Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:30 - کِتابِ مُقادّس

30 تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟ اگرچہ تُو لال جوڑا پہنے۔ اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو۔ اگرچہ تُو اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائے تُو عبث اپنے آپ کو خُوب صُورت بنائے گی۔ تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے۔ وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 اَے ویران ہُوئی بستی، تُو کیا کر رہی ہے؟ تُونے سُرخ لباس کیوں پہن رکھا ہے؟ اَور زرّیں زیوروں سے کیوں آراستہ ہُوئی ہے؟ تُم نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ کیوں لگا رکھا ہے؟ تُم خوامخواہ اَپنے آپ کو آراستہ کر رہی ہو۔ تمہارے عاشق اَب تُمہیں حقیر جانتے ہیں؛ وہ تو اَب تمہاری جان کے پیچھے پڑے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 तो फिर तू क्या कर रही है, तू जिसे ख़ाक में मिला दिया गया है? अब क़िरमिज़ी लिबास और सोने के ज़ेवरात पहनने की क्या ज़रूरत है? इस वक़्त अपनी आँखों को सुरमे से सजाने और अपने आपको आरास्ता करने का कोई फ़ायदा नहीं। तेरे आशिक़ तो तुझे हक़ीर जानते बल्कि तुझे जान से मारने के दरपै हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 تو پھر تُو کیا کر رہی ہے، تُو جسے خاک میں ملا دیا گیا ہے؟ اب قرمزی لباس اور سونے کے زیورات پہننے کی کیا ضرورت ہے؟ اِس وقت اپنی آنکھوں کو سُرمے سے سجانے اور اپنے آپ کو آراستہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ تیرے عاشق تو تجھے حقیر جانتے بلکہ تجھے جان سے مارنے کے درپَے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:30
27 حوالہ جات  

اور جب یاہُو یزرعیل میں آیا تو اِیزؔبِل نے سُنا اور اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگا اور اپنا سر سنوار کِھڑکی سے جھانکنے لگی۔


مَیں نے اپنے دوستوں کو پُکارا۔ اُنہوں نے مُجھے دغا دی میرے کاہِن اور بزُرگ اپنی جان کو تازہ کرنے کے لِئے شہر میں کھانا ڈُھونڈتے ڈُھونڈتے ہلاک ہو گئے۔


وہ رات کو زار زار روتی ہے۔ اُس کے آنسُو رُخساروں پر بہتے ہیں۔ اُس کے چاہنے والوں میں کوئی نہیں جو اُسے تسلّی دے۔ اُس کے سب دوستوں نے اُسے دغا دی۔ وہ اُس کے دُشمن ہو گئے۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


تُو عدؔن میں باغِ خُدا میں رہا کرتا تھا۔ ہر ایک قِیمتی پتّھر تیری پوشِش کے لِئے تھا مثلاً یاقُوتِ سُرخ اور پُکھراج اور الماس اور فِیروزہ اور سنگِ سُلَیمانی اور زبرجد اور نِیلم اور زمُرّد اور گوہرِ شب چراغ اور سونے سے تُجھ میں خاتِم سازی اور نگِینہ بندی کی صنعت تیری پَیدایش ہی کے روز سے جاری رہی۔


جب وہ تُجھ پر اُن کو مُقرّر کرے گا جِن کو تُو نے اپنی حِمایت کی تعلِیم دی ہے تو تُو کیا کہے گی؟ کیا تُو اُس عَورت کی مانِند جِسے دردِ زِہ ہو درد میں مُبتلا نہ ہو گی؟


اور اُس وقت اِس ساحِل کے باشِندے کہیں گے دیکھو ہماری اُمّیدگاہ کا یہ حال ہُؤا جِس میں ہم مدد کے لِئے بھاگے تاکہ اسُور کے بادشاہ سے بچ جائیں۔ پس ہم کِس طرح رہائی پائیں؟


اِن سب کی ایک ہی رایٔ ہو گی اور وہ اپنی قُدرت اور اِختیار اُس حَیوان کو دے دیں گے۔


یہ عَورت ارغوانی اور قِرمزی لِباس پہنے ہُوئے اور سونے اور جواہِر اور موتِیوں سے آراستہ تھی اور ایک سونے کا پِیالہ مکرُوہات یعنی اُس کی حرام کاری کی ناپاکیوں سے بھرا ہُؤا اُس کے ہاتھ میں تھا۔


اور جِس کے ساتھ زمِین کے بادشاہوں نے حرام کاری کی تھی اور زمِین کے رہنے والے اُس کی حرام کاری کی مَے سے متوالے ہو گئے تھے۔


تو اِتنی بڑی نجات سے غافِل رہ کر ہم کیوں کر بچ سکتے ہیں؟ جِس کا بیان پہلے خُداوند کے وسِیلہ سے ہُؤا اور سُننے والوں سے ہمیں پایہِ ثبُوت کو پُہنچا۔


کیا تُو اپنے قاتِل کے سامنے یُوں کہے گا کہ مَیں اِلہٰ ہُوں؟ حالانکہ تُو اپنے قاتِل کے ہاتھ میں اِلہٰ نہیں بلکہ اِنسان ہے۔


ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


وہ گُنہگار جو صِیُّون میں ہیں ڈر گئے۔ کپکپی نے بے دِینوں کو آ دبایا ہے۔ کَون ہم میں سے اُس مُہلِک آگ میں رہ سکتا ہے؟ اور کَون ہم میں سے ابدی شُعلوں کے درمِیان بس سکتا ہے؟


تُو اپنے دِل میں اُس کے حُسن پر عاشِق نہ ہو اور وہ تُجھ کو اپنی پلکوں سے شِکار نہ کرے۔


اور دیکھو! وہاں اُس سے ایک عَورت آ مِلی جو دِل کی چالاک اور کسبی کا لِباس پہنے تھی۔


اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!


تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔


تیرے سب حِمایتیوں نے تُجھے سرحد تک ہانک دِیا ہے اور اُن لوگوں نے جو تُجھ سے میل رکھتے تھے تُجھے فریب دِیا اور مغلُوب کِیا اور اُنہوں نے جو تیری روٹی کھاتے تھے تیرے نِیچے جال بِچھایا۔ اُس میں ذرّہ دانائی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات