Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:12 - کِتابِ مُقادّس

12 بلکہ وہاں سے ایک نِہایت تُند ہوا میرے لِئے چلے گی۔ اب مَیں بھی اُن پر فتویٰ دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اِس سے بھی زِیادہ تُند ہَوا میرے حُکم سے چلے گی۔ اَب مَیں تمہارے خِلاف فیصلہ سُناتا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 बल्कि आँधी जैसी तेज़ हवा मेरी तरफ़ से आएगी। क्योंकि अब मैं उन पर अपने फ़ैसले सादिर करूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 بلکہ آندھی جیسی تیز ہَوا میری طرف سے آئے گی۔ کیونکہ اب مَیں اُن پر اپنے فیصلے صادر کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:12
10 حوالہ جات  

اور مَیں اُن کی ساری شرارت کے باعِث اُن پر فتویٰ دُوں گا کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور غَیر معبُودوں کے سامنے لُبان جلایا اور اپنی ہی دست کاری کو سِجدہ کِیا۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ہاں مَیں ہی تیرا مُخالِف ہُوں اور تیرے درمِیان سب قَوموں کی آنکھوں کے سامنے تُجھے سزا دُوں گا۔


وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔ آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔


اُس وقت اِن لوگوں اور یروشلیِم سے یہ کہا جائے گا کہ بیابان کے پہاڑوں پر سے ایک خُشک ہوا میری دُخترِ قَوم کی طرف چلے گی۔ اُسانے اور صاف کرنے کے لِئے نہیں۔


دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا۔ اُس کے رتھ گِردباد کی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں بابل پر اور اُس مُخالِف دارُالسّلطنت کے رہنے والوں پر ایک مُہلِک ہوا چلاؤُں گا۔


اگرچہ وہ اپنے بھائِیوں میں برومند ہو تَو بھی پُوربی ہوا آئے گی۔ خُداوند کا دَم بیابان سے آئے گا اور اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اور اُس کا چشمہ خُشک ہو جائے گا۔ وہ سب مرغُوب ظرُوف کا خزانہ لُوٹ لے گا۔


تب وہ گِردباد کی طرح گُذرتے اور خطا کر کے گُنہگار ہوتے ہیں کیونکہ اُن کا زور ہی اُن کا خُدا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات