Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 39:10 - کِتابِ مُقادّس

10 پر قَوم کے مِسکِینوں کو جِن کے پاس کُچھ نہ تھا جلوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے یہُوداؔہ کے مُلک میں رہنے دِیا اور اُسی وقت اُن کو تاکِستان اور کھیت بخشے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لیکن شاہی پہرےداروں کے سردار نبوزرادانؔ نے یہُودیؔہ کے مُلک میں چند غریب لوگوں کو جِن کے پاس کچھ بھی نہ تھا اُنہیں مُلک میں رہنے دیا اَور اُس نے اُنہیں انگوری باغ اَور کھیت سُپرد کئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 लेकिन नबूज़रादान ने सबसे निचले तबक़े के बाज़ लोगों को मुल्के-यहूदाह में छोड़ दिया, ऐसे लोग जिनके पास कुछ नहीं था। उन्हें उसने उस वक़्त अंगूर के बाग़ और खेत दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 لیکن نبوزرادان نے سب سے نچلے طبقے کے بعض لوگوں کو ملکِ یہوداہ میں چھوڑ دیا، ایسے لوگ جن کے پاس کچھ نہیں تھا۔ اُنہیں اُس نے اُس وقت انگور کے باغ اور کھیت دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 39:10
8 حوالہ جات  

پر جلوداروں کے سردار نے مُلک کے کنگالوں کو رہنے دِیا تاکہ کھیتی اور تاکِستانوں کی باغبانی کریں۔


پر جلَوداروں کے سردار نبُوز رادان نے مُلک کے کنگالوں کو رہنے دِیا تاکہ کھیتی اور تاکِستانوں کی باغبانی کریں۔


جب لشکروں کے سب سرداروں نے اور اُن کے آدمِیوں نے جو مَیدان میں رہ گئے تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم کو مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا ہے اور مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کو اور مُملکت کے مِسکِینوں کو جو اسِیر ہو کر بابل کو نہ گئے تھے اُس کے سپُرد کِیا ہے۔


کہ اَے آدمؔ زاد مُلکِ اِسرائیل کے وِیرانوں کے باشِندے یُوں کہتے ہیں کہ ابرہامؔ ایک ہی تھا اور وہ اِس مُلک کا وارِث ہُؤا پر ہم تو بُہت سے ہیں۔ مُلک ہم کو مِیراث میں دِیا گیا ہے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ آدمی صِرف ایک گائے اور دو بھیڑیں پالے گا۔


اور دیکھو مَیں تو اِس لِئے مِصفاؔہ میں رہتا ہُوں کہ جو کسدی ہمارے پاس آئیں اُن کی خِدمت میں حاضِر رہُوں پر تُم مَے اور تابِستانی میوے اور تیل جمع کر کے اپنے برتنوں میں رکھّو اور اپنے شہروں میں جِن پر تُم نے قبضہ کِیا ہے بسو۔


یعنی مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں اور شاہزادِیوں اور جِس کِسی کو جلَوداروں کے سردار نبُوزراداؔن نے جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کے ساتھ چھوڑا تھا اور یَرمِیاؔہ نبی اور بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ کو ساتھ لِیا۔


پس مَیں نے اُن بھیڑوں کو جو ذبح ہو رہی تھِیں یعنی گلّہ کے مِسکِینوں کو چرایا اور مَیں نے دو لاٹھیاں لِیں ایک کا نام فضل رکھّا اور دُوسری کا اِتّحاد اور گلّہ کو چرایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات