Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 38:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور اُنہوں نے رسِّیوں سے یَرمِیاؔہ کو کھینچا اور حَوض سے باہر نِکالا اور یَرمِیاؔہ قَید خانہ کے صحن میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور اُنہُوں نے اُسے رسّیوں سے کھینچا اَور حوض سے باہر نکالا؛ اَور یرمیاہؔ پہرے کے قَیدخانہ کے صحن میں رہنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तो वह उसे रस्सों से खींचकर हौज़ से निकाल लाए। इसके बाद यरमियाह शाही मुहाफ़िज़ों के सहन में रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تو وہ اُسے رسّوں سے کھینچ کر حوض سے نکال لائے۔ اِس کے بعد یرمیاہ شاہی محافظوں کے صحن میں رہا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 38:13
17 حوالہ جات  

تب صِدقیاہ بادشاہ نے حُکم دِیا اور اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو قَید خانہ کے صحن میں رکھّا اور ہر روز اُسے نانبائِیوں کے محلّہ سے ایک روٹی لے کر دیتے رہے جب تک کہ شہر میں روٹی مِل سکتی تھی۔ پس یَرمِیاؔہ قَید خانہ کے صحن میں رہا۔


اور وہ پُورے دو برس اپنے کِرایہ کے گھر میں رہا۔


جب ہم رُومہ میں پُہنچے تو پَولُس کو اِجازت ہُوئی کہ اکیلا اُس سِپاہی کے ساتھ رہے جو اُس پر پہرا دیتا تھا۔


اُس سے کہا کہ جب تیرے مُدّعی بھی حاضِر ہوں گے تو مَیں تیرا مُقدّمہ کرُوں گا اور اُسے ہیرودِیس کے قلعہ میں قَید رکھنے کا حُکم دِیا۔


اور جِس دِن تک یروشلیِم فتح نہ ہُؤا یَرمِیاؔہ قَید خانہ کے صحن میں رہا اور جب یروشلیِم فتح ہُؤا تو وہ وہِیں تھا۔


تب اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو پکڑ کر ملکیاؔہ شاہزادہ کے حَوض میں جو قَید خانہ کے صحن میں تھا ڈال دِیا اور اُنہوں نے یَرمِیاؔہ کو رسّے سے باندھ کر لٹکایا اور حَوض میں کُچھ پانی نہ تھا بلکہ کِیچ تھی اور یَرمِیاؔہ کِیچ میں دھس گیا۔


اور کہنا بادشاہ یُوں فرماتا ہے کہ اِس شخص کو قَید خانہ میں ڈال دو اور اِسے مُصِیبت کی روٹی کِھلانا اور مُصِیبت کا پانی پِلانا جب تک مَیں سلامت نہ آؤُں۔


لیکن جب دو برس گُذر گئے تو پُرکِیُس فیستُس فیلِکس کی جگہ مُقرّر ہُؤا اور فیلِکس یہُودِیوں کو اپنا اِحسان مند کرنے کی غرض سے پَولُس کو قَید ہی میں چھوڑ گیا۔


فالال بِن اُوزَی نے موڑ کے سامنے کے حِصّہ کی اور اُس بُرج کی جو قَید خانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محلّ سے باہر نِکلا ہُؤا ہے مرمّت کی۔ پِھر فِدایاؔہ بِن پرعوؔس نے مرمّت کی۔


تب اُمرا اور سب لوگوں نے کاہِنوں اور نبِیوں سے کہا کہ یہ شخص واجِبُ القتل نہیں کیونکہ اُس نے خُداوند ہمارے خُدا کے نام سے ہم سے کلام کِیا۔


اور اُس وقت شاہِ بابل کی فَوج یروشلیِم کا مُحاصرہ کِئے پڑی تھی اور یَرمِیاؔہ نبی شاہِ یہُوداؔہ کے گھر میں قَید خانہ کے صحن میں بند تھا۔


اور عبدؔملِک کُوشی نے یَرمِیاؔہ سے کہا کہ اِن پُرانے چِتھڑوں اور سڑے ہُوئے لتّوں کو رسّی کے نِیچے اپنی بغل تلے رکھ اور یَرمِیاؔہ نے وَیسا ہی کِیا۔


پِھر وہ مِدیانی سَوداگر اُدھر سے گُذرے۔ تب اُنہوں نے یُوسفؔ کو کھینچ کر گڑھے سے باہر نِکالا اور اُسے اِسمٰعیلِیوں کے ہاتھ بِیس رُوپَے کو بیچ ڈالا اور وہ یُوسفؔ کو مِصرؔ میں لے گئے۔


خُون ریز لوگ کامِل آدمی سے کِینہ رکھتے ہیں لیکن راست کار اُس کی جان بچانے کا قصد کرتے ہیں۔


اَے خُداوند تُو نے میری جان کی حِمایت کی اور اُسے چُھڑایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات