Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 4:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اُس وقت اِن لوگوں اور یروشلیِم سے یہ کہا جائے گا کہ بیابان کے پہاڑوں پر سے ایک خُشک ہوا میری دُخترِ قَوم کی طرف چلے گی۔ اُسانے اور صاف کرنے کے لِئے نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُس وقت اِس قوم سے اَور یروشلیمؔ کے لوگوں سے یہ فرمایا جائے گا، ”بیابان کے بنجر ٹیلوں سے میری قوم کی جانِب جھُلسانے والی لُو چل رہی ہے جو اناج پھٹکنے اَور صَاف کرنے کے لیٔے نہیں ہے؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उस वक़्त इस क़ौम और यरूशलम को इत्तला दी जाएगी, “रेगिस्तान के बंजर टीलों से सब कुछ झुलसानेवाली लू मेरी क़ौम के पास आ रही है। और यह गंदुम को फटककर भूसे से अलग करनेवाली मुफ़ीद हवा नहीं होगी

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس وقت اِس قوم اور یروشلم کو اطلاع دی جائے گی، ”ریگستان کے بنجر ٹیلوں سے سب کچھ جُھلسانے والی لُو میری قوم کے پاس آ رہی ہے۔ اور یہ گندم کو پھٹک کر بھوسے سے الگ کرنے والی مفید ہَوا نہیں ہو گی

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 4:11
28 حوالہ جات  

اگرچہ وہ اپنے بھائِیوں میں برومند ہو تَو بھی پُوربی ہوا آئے گی۔ خُداوند کا دَم بیابان سے آئے گا اور اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اور اُس کا چشمہ خُشک ہو جائے گا۔ وہ سب مرغُوب ظرُوف کا خزانہ لُوٹ لے گا۔


دیکھ یہ لگائی تو گئی پر کیا یہ برومند ہو گی؟ کیا یہ پُوربی ہوا لگتے ہی بِالکُل سُوکھ نہ جائے گی؟ یہ اپنی کیارِیوں ہی میں پژمُردہ ہو جائے گی۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے تاکہ وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے اور گیہُوں کو اپنے کھتّے میں جمع کرے مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیں۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے گا اور اپنے گیہُوں کو تو کھتّے میں جمع کرے گا مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیں۔


اِس لِئے وہ صُبح کے بادل اور شبنم کی مانِند جلد جاتے رہیں گے اور بُھوسی کی مانِند جِس کو بگُولا کھلِیہان پر سے اُڑا لے جاتا ہے اور اُس دُھوئیں کی مانِند جو دُودکش سے نِکلتا ہے۔


لیکن وہ غضب سے اُکھاڑ کر زمِین پر گِرائی گئی اور پُوربی ہوا نے اُس کا پَھل خُشک کر ڈالا اور اُس کی مضبُوط ڈالِیاں توڑی گئِیں اور سُوکھ گئِیں اور آگ سے بھسم ہُوئِیں۔


کیونکہ میری دُخترِ قَوم کی بدکرداری سدُوؔم کے گُناہ سے بڑھ کر ہے جو ایک لمحہ میں برباد ہُؤا اور کِسی کے ہاتھ اُس پر دراز نہ ہُوئے۔


گِیدڑ بھی اپنی چھاتِیوں سے اپنے بچّوں کو دُودھ پِلاتے ہیں لیکن میری دُخترِ قَوم بیابانی شُتر مُرغ کی مانِند بے رحم ہے۔


میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوں سے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔


میری آنکھیں روتے روتے دُھندلا گئِیں۔ میرے اندر پیچ و تاب ہے۔ میری دُخترِ قَوم کی بربادی کے باعِث میرا کلیجہ نِکل آیا۔ کیونکہ چھوٹے بچّے اور شِیر خوار شہر کے کوچُوں میں بے ہوش ہیں۔


دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کا طُوفان جاری ہُؤا ہے بلکہ طُوفان کا بگُولا شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔


اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔


اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو پِگھلا ڈالُوں گا اور اُن کو آزماؤُں گا کیونکہ اپنی بِنتِ قَوم سے اَور کیا کرُوں؟


کاش کہ میرا سر پانی ہوتا اور میری آنکھیں آنسُوؤں کا چشمہ تاکہ مَیں اپنی بِنتِ قَوم کے مقتُولوں پر شب و روز ماتم کرتا!


دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلک سے آتی ہے۔ کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟ کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟ اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سے اور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضب ناک کِیا؟


اور ہم تو سب کے سب اَیسے ہیں جَیسے ناپاک چِیز اور ہماری تمام راست بازی ناپاک لِباس کی مانِند ہے اور ہم سب پتّے کی طرح کُملا جاتے ہیں اور ہماری بدکرداری آندھی کی مانِند ہم کو اُڑا لے جاتی ہے۔


تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گی اور گِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گا پر تُو خُداوند سے شادمان ہو گا اور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔


تُو نے عدل کے ساتھ اُس کو نِکالتے وقت اُس سے حُجّت کی۔ اُس نے مشرِقی ہوا کے دِن اپنے سخت طُوفان سے اُس کو نِکال دِیا۔


اِسی لِئے مَیں نے کہا میری طرف مت دیکھو کیونکہ مَیں زار زار روؤں گا۔ میری تسلّی کی فِکر مت کرو کیونکہ میری دُخترِ قَوم برباد ہو گئی۔


رحم دِل عَورتوں کے ہاتھوں نے اپنے بچّوں کو پکایا۔ میری دُخترِ قَوم کی تباہی میں وُہی اُن کی خُوراک ہُوئے۔


وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔ آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔


بلکہ وہاں سے ایک نِہایت تُند ہوا میرے لِئے چلے گی۔ اب مَیں بھی اُن پر فتویٰ دُوں گا۔


اِس لِئے مَیں اُن کو اُس بُھوسے کی مانِند جو بیابان کی ہوا سے اُڑتا پِھرتا ہے تِتّربِتّر کرُوں گا۔


کیونکہ دیکھو مَیں کسدیوں کو چڑھا لاؤُں گا۔ وہ تُرش رُو اور تُند مِزاج قَوم ہیں جو وُسعتِ زمِین سے ہو کر گُذرتے ہیں تاکہ اُن بستِیوں پر جو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کر لیں۔


تب وہ گِردباد کی طرح گُذرتے اور خطا کر کے گُنہگار ہوتے ہیں کیونکہ اُن کا زور ہی اُن کا خُدا ہے۔


ہوا نے اُسے اپنے دامن میں اُٹھا لِیا۔ وہ اپنی قُربانِیوں سے شرمِندہ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات