Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 37:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور اگرچہ تُم کسدیوں کی تمام فَوج کو جو تُم سے لڑتی ہے اَیسی شِکست دیتے کہ اُن میں سے صِرف زخمی باقی رہتے تَو بھی وہ سب اپنے اپنے خَیمہ سے اُٹھتے اور اِس شہر کو جلا دیتے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور اگرچہ تُم نے کَسدیوں کا تمام لشکر کو جو تُم سے لڑ رہی ہے شِکست بھی دی ہوتی اَور اُن کے خیموں میں صِرف زخمی لوگ ہی بچے ہوتے، تَو بھی وہ سَب نکل آتے اَور اِس شہر کو جَلا ڈالتے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ख़ाह तुम हमलाआवर पूरी बाबली फ़ौज को शिकस्त क्यों न देते और सिर्फ़ ज़ख़मी आदमी बचे रहते तो भी तुम नाकाम रहते, तो भी यह बाज़ एक आदमी अपने ख़ैमों में से निकलकर यरूशलम को नज़रे-आतिश करते।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 خواہ تم حملہ آور پوری بابلی فوج کو شکست کیوں نہ دیتے اور صرف زخمی آدمی بچے رہتے توبھی تم ناکام رہتے، توبھی یہ بعض ایک آدمی اپنے خیموں میں سے نکل کر یروشلم کو نذرِ آتش کرتے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 37:10
15 حوالہ جات  

اور خُداوند اپنے لشکر کے سامنے للکارتا ہے کیونکہ اُس کا لشکر بے شُمار ہے اور اُس کے حُکم کو انجام دینے والا زبردست ہے کیونکہ خُداوند کا روزِ عظِیم نِہایت خَوفناک ہے۔ کَون اُس کی برداشت کر سکتا ہے؟


پس خُداوند کی مصلحت کو جو اُس نے بابل کے خِلاف ٹھہرائی ہے اور اُس کے اِرادہ کو جو اُس نے کسدیوں کی سرزمِین کے خِلاف کِیا ہے سُنو۔ یقِیناً اُن کے گلّہ کے سب سے چھوٹوں کو بھی گھسِیٹ لے جائیں گے۔ یقِیناً اُن کا مسکن بھی اُن کے ساتھ برباد ہو گا۔


ایک کی جِھڑکی سے ایک ہزار بھاگیں گے۔ پانچ کی جِھڑکی سے تُم اَیسا بھاگو گے کہ تُم اُس علامت کی مانِند جو پہاڑ کی چوٹی پر اور اُس نِشان کی مانِند جو کوہ پر نصب کِیا گیا ہو رہ جاؤ گے۔


مقتُول کسدیوں کی سرزمِین میں گِریں گے اور چِھدے ہُوئے اُس کے بازاروں میں پڑے رہیں گے۔


پس خُداوند کی مصلحت کو جو اُس نے ادُوؔم کے خِلاف ٹھہرائی ہے اور اُس کے اِرادہ کو جو اُس نے تِیماؔن کے باشِندوں کے خِلاف کِیا ہے سُنو۔ اُن کے گلّہ کے سب سے چھوٹوں کو بھی گھسِیٹ لے جائیں گے۔ یقِیناً اُن کا مسکن بھی اُن کے ساتھ برباد ہو گا۔


اور کسدی واپس آ کر اِس شہر سے لڑیں گے اور اِسے فتح کر کے آگ سے جلائیں گے۔


لیکن تُو اپنی گور سے باہر نِکمّی شاخ کی مانِند نِکال پھینکا گیا۔ تُو اُن مقتُولوں کے نِیچے دبا ہے جو تلوار سے چھیدے گئے اور گڑھے کے پتّھروں پر گِرے ہیں۔ اُس لاش کی مانِند جو پاؤں سے لتاڑی گئی ہو۔


ہر ایک جو مِل جائے آر پار چھیدا جائے گا اور ہر ایک جو پکڑا جائے تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔


وہ قَیدِیوں میں گُھسیں گے اور مقتُولوں کے نِیچے چِھپیں گے۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤا ہے۔


کیونکہ مَیں نے اِس شہر کا رُخ کِیا ہے کہ اِس سے بُرائی کرُوں اور بھلائی نہ کرُوں۔ خُداوند فرماتا ہے وہ شاہِ بابل کے حوالہ کِیا جائے گا اور وہ اُسے آگ سے جلائے گا۔


اور کسدی جو اِس شہر پر چڑھائی کرتے ہیں آ کر اِس کو آگ لگائیں گے اور اِسے اُن گھروں سمیت جلائیں گے جِن کی چھتّوں پر لوگوں نے بعل کے لِئے بخُور جلایا اور غَیر معبُودوں کے لِئے تپاون تپائے کہ مُجھے غضب ناک کریں۔


اور جب کسدیوں کی فَوج فرِعونؔ کی فَوج کے ڈر سے یروشلیِم کے سامنے سے کُوچ کر گئی۔


خُداوند نے میرے اندر ہی میرے بہادُروں کو ناچِیز ٹھہرایا۔ اُس نے میرے خِلاف ایک خاص جماعت کو بُلایا کہ میرے بہادُروں کو کُچلے۔ خُداوند نے یہُوداؔہ کی کُنواری بیٹی کو گویا کولُھو میں کُچل ڈالا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات