بلا اور بڑی تباہی آنے والی ہے۔


اور جب یشُوع اور بنی اِسرائیل بڑی خُون ریزی کے ساتھ اُن کو قتل کر چُکے یہاں تک کہ وہ نیست و نابُود ہو گئے اور وہ جو اُن میں سے باقی بچے فصِیل دار شہروں میں داخِل ہو گئے۔


تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔


شیرِ بَبر گرجا ہے۔ کَون نہ ڈرے گا؟ خُداوند خُدا نے فرمایا ہے۔ کَون نبُوّت نہ کرے گا؟


کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟


لیکن یُوں ہُؤا کہ جب شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اِس مُلک پر چڑھ آیا تو ہم نے کہا کہ آؤ ہم کسدیوں اور ارامیوں کی فَوج کے ڈر سے یروشلیِم کو چلے جائیں۔ یُوں ہم یروشلیِم میں بستے ہیں۔


کہ تُم اِس عہد کی باتیں سُنو اور بنی یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے باشِندوں سے بیان کرو۔


صاحِبِ حِکمت آدمی کَون ہے کہ اِسے سمجھے؟ اور وہ جِس سے خُداوند کے مُنہ نے فرمایا کہ اِس بات کا اِعلان کرے؟ کہ یہ سرزمِین کِس لِئے وِیران ہُوئی اور بیابان کی مانِند جل گئی کہ کوئی اِس میں قدم نہیں رکھتا؟


یعقُوب کے گھرانے میں اِس بات کا اِشتہار دو اور یہُوداؔہ میں اِس کی مُنادی کرو اور کہو۔


اور جب وہ دونوں نرسِنگے پُھونکیں تو ساری جماعت خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر تیرے پاس اکٹّھی ہو جائے۔


نرسِنگا پُھونکا گیا اور سب کُچھ تیّار ہے لیکن کوئی جنگ کو نہیں نِکلتا کیونکہ میرا غضب اُن کے تمام انبوہ پر ہے۔


صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکو۔ میرے کوہِ مُقدّس پر سانس باندھ کر زور سے پُھونکو۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں کیونکہ خُداوند کا روز چلا آتا ہے بلکہ آ پُہنچا ہے۔


اپنے لِئے چاندی کے دو نرسِنگے بنوا۔ وہ دونوں گھڑ کر بنائے جائیں۔ تُو اُن کو جماعت کے بُلانے اور لشکروں کے کُوچ کے لِئے کام میں لانا۔


اور گُذرتے وقت تُم کو بہا لے جائے گا۔ ہر صُبح اور شب و روز آئے گا بلکہ اُس کا چرچا سُننا بھی خوفناک ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات