یرمیاہ 39:6 - کِتابِ مُقادّس6 اور شاہِ بابل نے صِدقیاہ کے بیٹوں کو رِبلہ میں اُس کی آنکھوں کے سامنے ذبح کِیا اور یہُوداؔہ کے سب شُرفا کو بھی قتل کِیا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ6 تَب شاہِ بابیل نے صِدقیاہؔ کے بیٹوں کو اُسی کی آنکھوں کے سامنے رِبلہؔ میں قتل کیا اَور یہُودیؔہ کے تمام اُمرا کو بھی قتل کیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 सिदक़ियाह के देखते देखते शाहे-बाबल ने रिबला में उसके बेटों को क़त्ल किया। साथ साथ उसने यहूदाह के तमाम बुज़ुर्गों को भी मौत के घाट उतार दिया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 صِدقیاہ کے دیکھتے دیکھتے شاہِ بابل نے رِبلہ میں اُس کے بیٹوں کو قتل کیا۔ ساتھ ساتھ اُس نے یہوداہ کے تمام بزرگوں کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ باب دیکھیں |
اور خُداوند فرماتا ہے پِھر مَیں شاہِ یہُوداؔہ صِدقِیاہ کو اور اُس کے مُلازِموں اور عام لوگوں کو جو اِس شہر میں وبا اور تلوار اور کال سے بچ جائیں گے شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اور اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے حوالہ کرُوں گا اور وہ اُن کو تِہ تیغ کرے گا۔ نہ اُن کو چھوڑے گا نہ اُن پر ترس کھائے گا اور نہ رحم کرے گا۔
کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تُجھ کو تیرے لِئے اور تیرے سب دوستوں کے لِئے دہشت کا باعِث بناؤُں گا اور وہ اپنے دُشمنوں کی تلوار سے قتل ہوں گے اور تیری آنکھیں دیکھیں گی اور مَیں تمام یہُوداؔہ کو شاہِ بابل کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ اُن کو اسِیر کر کے بابل میں لے جائے گا اور اُن کو تلوار سے قتل کرے گا۔