Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 39:1 - کِتابِ مُقادّس

1 شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے نوِیں برس کے دسویں مہِینے میں شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اپنی تمام فَوج لے کر یروشلیِم پر چڑھ آیا اور اُس کا مُحاصرہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یروشلیمؔ اِس طرح سے تسخیر کر لیا گیا، شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال کے دسویں مہینے میں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اَپنے تمام لشکر کے ساتھ یروشلیمؔ پر حملہ کیا اَور اُس کا محاصرہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 यरूशलम यों दुश्मन के हाथ में आया : यहूदाह के बादशाह के नवें साल और 10वें महीने में शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र अपनी तमाम फ़ौज लेकर यरूशलम पहुँचा और शहर का मुहासरा करने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 یروشلم یوں دشمن کے ہاتھ میں آیا: یہوداہ کے بادشاہ کے نویں سال اور 10ویں مہینے میں شاہِ بابل نبوکدنضر اپنی تمام فوج لے کر یروشلم پہنچا اور شہر کا محاصرہ کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 39:1
16 حوالہ جات  

کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ چَوتھے اور پانچویں اور ساتویں اور دسویں مہِینے کا روزہ بنی یہُوداؔہ کے لِئے خُوشی اور خُرّمی کا دِن اور شادمانی کی عِید ہو گا۔ اِس لِئے تُم سچّائی اور سلامتی کو عزِیز رکھّو۔


خُداوند تُجھ کو اور تیرے بادشاہ کو جِسے تُو اپنے اُوپر مُقرّر کرے گا ایک اَیسی قَوم کے بِیچ لے جائے گا جِسے تُو اور تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں اور وہاں تُو اَور معبُودوں کی جو محض لکڑی اور پتّھر ہیں عِبادت کرے گا۔


وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے دسویں برس میں جو نبُوکدؔرنضر کا اٹھارھواں برس تھا خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


جب شاہِ بابل نبُوکدؔنضر اور اُس کی تمام فَوج اور رُویِ زمِین کی تمام سلطنتیں جو اُس کی فرمانروائی میں تِھیں اور سب اقوام یروشلیِم اور اُس کی سب بستِیوں کے خِلاف جنگ کر رہی تِھیں تب خُداوند کا یہ کلام یَرمِیاؔہ نبی پر نازِل ہُؤا۔


دیکھو مَیں حُکم کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور اُن کو پِھر اِس شہر کی طرف واپس لاؤُں گا اور وہ اِس سے لڑیں گے اور فتح کر کے آگ سے جلائیں گے اور مَیں یہُوداؔہ کے شہروں کو وِیران کر دُوں گا کہ غَیر آباد ہوں۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح میرا قہر و غضب یروشلیِم کے باشِندوں پر نازِل ہُؤا اُسی طرح میرا قہر تُم پر بھی جب تُم مِصرؔ میں داخِل ہو گے نازِل ہو گا اور تُم لَعنت و حَیرت اور طعن و تشنِیع کا باعِث ہو گے اور اِس مُلک کو تُم پِھر نہ دیکھو گے۔


پِھر تُو لوہے کا ایک توَا لے اور اپنے اور شہر کے درمِیان اُسے نصب کر کہ وہ لوہے کی دِیوار ٹھہرے اور تُو اپنا مُنہ اُس کے مُقابِل کر اور وہ مُحاصرہ کی حالت میں ہو اور تُو اُس کا مُحاصرہ کرنے والا ہو گا۔ یہ بنی اِسرائیل کے لِئے نِشان ہے۔


پِھر جب مُحاصرہ کے دِن پُورے ہو جائیں تو شہر کے بِیچ میں اُن کا ایک حِصّہ لے کر آگ میں جلا اور دُوسرا حِصّہ لے کر تلوار سے اِدھر اُدھر بِکھیر دے اور تِیسرا حِصّہ ہوا میں اُڑا دے اور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا پِیچھا کرُوں گا۔


ہماری اسِیری کے بارھویں برس کے دسویں مہِینے کی پانچوِیں تارِیخ کو یُوں ہُؤا کہ ایک شخص جو یروشلیِم سے بھاگ نِکلا تھا میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ شہر مُسخّر ہو گیا۔


ہماری اسِیری کے پچِّیسویں برس کے شرُوع میں اور مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو جو شہر کی تسخِیر کا چَودھواں سال تھا اُسی دِن خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر تھا اور وہ مُجھے وہاں لے گیا۔


چُنانچہ وہ کسدیوں کے بادشاہ کو اُن پر چڑھا لایا جِس نے اُن کے مَقدِس کے گھر میں اُن کے جوانوں کو تلوار سے قتل کِیا اور اُس نے کیا جوان مَرد کیا کُنواری کیا بُڈّھا یا عُمر رسِیدہ کِسی پر ترس نہ کھایا۔ اُس نے سب کو اُس کے ہاتھ میں دے دِیا۔


کیونکہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ درخت کاٹ ڈالو اور یروشلیِم کے مُقابِل دمدمہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا سزاوار ہے۔ اِس میں ظُلم ہی ظُلم ہے۔


جب صِدقیاہ سلطنت کرنے لگا تو اِکِّیس برس کا تھا اور اُس نے گیارہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس کی ماں کا نام حمُوطل تھا جو لِبناہی یَرمِیاؔہ کی بیٹی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات