Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 37:7 - کِتابِ مُقادّس

7 کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُم شاہِ یہُوداؔہ سے جِس نے تُم کو میری طرف بھیجا کہ مُجھ سے دریافت کرو یُوں کہنا کہ دیکھ فرِعونؔ کی فَوج جو تُمہاری مدد کو نِکلی ہے اپنے مُلک مِصرؔ کو لَوٹ جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 ”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: شاہِ یہُودیؔہ سے جِس نے تُمہیں مُجھ سے دریافت کرنے کے لیٔے بھیجا ہے یہ کہہ، ’فَرعوہؔ کا لشکر جو تمہاری اِمداد کے لیٔے چڑھ آیا ہے اَپنے مُلک مِصر کو واپس چلا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 “रब इसराईल का ख़ुदा फ़रमाता है कि शाहे-यहूदाह ने तुम्हें मेरी मरज़ी दरियाफ़्त करने भेजा है। उसे जवाब दो कि फ़िरौन की जो फ़ौज तुम्हारी मदद करने के लिए निकल आई है वह अपने मुल्क वापस लौटने को है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ”رب اسرائیل کا خدا فرماتا ہے کہ شاہِ یہوداہ نے تمہیں میری مرضی دریافت کرنے بھیجا ہے۔ اُسے جواب دو کہ فرعون کی جو فوج تمہاری مدد کرنے کے لئے نکل آئی ہے وہ اپنے ملک واپس لوٹنے کو ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 37:7
22 حوالہ جات  

ہماری آنکھیں باطِل مدد کے اِنتظار میں تھک گئِیں۔ ہم اُس قَوم کا اِنتظار کرتے رہے جو بچا نہیں سکتی تھی۔


اور فرِعونؔ اپنے بڑے لشکر اور بُہت سے لوگوں کو لے کر لڑائی میں اُس کے ساتھ شرِیک نہ ہو گا جب دمدمہ باندھتے ہوں اور بُرج بناتے ہوں کہ بُہت سے لوگوں کو قتل کریں۔


اور صِدقیاہ بادشاہ نے یہُوکل بِن سلمیاؔہ اور صفنیاؔہ بِن معسیاؔہ کاہِن کی مَعرفت یَرمِیاؔہ نبی کو کہلا بھیجا کہ اب ہمارے لِئے خُداوند ہمارے خُدا سے دُعا کر۔


کہ ہماری خاطِر خُداوند سے دریافت کر کیونکہ شاہِ بابل نبُوکدؔرضر ہمارے ساتھ لڑائی کرتا ہے۔ شاید خُداوند ہم سے اپنے تمام عجِیب کاموں کے مُوافِق اَیسا سلُوک کرے کہ وہ ہمارے پاس سے چلا جائے۔


لیکن شاہِ یہُوداؔہ سے جِس نے تُم کو خُداوند سے دریافت کرنے کو بھیجا ہے یُوں کہنا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جو باتیں تُو نے سُنی ہیں اُن کے بارے میں یہ ہے کہ


اور وہ آیندہ کو بنی اِسرائیل کی تکیہ گاہ نہ ہو گی۔ جب وہ اُن کی طرف دیکھنے لگیں تو اُن کی بدکرداری یاد دِلائیں گے اور جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


تُو اپنی راہ بدلنے کو اَیسی بے قرار کیوں پِھرتی ہے؟ تُو مِصرؔ سے بھی شرمِندہ ہو گی جَیسے اسُور سے ہُوئی۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


اور اب سِیحور کا پانی پِینے کو مِصرؔ کی راہ میں تُجھے کیا کام؟ اور دریایِ فراؔت کا پانی پِینے کو اسُور کی راہ میں تیرا کیا مطلب؟


وہاں سے بھی تُو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر نِکلے گی کیونکہ خُداوند نے اُن کو جِن پر تُو نے اِعتماد کِیا حقِیر جانا اور تُو اُن سے کامیاب نہ ہو گی۔


وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا جب صِدقِیاہ بادشاہ نے فشحُور بِن ملکیاہ اور صفنیاؔہ بِن معسیاؔہ کاہِن کو اُس کے پاس یہ کہنے کو بھیجا۔


اِس وقت فرِعونؔ کی فَوج نے مِصرؔ سے چڑھائی کی اور جب کسدیوں نے جو یروشلیِم کا مُحاصرہ کِئے تھے اِس کی شُہرت سُنی تو وہاں سے چلے گئے۔


تب خُداوند کا یہ کلام یَرمِیاؔہ نبی پر نازِل ہُؤا۔


یروشلِیم کو اپنے رنج و مُصِیبت کے ایّام میں جب اُس کے باشِندے دُشمن کا شِکار ہُوئے اور کِسی نے مدد نہ کی اپنی گُذشتہ زمانہ کی سب نِعمتیں یاد آئیں۔ دُشمنوں نے اُسے دیکھ کر اُس کی بربادی پر ہنسی اُڑائی۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ کا مُخالِف ہُوں اور اُس کے بازُوؤں کو یعنی مضبُوط اور ٹُوٹے کو توڑُوں گا اور تلوار اُس کے ہاتھ سے گِرا دُوں گا۔


اور شاہِ مِصرؔ پِھر کبھی اپنے مُلک سے باہر نہ گیا کیونکہ شاہِ بابل نے مِصرؔ کے نالے سے دریایِ فراؔت تک سب کُچھ جو شاہِ مِصرؔ کا تھا لے لِیا تھا۔


کیونکہ مِصریوں کی کُمک باطِل اور بے فائِدہ ہو گی اِسی سبب سے مَیں نے اُسے رہب کہا جو سُست بَیٹھی ہے۔


دیکھ تُجھے اُس مسلے ہُوئے سرکنڈے کے عصا یعنی مِصرؔ پر بھروسا ہے۔ اُس پر اگر کوئی ٹیک لگائے تو وہ اُس کے ہاتھ میں گڑ جائے گا اور اُسے چھید دے گا۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اُن سب کے لِئے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات